گورنر پنجاب نے متعددبلوں کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
حسن علی: گورنر سردارسلیم حیدرخان نے پنجاب اسمبلی سےپاس کردہ متعددبلوں کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق گورنرکی منظوری کےبعدمذکورہ بل ایکٹ بن کرپنجاب بھرمیں فوری نافذالعمل ہیں۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے تھیلیسیمیاپریونشن بل2025کی منظوری دی،ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی بل 2025 ، نیکسس یونیورسٹی سیالکوٹ بل 2025 کی منظوری،نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل 2025 ،گورنر پنجاب کی نیکسٹ انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل 2025 ،گورنرپنجاب نےیونیورسٹی آف وائٹ راک بل2025کی منظوری دی۔
مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے
گورنر پنجاب سپاٹیئل اتھارٹی بل2025، پنجاب ایسڈ کنٹرول بل 2025 ، فنانس ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
تعاون بڑھانے کی ضرورت، گورنر پنجاب: فلپائنی اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے گورنر ہائوس لاہور میں فلپائن کے اعزازی قونصل جنرل فہدل شیخ نے ملاقات کی۔ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو تعلیم، سیاحت اور تجارت کے شعبے میں بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پاکستان فلپائن کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ تعلیم، تجارت اور سیاحت کے شعبے میں تعلقات کو وسعت دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں، بالخصوص ٹیکسٹائل اور فارماسوٹیکل سیکٹر میں تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان فلپائن کے درمیان سٹوڈنٹس ایکسچیج پروگرام جلد شروع کر دیا جائے گا۔ پاکستان سے دو طلبہ کسی بھی شعبے میں فلپائن میں جا کر مفت تعلیم حاصل کریں گے اور اسی پروگرام کے تحت فلپائن سے دو طلباء پاکستان کے تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم حاصل کریں گے۔ بعد ازاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے لاہور میں فلاحی لنگر خانے کا دورہ کیا۔