پاکستانی قیادت نے بروقت فیصلوں سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا: اویس لغاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت نے بروقت فیصلوں سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اویس خان لغاری نے قوم کو یومِ تشکر پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے حملہ کیا، ہم نے تاریخ رقم کی، بھارت کی جارحیت کے جواب میں قوم سیسہ پلائی دیوار بنی رہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے بروقت فیصلوں سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور تمام سیاسی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی رہنمائی سے پاکستان کو فتح ہوئی۔
وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان نے بے مثال دلیری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، قوم کو فخر ہے، دشمن کی ہر چال کو ناکام بنایا، جنرل عاصم منیر اور افواج پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
اویس لغاری کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کو سلام، آپ نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، یہ افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری قوم کی بھی فتح ہے، پاکستان نے دنیا کو بتا دیا، ہم امن کے خواہاں ہیں مگر اسکو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ان کا کہنا کہ پاکستان نے بتا دیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر مسلط کی گئی تو جواب ایسا ہو گا کہ دشمن کو یاد رہے گا، قوم نے ثابت کر دیا کہ دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔
وفاقی وزیر توانائی کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کو بتا دیا، ہم اپنی خودمختاری، وقار اور سرزمین پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، الحمدللہ! پاکستان سرخرو ہوا، یہ اللہ کا کرم، عوام کے اتحاد اور قیادت کی بصیرت سے ممکن ہوا۔
بھارت کبھی نہیں چاہتا تھا مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھے: شیری رحمان
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔