بھارت نے لگاتار تیسری رات حملہ کیا، اسے سوچنا بھی نہیں چاہیے کہ پاکستان خاموش رہے گا. رضوان سعید شیخ
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہاہے بھارت نے مسلسل تیسری رات حملہ کیا ہے، بھارت کو یہ سوچنا بھی نہیں چاہیے کہ پاکستان اس کی جارحیت پر خاموش رہے گا پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ بھارت نے کرکٹ اسٹیڈیم پر حملہ کیا، کرکٹ اسٹیڈیم میں کیا دہشت گرد ہوتے ہیں؟.
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا بھارت کا ماضی دیکھیں، جو نیپال اور سری لنکا میں ہوا سب کو معلوم ہے ایسی سوچ بھی دماغ میں نہیں آنی چاہیے تھی کہ پاکستان پر حملہ ہوگا اور جوابی ردعمل نہیں ہوگا، اب تک ہم نے جو کارروائی کی ہے وہ اپنے حق دفاع میں کی ہے سفیر پاکستان نے بھارتی الزامات اور جارحیت کے جواب میں پاکستانی نکتہ نظر اور قوم کے جذبات کی بھرپور اور دوٹوک نمائندگی کی. رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بغیر کسی ثبوت جارحیت کا مظاہرہ قابلِ مذمت ہے پاکستانی سفیر نے عالمی برادری سے سوال کیا کہ کیا دنیا ایک ایسی مثال قائم کرنا چاہتی ہے کہ بغیر کسی ثبوت ایک خودمختار ملک کے خلاف کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا جائے علاقائی اور عالمی امن کے تناظر میں ایسی مثالیں قائم کرنا خطرناک ہوگا. انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین راتوں سے بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور جارحیت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حق دفاع کا استعمال کیا ثبوت کے بغیر الزام تراشی انتہائی مضحکہ خیز ہے، پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانب دارانہ اور شفاف انکوائری کا مطالبہ بھی کیا . رضوان سعید شیخ نے کہا کہ ہم کشیدگی نہیں چاہتے تاہم اشتعال انگیزی اور جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا جبکہ پاکستان جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے ہمارے معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا ہے کرکٹ اسٹیڈیم میں کون سا دہشت گردی کا مرکز کام کر رہا تھا. انہوں نے کہا کہ ہندوتوا فلاسفی کے پیروکاروں اور اس پر عمل پیرا حکومت کی جانب سے لیکچر مضحکہ خیز اور ناقابل قبول ہیں بھارت کی جانب سے خطے میں جو کچھ کیا جاتا رہا ہے اس سے تسلط پسندانہ رویے کی عکاسی ہوتی ہے پاکستانی سفیر نے سوال کیا کہ صرف بھارت ہی کیوں خطے کے دیگر ممالک کے ضمن میں مسائل سے دوچار ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رضوان سعید شیخ نے پاکستانی سفیر کہ پاکستان جارحیت کا کا مظاہرہ نے کہا کہ
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی خبریں بےبنیاد ہیں ، ترجمان پاک فوج
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے صدر بننے کی افواہوں پر پاک فوج کا ردعمل آ گیا ہے۔
پاک فوج کے ترجمان لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دی اکانومسٹ کو انٹرویو میں کہا ہے کہ معرکہ حق کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی خبریں بے بنیاد ہیں، معرکہ حق کے بعد کیے جانے والے سیاسی تجزیئے مسترد کرتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ بھارت نے حملہ کیا تو اس بار اس کے مشرق سے آغاز کریں گے، شروعات بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سے ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں۔
سفارت خانہ پاکستان ابو ظہبی میں 5 اگست 2025کو چھٹا ''یوم استحصال کشمیر'' منایا گیا
مزید :