ینگ پیرامیڈیکل اسٹاف سول اسپتال یونٹ کا اہم اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ینگ پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سول اسپتال یونٹ کا آج ایک اہم اجلاس صوبہ کے صدر عبدالجبار کنبھار کی زیر صدارت ہوا جس میں اسپتال کے ڈائریکٹر فنانس آفتاب پھل کی جانب سے یونٹ کے ذمے داران و ملازمین کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے اور اسپتال میں کی جانے والی کرپشن کی مذمت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز اسپتال انتظامیہ کیخلاف یونٹ نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے پر ڈاکٹر آفتاب پھل نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صوبہ سندھ کیجنرل سیکرٹری عبدالغفار رند اور یونٹ کے جنرل سیکرٹری روی تمبولی و دیگر کیخلاف کارروائی کی ہے جس کا مقصد اپنی کرپشن کو چھپانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سول اسپتال حیدرآباد کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے جونیئر ڈاکٹر آفتاب پھل سرکاری وسائل کو عوام کی فلاح وبہبود میں استعمال کرنے کے بجائے ذاتی مقصد پر خرچ کررہے ہیں، نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ اسپتال سے نکلنے والا کچرا بھی ضائع کرنے کے بجائے فروخت کیا جارہا ہے جس میں ڈاکٹر آفتاب پھل اور فیضان میمن ملوث ہیں۔ اسی طرح ادویات اور سرجیکل آئٹم کی خریداری کے نام پر جعلی بل بنائے جارہے ہیں جس کی انکوری کرائی جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دو سال میں سندھ کے دوسرے بڑے سول اسپتال کی حالت انتہائی خراب ہوچکی ہے، مریضوں کو نہ تو دوائیں مل رہی ہیں اور نہ ہی طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔ انہوںنے وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اسپتال میں ہونے والی کرپشن اور انتقامی کارروائیوںکا نوٹس لیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سول اسپتال
پڑھیں:
۔ 1300 میں سے 891 کیمروں کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے ‘آئی جی کوبریفنگ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-8
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سندھ سیف سٹی پروجیکٹ، ای چالاننگ اور پولیس ایمرجنسی رسپانس سسٹم کے حوالے سے جائزہ اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس کے شرکاء کواین آر ٹی سی حکام اور ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے کے تحت نصب کیے جانے والے 1300 میں سے 891 کیمروں کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے ۔