گورنر پنجاب نے صوبائی اسمبلی سے پاس متعدد بلوں کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
صوبۂ پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی۔
گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد مذکورہ بلز ایکٹ بن کر فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔
گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے تھیلیسیمیا پری ونشن بل2025ء، پنجاب ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی بل 2025ء، نیکسس یونیورسٹی سیالکوٹ بل 2025ء کی منظوری دی ہے۔
گورنر پنجاب نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل 2025ء، نیکسٹ انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل 2025ء، یونیورسٹی آف وائٹ راک بل 2025ء اور پنجاب ایسڈ کنٹرول بل 2025ء کی بھی منظوری دی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر پنجاب کی منظوری
پڑھیں:
ملکی استحکام‘ جمہوریت کے فروغ میں وکلاء کا کردار اہم: گورنر پنجاب
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملکی استحکام اور جمہوریت کے فروغ میں وکلاء برادری کا کردار اہم ہے۔ بلاول بھٹو زرداری ہماری آنے والی نسلوں کے ہیرو ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے بین الاقوامی سطح پر انڈیا کو بے نقاب کی۔ بھارت کے خلاف جنگ میںپوری قوم پاک فوج کے پیچھے کھڑی نظر آئی۔ پیپلز پارٹی سیلاب متاثرین کے لئے ہر ممکن امداد کو یقینی بنا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے آج لاہور ہائیکورٹ میں پیپلز لائرز فورم کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ میرے لیے یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ میں آج لاہور ہائیکورٹ بار آیا ہوںجہاں پر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ پیپلزپارٹی نے وکلاء کے لئے ہمیشہ بہتری اور ان کی مشکلات کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ میں نے اپنی سیاست کا آغاز صفر سے کیا اور آج اللہ کا شکر ہے کہ مجھے پنجاب کے سب سے بڑے آئینی عہدے پر فائز کیا۔ وکلاء برادری نے برے وقت میں ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا۔ کالے کوٹ اور پیپلزپارٹی کا دل کا رشتہ ہے جسے ہم بہت اہمیت دیتے ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ ملک کے لئے وکلاء برادری کی قربانیاں اور بہت جد و جہد ہے۔ یہ امر قابل ستائش ہے کہ وکلا نے ہمیشہ آئین اور قانون کا ساتھ دیا۔ وکلاء برادری نے جمہوریت کی بحالی کے لئے جو قربانیاں دیں ہیں ان کو آج بھی سنہری حروف میں لکھا جاتا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وکلاء برادری حق کی آواز ہے اور ان کی ہر لڑائی میں ساتھ کھڑا ہوں گا۔ گورنر ہائوس آپ کا اپنا ہے اور اس کے دروازے آپ کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ آج کا سیمنار بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے منعقد کیا گیا ہے۔