اسلام آباد(آئی این پی )سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے   کہا  ہے کہ جب سے صورحال کشیدہ ہوئی ہے  پوری صورتحال میں امریکہ انگیج رہا ہے، یہ کہنا مشکل ہے کہ امریکہ مستقبل میں بھی انگیج رہے گا۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا ثالثی تب ہوتی ہے جب دونوں فریق رضا مند ہوں، تاریخ بتاتی ہے کہ سیز فائر مکمل طور پر نہیں ہوتی، بھارت نے پہل کی، ہم نے جواب دیا، بھارت کا خیال تھا کہ پاکستان کی معیشت کی طرح دفاع بھی کمزور ہوگا، جو کچھ ہوا ہے اس میں مودی کو سیاسی نقصان پہنچا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان کے جواب سے بھارتی معیشت لرز اٹھی، 83 ارب ڈالر کا نقصان

اسلام آباد/نئی دہلی : پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص (آہنی دیوار) کے تحت جوابی کارروائیوں نے نہ صرف بھارت کی عسکری صلاحیتوں کو چیلنج کیا بلکہ اب بھارتی معیشت کو بھی شدید دھچکا پہنچا ہے۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت کو اسٹاک مارکیٹ میں اب تک 83 بلین ڈالرز کا نقصان ہو چکا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں شدید بےچینی کی فضا ہے، اور غیرملکی سرمایہ کاروں نے واضح طور پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ 

جمعرات کے روز مارکیٹ کے انڈیکسز میں تقریباً 0.5 فیصد کی کمی ہوئی، جبکہ پورے ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 1.3 فیصد کی تنزلی ریکارڈ کی گئی۔

رائٹرز کے مطابق، اسٹاک مارکیٹ کے 13 بڑے شعبوں میں سے 12 شعبے شدید مندی کا شکار ہو چکے ہیں۔ 

ماہر اقتصادیات اویناش گورکشکا نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے مزید جوابی اقدامات کسی مکمل جنگ کی صورت اختیار کر سکتے ہیں، جس سے بھارتی معیشت مزید دباؤ کا شکار ہو گی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی اشتعال انگیزی نہ صرف خطے کے امن کے لیے خطرہ بن رہی ہے بلکہ ملکی معیشت کو بھی زوال کی طرف دھکیل رہی ہے۔


 

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار سے ہون پینی وانگ کا رابطہ، پاک بھارت کشیدگی اور سیز فائر بارے تبادلہ خیال
  • ماں دنیا کی سب سے مخلص ہستی اور بچے کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • گرم شے ٹھنڈک اور سرد چیز گرماہٹ پہنچائے، یہ کیسی پراسرار بیماری؟
  • یہ کہنا مشکل ہے کہ امریکا مستقبل میں بھی انگیج رہے گا؛ڈاکٹر ملیحہ لودھی 
  • بھارت نے پہل کی ہم نے جواب دیا، ڈاکٹر ملیحہ لودھی
  • بھارت کا 22 ہلاکتوں کا دعویٰ، ہزاروں نقل مکانی پر مجبور، معیشت بھی تباہ
  • پاکستان کے جواب سے بھارتی معیشت لرز اٹھی، 83 ارب ڈالر کا نقصان
  • بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی، اسحاق ڈار
  • معیشت کو مضبوط کرنے کی ضرورت