گلگت: سٹی اسپتال میں پولیس اور ملزم میں فائرنگ کا تبادلہ، خاتون جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
گلگت کے سٹی گورنمنٹ اسپتال میں پولیس اور ملزم میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں اپنے 6 دن کے بچے کو ٹیکا لگوانے آئی خاتون جاں بحق ہوگئی۔
سٹی گورنمنٹ اسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب پیش آیا، جہاں پولیس اہلکار ایک ملزم کے تعاقب میں اسپتال میں داخل ہوئے اور فائرنگ ہوئی، فائرنگ سے اسپتال آئی خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی۔
فائرنگ سے ملزم زخمی ہوا جو زیر علاج ہے۔
فائرنگ سے جاں بحق خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ وہ چھ دن کے بچے کو ٹیکا لگوانے اسپتال آئے تھے، ان کے ساتھ ظلم ہوا ہے، فوری طور پر انصاف دلایا جائے۔
کراچی سچل تھانے کی حدود گبول گوٹھ میمن اسپتال کے.
ڈپٹی کمشنر امیر اعظم حمزہ کے مطابق اسپتال میں فائرنگ کا آرڈر دینے والے کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی جبکہ جاں بحق خاتون کے ورثاء کو 4 لاکھ روپے امداد کے طور پر دیئے جائیں گے۔
ایس ایس پی کے مطابق اسپتال میں فائرنگ کرنے والے 7 پولیس اہل کاروں کو گرفتار کر کے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسپتال میں میں فائرنگ فائرنگ کا
پڑھیں:
کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 1 نوجوان جاں بحق، دو افراد زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے گارڈن چڑیا گھر کے قریب ناملعوم ملزمان کی فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ، فائرنگ کے دیگر واقعات میں خاتون اور ایک شخص زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق گارڈن کے علاقے چڑیا گھر ٹریفک پولیس چوکی بیٹری مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 سالہ جاں بحق ہوگیا ، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع سے پہنچ گئی اور لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق جائے وقوعہ سے پستول کے دو خول ملے ہیں ، مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے ، مقتول کی شناخت تلاش ڈیوائس سے کی جا رہی ہے۔
ناْظم آباد کے علاقے جمہوریہ کالونی حنفیہ مسجد کے قریب گھر میں پراسرار فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 55 سالہ انور حسین ولد انصار علی کے نام سے کی گئی ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے داتا نگر مدینہ مسجد کے قریب گھر میں پراسرار فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی ، زخمی ہونے والی خاتون کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 55 سالہ زیب النسا زوجہ عمر کے نام سے کی گئی ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔