دہشت گردوں کا جعفر ایکسپریس پر راکٹوں سے حملہ، فائرنگ
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
فورسز کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار، جعفر ایکسپریس کو ڈیرہ مراد جمالی اسٹیشن پر روک دیا گیا
راکٹ داغے جانے سے بوگیوں کو نقصان پہنچا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سرچ آپریشن شروع
ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نوتال میں مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کی اور چار راکٹ داغے، فورسز کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق فائرنگ اور راکٹ داغے جانے سے بوگیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فورسز کی جوابی فائرنگ سے دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام ہوگیا اور وہ فرار ہوگئے۔ریلوے ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد جعفر ایکسپریس کو ڈیرہ مراد جمالی اسٹیشن پر روک دیا گیا اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس
پڑھیں:
روس کا یوکرین پر ہائپر سونک میزائل سے حملہ، شہری تنصیبات کو نقصان
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روس میں شہری اہداف پر یوکرینی حملوں کے جواب میں کارروائی کی گئی۔ یوکرین کی فوجی اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے یوکرین پر ہائپر سونک میزائل سے حملہ کر دیا۔ روسی حملے سے درجنوں شہری تنصیبات کو نقصان پہنچا، ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روس میں شہری اہداف پر یوکرینی حملوں کے جواب میں کارروائی کی گئی۔ یوکرین کی فوجی اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ یوکرینی صدر کا دعویٰ ہے کہ روسی حملے سے درجنوں شہری تنصیات کو نقصان پہنچا جبکہ ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔