گرمیوں کا مقبول پھل آم صحت کے لیے کتنا فائدہ مند؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
موسمِ گرما کے آتے ہی بازاروں میں آموں کی بہار آ جاتی ہے اور یہ پھل نہ صرف ذائقے کے لحاظ سے لاجواب ہے بلکہ صحت کے لیے بھی بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے اور اس کی غذائیت کے باعث یہ لقب بالکل درست لگتا ہے۔
آم غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے جن میں پروٹین، فائبر، وٹامن سی، وٹامن اے، وٹامن بی 6، پوٹاشیم، میگنیشیم اور فولاد جذب کرنے میں مددگار عناصر شامل ہیں۔ وٹامن سی مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اور جسمانی خلیات کی مرمت میں مدد دیتا ہے۔ وٹامن اے بینائی کو بہتر بناتا ہے جبکہ دیگر اجزا دل، ہڈیوں اور نظامِ انہضام کے لیے مفید ہیں۔
آم میں کیلوریز کی مقدار نسبتاً کم ہوتی ہے اور 165 گرام آم میں صرف 99 کیلوریز پائی جاتی ہیں، جس کے باعث یہ اعتدال میں رہ کر کھانے پر جسمانی وزن کو بڑھانے کا سبب نہیں بنتا بلکہ بھرپور غذائیت دیتا ہے۔ حیرت انگیز طور پر، تحقیق سے یہ بھی پتا چلا ہے کہ روزانہ تھوڑی مقدار میں آم کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح کم ہو سکتی ہے، بشرطیکہ مریض اعتدال سے کام لے اور معالج سے مشورہ کرے۔
آم میں موجود پولی فینولز نامی مرکبات اینٹی آکسیڈنٹس کی طرح کام کرتے ہیں، جو جسم میں موجود نقصان دہ فری ریڈیکلز کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہی عناصر کینسر کی مخصوص اقسام سے بھی تحفظ فراہم کرنے میں مؤثر سمجھے جاتے ہیں۔
یہ پھل نظامِ ہضم کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں پانی اور فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس سے قبض اور بدہضمی جیسے مسائل میں کمی آتی ہے۔ آم میں موجود amylase کاربوہائیڈریٹس کو شکر میں تبدیل کر کے جسم کو فوری توانائی فراہم کرتے ہیں۔
دل کی صحت کے لیے بھی یہ پھل فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں موجود میگنیشم اور پوٹاشیم خون کی روانی کو بہتر بناتے ہیں، شریانوں کو کھولتے ہیں اور بلڈ پریشر کو متوازن رکھتے ہیں۔ آنکھوں کی صحت کے لیے آم میں موجود وٹامن اے اور اینٹی آکسیڈنٹس روشنی کے منفی اثرات سے بچاتے ہیں اور بینائی کو محفوظ رکھتے ہیں۔
اگرچہ آم ذائقے میں میٹھا ہوتا ہے، تاہم اگر اعتدال کے ساتھ کھایا جائے تو یہ ذیابیطس سمیت دیگر امراض میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ ضروری ہے کہ آم ہمیشہ پانی میں بھگو کر کھایا جائے تاکہ اس میں موجود قدرتی گرمی ختم ہو جائے اور ہاضمہ بہتر رہے۔
یقیناً آم نہ صرف لطف کا باعث بنتا ہے بلکہ ایک مکمل صحت بخش پھل بھی ہے، بشرطیکہ اسے مناسب مقدار میں استعمال کیا جائے۔ تاہم کسی بھی قسم کی طبی پریشانی کی صورت میں ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرنا چاہیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صحت کے لیے ہے اور
پڑھیں:
ویڈنزڈے 2 کیلئے 22 سالہ مرکزی اداکارہ نے کتنا معاوضہ لیا؟ جان کر ہوش اُڑ جائیں گے
نیٹ فلکس کی مشہور سپرنیچرل ہارر کامیڈی سیریز "ویڈنزڈے" کا دوسرا سیزن کہانی کو مکمل کرنے اور سنسنی مچانے کیلئے 6 اگست کو ریلیز کیا جارہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 30 جولائی 2025 کو ویڈنزڈے سیزن 2 کا رنگا رنگ پریمیئر لندن میں منعقد ہوا جس میں ویڈنز ڈے ایڈمز کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ جینا اورٹیگا نے اپنے نئے روپ سے اپنے مداحوں کو دنگ کر دیا۔
22 سالہ نوجوان اداکارہ ریڈ کارپیٹ پر اپنی بلیچ شدہ بھنوؤں اور سانپ کی کھال جیسے لباس کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں اور پاپرازی کیلئے پوز کیے۔ اس ہارر کامیڈی سیریز کے لیے جوش و خروش کے درمیان، شو کے لیے جینا کی بھاری فیس کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Netflix UK & Ireland (@netflixuk)
رپورٹ کے مطابق پہلے سیزن میں ابتدائی اقساط کیلئے جینا کو ہر ایپی سوڈ کے 30,000 ڈالرز ادا کیے گئے اور پزایرائی ملنے کے بعد سیزن کے اختتام تک، اداکارہ نے آٹھ اقساط کے لیے 240,000 ڈالرز کا معاوضہ وصول کیا۔
جبکہ اداکارہ کا دوسرے سیزن کا معاوضہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس نئے سیزن کی ایک قسط کیلئے جینا کو ڈھائی لاکھ 250000 ڈالرز کی بھاری فیس ادا کی گئی ہے۔ جو کہ پاکستانی روپے کے لحاظ سے قریب 70 ملین سے زائد بنتے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Jenna Ortega (@jennaortega)
اس سیریز کے شائقین میں نئے سیزن کی ریلیز کیلئے جوش و خروش پایا جارہا ہے اور وہ بےصبری سے اس کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔