کراچی: اہلکاروں کی بدتمیزی کا نشانہ بننے والے پھل فروش کو ایس ایس پی کی جانب سے گلدستہ پیش
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
کراچی: پھل فرشوں سے پولیس اہلکار کی بد تمیزی کا واقعہ، ایس ایس پی سینٹرل نے پھل فروش کو دفتر بلاکر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔دو روز قبل شاہراہِ نورجہاں میں مفت میں خربوزہ دینے سے منع کرنے پر پولیس اہلکاروں کی پھل فروش سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ایس ایس پی سینٹرل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا تھا جبکہ انکوائری کے بعد کانسٹیبل ظفر کو برطرف کیا گیا تھا۔اتوار کو ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے متاثرہ پھل فروش کو دفتر بلا کر گلدستہ پیش کیا اور واقعہ کی مکمل تفصیلات حاصل کیں۔ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے بھی پھل فروش کو آگاہ کیا۔ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایس ایس پی سینٹرل پولیس اہلکاروں پھل فروش کو
پڑھیں:
بھکر، سبزی فروش کی آڑ میں ڈرگ سپلائی کا نیٹورک بے نقاب، 10 کلو سے زائد چرس برآمد
بھکر:بھکر پولیس نے ڈرگ مافیا کے خلاف اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی 10 کلو 760 گرام چرس برآمد کر لی۔ کارروائی مسلم بازار کے علاقے میں عمل میں لائی گئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم راشد علی سبزی فروش کی آڑ میں منشیات کی سپلائی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ ملزم کا تعلق محلہ نواب شاہ سے ہے اور اسے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔
تھانہ سٹی بھکر میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
ضلعی پولیس حکام کے مطابق منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔