موسم گرما کا انمول تحفہ: جامن، ذائقے کے ساتھ شفا بخش فوائد کا خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی : گرمیوں کا خاص پھل جامن نہ صرف اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے عوام میں مقبول ہے بلکہ طبی ماہرین کاکہنا ہےکہ یہ ایک ایسا قدرتی پھل ہے جو متعدد بیماریوں کے خلاف قدرتی تحفظ فراہم کرتا ہے۔
جامن جسے انگریزی میں Black Plum یا Java Plum کہا جاتا ہے، غذائی ماہرین کے نزدیک ایک قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور پھل ہے جو خون کی صفائی، ذیابیطس کے کنٹرول، اور ہاضمے کے نظام کے لیے بے حد مفید سمجھا جاتا ہے۔
ماہر غذائیت ڈاکٹر انعم ریاض کے مطابق جامن کا باقاعدہ استعمال جسم سے فاضل مادے خارج کرتا ہے اور جگر کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے، یہ پھل خاص طور پر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند مانا جاتا ہے کیونکہ اس میں موجود “جامبولین” نامی مادہ خون میں شوگر کے لیول کو متوازن رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
جامن کے نمایاں فوائد:
شوگر کنٹرول: جامن قدرتی انسولین جیسی خصوصیات رکھتا ہے، جو خون میں گلوکوز کی سطح کو قابو میں رکھتا ہے۔
نظامِ ہاضمہ بہتر بنائے: جامن میں ریشے (فائبر) کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو قبض، گیس اور بدہضمی جیسے مسائل میں مفید ہے۔
دل کی صحت: اس پھل میں پوٹاشیم موجود ہوتا ہے، جو دل کی دھڑکن کو متوازن رکھتا ہے اور ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔
خون صاف کرے: جامن خون کی صفائی کے ساتھ ساتھ جلد کے امراض، خاص طور پر کیل مہاسوں میں بھی مفید ہے۔
وزن میں کمی: کم کیلوریز کے باوجود یہ پیٹ بھرنے والا پھل ہے، جو وزن گھٹانے والوں کے لیے موزوں ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جامن کے بیجوں کا استعمال بھی مفید ہے، لیکن انہیں مناسب طریقے سے خشک کر کے استعمال کرنا چاہیے۔ معدے کے حساس افراد کو زیادہ مقدار میں استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں جامن کی مانگ میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے، پھل فروشوں کا کہنا ہے کہ گرمیوں کے عروج پر جامن نہ صرف فوری توانائی کا ذریعہ بنتا ہے بلکہ شہری اسے بطور دوا بھی خرید رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سندھ پولیس نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہے، وزیر اعلیٰ
فائل فوٹو۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ پولیس نے قانون شکنوں اور دہشت گردوں سے بھرپور مقابلہ کیا ہے، پولیس نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے افسران نے ملاقات کی اور صوبے امن و امان سے متعلق آگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس نظام کو بہتر بنانے کےلیے 164 ارب روپے کا بجٹ دیا ہے، پولیس کی تنخواہوں پر 132 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت جشن آزادی معرکہ حق کی تقریبات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ جس میں ملک کے بینکوں کے صدور/سی ای اوز ممتاز صنعتکاروں اور تاجر برادری کے رہنمائوں نے شرکت کی۔
انکا کہنا تھا کہ سندھ حکومت منشیات کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کر رہی ہے، سندھ واحد حکومت ہے جو تھانوں کو براہ راست بجٹ فراہم کرتی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی سمیت دیگر شہروں میں بہترین سڑکیں تعمیر کی ہیں، کراچی کی تمام سڑکیں، نئے فلائی اوورز، انڈر پاسز پیپلز پارٹی کی حکومت نے تعمیر کیے ہیں۔