نوازشریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی خواہش کی خبروں پر سینئر صحافی نصرت جاوید کھل کر بول پڑے ،پھلجھڑی قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدرمیاں نوازشریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی خواہش کی خبروں پر سینئر صحافی اور تجزیہ کار نصرت جاوید کھل کر بول پڑے اور اسے پھلجھڑی قرار دیدیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک انٹرویو میں سینئر صحافی نصرت جاوید کا کہناہے کہ وہ اپنی ماں کا لاڈلہ بیٹا ہے جس کا نام نوازشریف ہے،جب وہ گورنمنٹ کالج میں پڑھتے تھے تو ان کے پاس سپورٹس کارتھی، کالج کے سٹوڈنٹ کے پاس سپورٹس کار،وہ اپنے گھر کے اتنے لاڈلے تھے ،نصرت جاوید کا مزیدکہناتھا کہ نوازشریف کی انا عمران خان سے کہیں اوپر ہے،کسی نے دیکھا نہیں ہی اور نہ ہی جانتے ہیں نوازشریف کو،ان کے اندر جو غصہ بنتا رہتا ہے،ان کو پتہ نہیں ہے کہ نوازشریف کتنے غصے والے شخص ہیں۔
مشہور پاکستانی کرکٹر کار حادثے میں جاں بحق، سمپسنز کارٹون کی پیشگوئی؟
نواز شریف اپنے ماں باپ کا لاڈلہ بیٹا ہے
جو گورنمنٹ کالج لاہور میں سپورٹس کار پر آتا تھا اُسکی انا عمران خان سے کہیں اوپر ہے نواز شریف کے دل میں کیا چل رہا ہوتا یہ مریم نواز کو بھی نہیں پتا ہوتا تو کامران شاہد کو کیسے پتا چل گیا کہ نواز شریف اڈیالہ میں عمران خان سے ملنا چاہتا???? pic.
سینئر صحافی کاکہناتھا کہ نوازشریف کے دل کی بات تو شاید مریم نواز کو بھی پتہ نہ ہو، اور وہ بات کامران شاہد کو پتہ چل گئی کہ وہ اڈیالہ جیل جانا چاہ رہے ہیں،کیا نوازشریف اورکامران شاہد دونوں گورنمنٹ کالج میں کلاس فیلو رہے ہیں ،بس ایک پھلجھڑی چھوڑ دی۔
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سینئر صحافی نصرت جاوید کہ نواز
پڑھیں:
پاکستان کی پہلی جامع ’ویٹ پالیسی‘ کی تیاری، صوبوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان کی پہلی جامع ویٹ پالیسی بنانے کے لیے صوبوں کے ساتھ مشاورت کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سیلاب متاثرین کے لیے انتھک محنت کو سراہا اور ان کے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات کے دوران ویٹ پالیسی پر تفصیلی تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ پنجاب میں اگلے سال کے لیے گندم کے اسٹریٹجک ذخائر بہتر بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
اس کے علاوہ ملاقات میں ویٹ مینجمنٹ اسٹریٹجی اور اس کے روڈ میپ پر بھی بات چیت ہوئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جامع ویٹ پالیسی شہباز شریف صوبوں سے مشاورت مریم نواز وزیراعظم پاکستان وی نیوز