ایشیا کا سب سے بڑا کینسر اسپتال بنا رہے ہیں، سلمان رفیق
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (آن لائن) وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا دورہ کیا۔اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر اور آئی ڈیپ کی ٹیم نے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق عوام کے لیے ایشیاء کا سب سے بڑا کینسر اسپتال بنا رہے ہیں۔ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ میں مریضوں کو بین الاقوامی سطح کی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کینسر اسپتال میں لیول فور کے مریضوں کا علاج بھی کیا جائے گا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ اس کینسر اسپتال کو چار مختلف فیزوں میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے فیز کو رواں سال میں ہی مکمل کرکے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ سلمان رفیق نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پر برق رفتاری سے کام کرنے پر آئی ڈیپ کی ٹیم کو شاباش دی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سلمان رفیق نے کینسر اسپتال
پڑھیں:
ماتلی،صوبائی مشیر تنزیلہ قنبرانی نے سروہیکل کینسر سے بچائو مہم کا افتتاح کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماتلی (نمائندہ جسارت) ضلع بدین کے مرکزی تعلقہ ہیڈکوارٹر ماتلی میں سروہیکل کینسر سے بچاؤ کی ملک گیر مہم کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب صوبائی مشیر اور رکن صوبائی اسمبلی محترمہ تنزیلہ قنبرانی نے کیا، جہاں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں آگہی کیمپ لگایا گیا۔اس موقع پر ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر گلاب حسین کشمیری، مختارکار ماتلی معصب جونیجو اور سروہیکل ٹیم کے سپروائزر ڈاکٹر عیسیٰ بھی موجود تھے۔ مہم کے تحت 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک 9 تا 15 سال کی عمر کی ایک کروڑ 30 لاکھ بچیوں کو حفاظتی ویکسین فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ تنزیلہ قنبرانی نے اپنی صاحبزادی کو ویکسین لگوا کر اس مہم کا افتتاح کیا۔ مقررین نے کہا کہ بروقت ویکسینیشن ہی اس مہلک مرض سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔