وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات کی، امریکا کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ وزیرداخلہ نے قائم مقام امریکی سفیر کو موجودہ کشیدگی اور پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔

محسن نقوی نے بھارت کی ڈورنز دہشت گردی کے بارے میں بھی قائم مقام امریکی سفیر کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کرکے شہری آبادیوں کو ڈورنز کے ذریعے نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی، پاکستان نے مؤثر کارروائی کرکے درجنوں ڈرونز کو مار گرایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے کی خطرناک صورتحال کا تمام تر ذمہ دار بھارت ہے، پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے، سلامتی پر ہر گز آنچ نہیں آنے دیں گے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: محسن نقوی

پڑھیں:

پیوٹن کی بھارتی سیکیورٹی چیف سے ملاقات، امریکی ٹیرف اضافے کے اگلے دن اہم پیشرفت

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال سے اہم ملاقات کی ہے۔ 

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب امریکہ نے بھارت پر روسی تیل کی خریداری کے باعث بھارتی اشیاء پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگایا گیا یہ نیا ٹیرف تین ہفتوں میں نافذ العمل ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد روس پر دباؤ بڑھانا ہے تاکہ وہ یوکرین میں جنگ ختم کرے، اور روسی تجارت کرنے والے ممالک کو متاثر کیا جائے۔

روسی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں پیوٹن اور اجیت ڈووال کو ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم ملاقات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ماسکو میں اس سے پہلے ہونے والی ایک ملاقات میں اجیت ڈووال نے کہا تھا کہ پیوٹن کے بھارت کے دورے کی تاریخیں "تقریباً طے پا چکی ہیں"۔

کریملن نے دیگر ممالک پر روس سے تجارتی تعلقات ختم کرنے کے امریکی مطالبات کو "غیر قانونی" قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت روسی تیل کا بڑا خریدار ہے جو ماسکو کے بجٹ کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ بھارت اور روس کے تعلقات سوویت دور سے مضبوط رہے ہیں اور روس بھارت کو اسلحہ فراہم کرنے والا اہم ترین ملک ہے۔

بھارت کا مؤقف ہے کہ وہ روس سے اس وقت تیل خرید رہا ہے جب یورپ نے روسی سپلائیز روک دی تھیں اور بھارت کو متبادل ذرائع کی ضرورت تھی۔

 

متعلقہ مضامین

  • پیوٹن کی بھارتی سیکیورٹی چیف سے ملاقات، امریکی ٹیرف اضافے کے اگلے دن اہم پیشرفت
  • محسن نقوی کا لکشمی پور کے ہیرو میجر طفیل محمد کو خراج عقیدت
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کالکشمی پور کے ہیرو میجر طفیل محمد کو خراج عقیدت
  • انسداددہشتگردی وریاستی رٹ کاقیام؛وزیرداخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں22رکنی اعلی سطح کمیٹی قائم
  • بھارت پر اضافی ٹیرف کو چند گھنٹے ہوئے‘ ابھی مزید بہت سی پابندیاں دیکھنے کو ملیں گی، ٹرمپ
  • کراچی میں زمینی راستے سے کربلا جانے پر پابندی کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کا مارچ روک دیا گیا
  • اربعین حسینیؑ مارچ، گورنر سندھ کا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی و وزیر مملکت طلال چوہدری سے رابطہ
  • وزیرداخلہ محسن نقوی کی کرک میں ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پردہشتگردوں کے حملے کی مذمت، شہید اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار
  • صدرِ آصف علی زرداری سے عمان کے سفیر کی ملاقات
  • کرک:دہشتگردوں کی ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ،4 شہید