کراچی، کلفٹن میں خوفناک حادثہ، ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کا سر تن سے جدا ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں ضیا اسپتال کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔
حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ ٹریلر کی زوردار ٹکر سے موٹر سائیکل نوجوان کا سر تن سے جدا ہو گیا، جس کے باعث اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔
چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 42 سالہ منیر احمد کے نام سے کی گئی ہے۔ حادثے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے ٹریلر کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ایس ایچ او ریاض نیازی کا کہنا ہے کہ کلفٹن حادثے کے بعد فرار ہونے والے ڈرائیور کا سراغ لگا لیا ہے ، جلد گرفتار کر لیں گے۔
نادرا کا بڑا قدم: ہسپتالوں، مراکز صحت میں پیدائش و وفات کی ڈیجیٹل رجسٹریشن شروع
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
راجن پور میں ڈاکوؤں کےخلاف آپریشن، 3 مغوی بازیاب، ڈاکو فرار
فائل فوٹو۔راجن پور کے علاقے کچہ سونمیانی میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں 3 مغوی بازیاب کرالیے گئے۔ ڈسٹرک پولیس افسر کے مطابق بازیاب ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے۔
ڈی پی او راجن پور کے مطابق ڈی جی خان کے رہائشی افراد کو ایک ماہ قبل ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء کیا گیا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران آج 4 مغویوں کو بازیاب کروایا گیا۔
ڈی پی او راجن پور کے مطابق آپریشن کے دوران ڈاکو فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق ان کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی گئی۔