سلمان خان کی شاندار تبدیلی نے مداحوں کو حیران کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
بالی ووڈ سلطان سلمان خان کے نئے روپ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، نئی لُک میں سلمان خان اصل عمر سے 20 سال چھوٹے لگ رہے ہیں۔
اداکار سلمان خان اکثر اپنے روپ کی وجہ سے ٹرول کیے جاتے ہیں لیکن اس بار انہوں نے اپنے مداحوں کو خوش کر دیا ہے۔ سلمان خان کے ساتھی اداکار ساجن سنگھ کی جانب سے سلمان خان کی شیئر کی گئی تصویر نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ دبنگ اداکار نے اپنے جسم پر ناقابل یقین حد تک محنت کی ہے۔ لوگ اپنے پسندیدہ اداکار کی تعریفیں کر رہے ہیں، کچھ کا دعویٰ بھی ہے کہ وہ 20 سال چھوٹے لگ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’ خدا کا شکر کہ جنگ بندی ہوگئی ‘سلمان خان کی ٹویٹ بالی ووڈ اسٹار کے گلے پڑ گئی
سلمان خان جلد ہی اپنی نئی فلم ریس 3 میں نظر آئیں گے اور یہ تصویر ان کے ریس 3 کے ساتھی اداکار ساجن نے شیئر کی ہے تصویر میں اداکار کو سیاہ ٹی شرٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ سکندر کی ریلیز کے بعد سے سلمان اپنی فٹنس پر پوری توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی ورزش کرتے ہوئے کئی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ دبنگ خان کا یہ نیا روپ وائرل ہو رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ سلمان خود کو ایک فلم کے لیے تیار کر رہے ہیں اور اپنے مداحوں کو اپنی فٹنس سے حیران کرنے جا رہے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Saajan Singh (@saajan_singh23)
سلمان خان کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا، ’بھائی جان دوبارہ شکل میں آرہے ہیں۔‘ایک اور نے لکھا کہ سلمان بہت ہاٹ لگ رہے ہیں۔ تیسرے صارف نے لکھا، ’سلمان اپنی عمر سے 20 سال چھوٹے لگ رہے ہیں۔‘ ایک اور صارف نے لکھا، ‘بھائی جان واپسی کر رہے ہیں’۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کو گھر میں قتل کردیں گے، پولیس کو یہ پیغام کس نے پہنچایا؟
سلمان خان کے آنے والے پراجیکٹس کے حوالے سے خبر ہے کہ وہ جلد ہی ایک جنگی فلم میں نظر آئیں گے، اور اس کے لیے وہ خود کو تیار کررہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ وادی گلوان پر حب الوطنی پر مبنی فلم بنائی جا رہی ہے۔ یہ ایک حقیقی فوجی افسر کرنل بکم اللہ سنتوش بابو پر مبنی ہوگی۔ یہ کردار سلمان کے لیے سب سے مشکل اور چیلنجنگ ثابت ہونے والا ہے۔
اداکار نے اپنے فلمی کیرئیر میں اب تک ایسا کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ یہ فلم اپوروا لاکھیا بنا رہے ہیں۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو یہ فلم اگلے سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بالی ووڈ بھارت ساجن سنگھ سیلمان خان نیا روپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ بھارت ساجن سنگھ سیلمان خان نیا روپ نے مداحوں کو سلمان خان کی لگ رہے ہیں نے لکھا کے لیے
پڑھیں:
آیوشمان کھرانہ نے اپنی سپر ہٹ فلم کیلئے کتنا معاوضہ لیا تھا؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے
بالی ووڈ کے اداکار آیوشمان کھرانہ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے صرف ایک روپیہ معاوضے پر اپنی سپر ہٹ فلم ’اندھا دھن‘ کی تھی۔
آیوشمان کھرانہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کی فلم ’اندھا دھن‘ کی کامیابی کے بعد خاص طور پر چین میں اس کی غیر معمولی پذیرائی کے باعث انہیں بعد میں فلم کے منافع سے حصہ ملا۔
یاد رہے کہ ان دنوں فلمی دنیا میں اداکاروں کے بڑھتے ہوئے معاوضوں اور بھاری بجٹ پر بحث جاری ہے، جہاں کئی فلم ساز اس بات پر تشویش ظاہر کر چکے ہیں کہ بعض اوقات اداکاروں کی فیس فلم کے کل بجٹ کا 60 سے 70 فیصد تک کھا جاتی ہے۔
تاہم آیوشمان کھرانہ خود کو اس دوڑ سے الگ قرار دیتے ہیں آیوشمان کے مطابق وہ ہمیشہ پروڈیوسر دوست اداکار رہے ہیں، ’میرے لیے سرسوتی، لکشمی سے پہلے آتی ہے۔ میرا مقصد ہمیشہ فلم کی کامیابی ہوتا ہے، اگر فلم اچھا بزنس کرے تو اداکار کو زیادہ ملنا چاہیے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی فیس میں اضافے کے معاملات اپنی مینجمنٹ پر چھوڑ دیتے ہیں۔ اداکار کا کہنا تھا جی ’میں ایک فنکارانہ ذہن رکھنے والا پنجابی ہوں، حساب کتاب کی باتیں مجھے کم سمجھ آتی ہیں‘۔