طورخم تجارتی گزرگاہ دوطرفہ تجارت کیلئے 14ویں روز بھی بند
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
فائل فوٹو
طورخم تجارتی گزرگاہ دوطرفہ تجارت کے لیے آج 14ویں روز بھی بند ہے۔
کسٹم ذرائع کے مطابق تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے کارگو گاڑیوں کی لمبی قطاریں برقرار ہیں۔ امپورٹ اور ایکسپورٹ سمیت ٹرانزٹ ٹریڈ کی ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔
پاکستان افغانستان کو سیمنٹ، ادویات، کپڑا اور تازہ پھل سبزیاں سمیت مختلف اشیاء برآمد کرتا ہے۔
کسٹم ذرائع کے مطابق افغانستان سے کوئلہ، سوپ اسٹون، خشک اور تازہ پھل بشمول متعدد اشیاء درآمد کی جاتی ہیں۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت سیکیورٹی حکام سے منظوری ملنے کے بعد دوبارہ شروع کی جاسکتی ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
محسن نقوی کی انگلینڈ کے وزرا کے ساتھ مجرموں کی حوالگی پر اہم بات چیت
اویس کیانی: وزیر داخلہ محسن نقوی کے انگلینڈ وزٹ کے دوران انگلینڈ کے وزیر داخلہ ایلکس نورس اور نائب وزیر خارجہ برائے پاکستان و افغانستان ہمیش فالکنر سے ان کی اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ ان ملاقاتوں میں مجرموں کی حوالگی اور انسداد منشیات کے لئے مؤثر تعاون پر فوکس کیا گیا۔
اسلام آباد مین ذرائع نے بتایا کہ اس ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
لاہور میں 252 ٹریفک حادثات؛ 302 افراد زخمی
پاکستان اور برطانیہ کے وزارا نے انسداد منشیات اور مجرموں کی حوالگی کے بارے میں بات چیت پر زیادہ توجہ دی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان ور انگلینڈ کے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات؛ دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے پر اتفاق
ملاقات میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان وسیع تر دوطرفہ و علاقائی امور پر مضبوط ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
Waseem Azmet