راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 1 ارب 94 کروڑ روپے کرپشن ،نیب کا سابق ڈی جی پی ایچ اے سیالکوٹ کے آبائی گھر پر چھاپہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 1 ارب 94 کروڑ روپے کرپشن ،نیب کا سابق ڈی جی پی ایچ اے سیالکوٹ کے آبائی گھر پر چھاپہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 1 ارب 94 کروڑ روپے کرپشن کا معاملہ،نیب راولپنڈی کا سابق ڈی جی پی ایچ اے سیالکوٹ کے آبائی گھر پر چھاپہ جنید تاج کے گھر سے گاڑیوں کی دستاویزات اور غیر ملکی کرنسی برآمد، برآمد ہونے والی دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نیب نے چھاپے کے دوران مختلف کمپنیز کو ملنے والی رقوم کی تفصیلات بھی نیب نے حاصل کر لی، ذرائع کے مطابق ایم ایس ایڈیڈڈ کو 39 کروڑ 31 لاکھ روپے اور کار اسپیشلسٹ نیٹ ورک کو 11 کروڑ روپے فراہم کیئے گئے، ذرائع کے مطابق پوٹھوہار ایسوسی ایٹ کو 7 کروڑ 42 لاکھ اور ایس این کے اینڈ کمپنی کو 32 کروڑ 44 لاکھ روپے دیئے گئے، سلور سٹون کو 33 کروڑ 94 لاکھ روپے اور اسمارٹ کیوبڈ کو 30 کروڑ 97 لاکھ روپے منتقل کیے گئے، نازیہ نامی خاتون کو دو مرتبہ 10 کروڑ 69 لاکھ اور 45 لاکھ روپے منتقل ہوئے۔
، ذرائع کے مطابق وسیم قیصر کو 26 کروڑ 44 لاکھ روپے اور احتشام علی قریشی کو 3 کروڑ 27 لاکھ روپے منتقل ہوئے، ریٹائرڈ ڈائریکٹر آر ڈی اے آصف محمود جنجوعہ اور ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر خواجہ ارشد جاوید کو بطور ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس نیب کی جانب سے 29 مئی نوٹس جاری کیے گئے، 2016 سے اب تک تعینات رہنے والے 14 ڈائریکٹرز ایڈمن و فنانس اور 5 ڈپٹی ڈائریکٹرز کی فہرست بھی نیب کے حوالے کردیے گئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان پریس کلب برطانیہ کے سالانہ انتخابات15جون کو شیڈول،مسرت اقبال راجہ بلامقابلہ صدر ، ساجد یوسف بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب پاکستان پریس کلب برطانیہ کے سالانہ انتخابات15جون کو شیڈول،مسرت اقبال راجہ بلامقابلہ صدر ، ساجد یوسف بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب احمد آباد کا سانحہ ناقابلِ بیان صدمہ ہے ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نواز شریف کا احمد آباد طیارہ حادثے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں،چیئر مین سی ڈی اے جناح گارڈن فیز ون کے لے آئوٹ پلان میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف،سی ڈی اے کا نوٹس،کاپی سب نیوز پر خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی اور عمر ایوب میں گرما گرمی ہوگئی ،ویڈیو سب نیوز پرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کروڑ روپے
پڑھیں:
موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون صارفین کو سمز کے محفوظ استعمال کے حوالے سے اہم انتباہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اپنی رجسٹرڈ سم کسی دوسرے شخص کے حوالے کرنا قابلِ سزا جرم ہے اور اس کے سنگین قانونی نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی شخص کے نام پر رجسٹرڈ سم غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتی ہے تو متعلقہ صارف کو بھی قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اسی لیے شہری اپنی سم کسی دوسرے فرد کے استعمال کے لیے ہرگز نہ دیں۔
اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر یہ تصدیق کریں کہ ان کے قومی شناختی کارڈ پر کتنی سمیں رجسٹرڈ ہیں۔ اس مقصد کے لیے cnic.sims.pk پر جا کر یا اپنا 13 ہندسوں پر مشتمل شناختی کارڈ نمبر (بغیر ڈیش کے) 668 پر ایس ایم ایس کر کے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
اگر کسی نامعلوم یا غیر ضروری سم کی نشاندہی ہو تو اسے فوری طور پر بلاک کرایا جائے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے