علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا اور خطبہ جمعہ کیلئے اپنے منبر کو ’’جنگی مورچے‘‘ میں تبدیل کرکے ہاتھوں میں اعصاء کی بجائے کلاشنکوف اٹھا کر خطبہ دیا۔ ترجمان تحریک بیداری کے مطابق علامہ سید جواد نقوی کے اس اقدام کا مقصد بھارت کو پیغام دینا تھا کہ وطن کے دفاع میں ہماری مساجد بھی ہمارے مورچے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے آج انڈیا کیخلاف یوم احتجاج کی کال دی تھی۔ جس کے تحت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ علامہ سید جواد نقوی نے خود لاہور میں جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا اور خطبہ جمعہ کیلئے اپنے منبر کو ’’جنگی مورچے‘‘ میں تبدیل کرکے ہاتھوں میں اعصاء کی بجائے کلاشنکوف اٹھا کر خطبہ دیا۔ ترجمان تحریک بیداری کے مطابق علامہ سید جواد نقوی کے اس اقدام کا مقصد بھارت کو پیغام دینا تھا کہ وطن کے دفاع میں ہماری مساجد بھی ہمارے مورچے ہیں۔
 
ترجمان تحریک بیداری کا مزید کہنا تھا بھارتی جارحیت کیخلاف پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ اور متحد ہے، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رافیل طیارے سمیت دیگر طیاروں اور ڈورنز کی تباہی سے بھارت کو سبق مل گیا ہو گاکہ اس کا واسطہ کسی عام قوم سے نہیں پڑا بلکہ یہ ایک غیور اور بہادر قوم ہے، جو اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ سید جواد نقوی تحریک بیداری

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت