اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات بھیجنے کا نیا ریکارڈ بنادیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں نے 35 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر وطن بھجوا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات بھیجنے کا نیا ریکارڈ بنادیا اور رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں پینتیس ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر وطن بھجوائیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ ترسیلات زر کی آمد میں تقریباً 29 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مئی میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ارب 70 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔
مئی میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 16 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 13.
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانی مئی میں اکیانوے کروڑ انتالیس لاکھ ڈالرز وطن بھیج کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ 75 کروڑ42 لاکھ ڈالر وطن بھیج کر یو اے ای میں مقیم پاکستانی دوسرے نمبر پر آئے۔
برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے انسٹھ کروڑ ڈالرز کا زرمبادلہ بھیج کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ساڑھے اکتیس کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ وطن بھیجا۔
مزیدپڑھیں:رواں سال ایم ڈی کیٹ کا امتحان دینے کے خواہشمند طلبا کے لئے بڑی خبر
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات زر
پڑھیں:
مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا ہے، مشعال ملک
فائل فوٹوحریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں عاشورہ کے جلوسوں پر پابندی لگادی۔ وہاں مذہبی آزادی مودی کے نشانے پر ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ عاشورہ پر کرفیو ہے نوجوان جیلوں میں قید ہیں۔ مذہب آزاد نہیں، مودی کے راج میں عزاداری پر بھی پابندی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مذہبی جلوس روک کر مودی انسانیت کا قتل کر رہا ہے, مودی کا مذہبی جبر ظلم کی انتہا ہے۔
مشعال ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ مودی کی حکومت نے محرم کی صداؤں کو دبانے کی کوشش کی ہے۔ مودی کا ظلم واضح ہے عاشورہ کے جلوسوں پر بندش اس کا ثبوت ہے۔