ملک بھر کی موٹر ویز کے اطراف پھل دار درخت اور شجر کاری کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے پاکستان بھر کی موٹر ویز کے اطراف پھل دار درخت اور شجرکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
موسمیاتی تبدیلی نے دنیا بھر کو متاثر کیا ہے اور پاکستان اس سے شدید طور پر متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ ہر گزرتے سال کے ساتھ بڑھتی گرمی، کہیں غیر معمولی بارشیں تو کہیں خشک سالی سے انسانی زندگی بہت متاثر ہو رہی ہے۔
حکومت نے موسمیاتی تبدیلی کے بد اثرات سے بچنے کے لیے ملک میں ماحول دوست کلچر اپناتے ہوئے درخت لگائیں، گرمی بھگائیں کے فارمولے پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں وزارت مواصلات اور وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے ملک بھر کے موٹر ویز کے اطراف پھل دار درخت لگانے اور بڑے پیمانے پر شجر کاری کا فیصلہ کیا ہے۔
اس فیصلے کا مقصد پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے بد اثرات سے بچانے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز پر سفر کو خوشگوار اور ماحول کو بہتر بنانا ہے۔
اس سلسلے میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے زرعی ماہرین اور فارمرز سے بھرپور تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ملک بھر کی موٹر ویز اور اس کے اگلے مرحلے میں دیگر شاہراہوں پر بھی پھل دار درخت لگائے جائیں گے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ دونوں منصوبے بہت زبردست اور عوام دوست ہیں، اور جس طرح ماحولیاتی تبدیلیاں ہو رہی ہیں، گرمی کا دورانیہ بڑھتا جارہا ہے، ایسے حالات میں درختوں کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی بدمعاشوں نے بھاری رشوت دے کر بھارت کو گھٹیا جہاز بکوا دیئے: سابق بھارتی جج کا طنز
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: موسمیاتی تبدیلی پھل دار درخت کا فیصلہ موٹر ویز
پڑھیں:
پاکستان اور قطرکے درمیان اقتصادی، دفاعی تعاون کے نئے دور کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان اور قطر کے درمیان اقتصادی، دفاعی اور زرعی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے۔
میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے یہ پیش رفت ممکن ہوئی، جس کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانا اور سرمایہ کاری و ٹیکنالوجی کے تبادلے کو فروغ دینا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا ک ہحال ہی میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی دوحہ میں قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شیخ سعود سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں دفاعی شعبے، زراعت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں ممالک کے سربراہان نے مشترکہ فوجی مشقوں، دفاعی ٹیکنالوجی اور مہارت کے تبادلے کیلئے اقدامات پر زور دیا۔
قطر کے وزیر دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے دفاعی تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا، توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی اور دفاعی تعلقات سے دفاعی صنعت اور برآمدات کو نئی جہت ملے گی۔
مزید برآں، دو طرفہ تعلقات کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی، زرعی پیداوار اور سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا، جبکہ ایس آئی ایف سی پاکستان کی زرعی، اقتصادی اور دفاعی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔