پھلوں کا زیادہ استعمال پھیپھڑوں پر فضائی آلودگی کے اثرات کم کر سکتا ہے: تحقیق
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ پھل کھانے سے پھیپھڑوں پر فضائی آلودگی کے اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔
یونیورسٹی آف لیسٹر کے مطابق آلودگی کے اثرات میں کمی کی وجہ ان پھلوں میں قدرتی طور پر موجود اینٹی آکسیڈنٹس ہو سکتے ہیں۔
دو لاکھ سے زیادہ افراد پر کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ افراد جو دن میں زیادہ پھل کھاتے تھے ان میں خواتین پر واضح اثرات دیکھنے کو ملے۔
محققین نے بتایا کہ مرد عمومی طور پر خواتین کے مقابلے میں کم پھل کھاتے پائے گئے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ خواتین میں حفاظتی اثرات کیوں زیادہ تھے۔
تحقیق پر گفتگو کرتے ہوئے چیرٹی استھما + لنگ یوکے کی چیف ایگزیکٹیو سارہ سلیٹ کا کہنا تھا کہ یہ بات ہم جانتے ہیں کہ پھلوں سے بھرپور غذا پھیپھڑوں کی فعلیت کو بہتر کرتی ہے لیکن اس تحقیق میں دلچسپ بات سامنے آئی ہے کہ یہ پھل فضائی آلودگی کے اثرات کے خلاف عمل بھی کر سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا لودگی کے اثرات
پڑھیں:
لاہور آج بھی دنیا کے سب سے آلودہ شہروں میں سرِ فہرست
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور میں آج بھی فضا انتہائی آلودہ اور مضر صحت ہے، ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق شہر دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں سرِ فہرست ہے۔
لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 484 ریکارڈ کیا گیا، جب کہ دنیا کا دوسرا آلودہ شہر نئی دہلی ہے جہاں AQI 289 ہے۔ اس صورتحال کے باعث شہریوں کو صحت کے سنگین خطرات لاحق ہیں اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ متوقع ہے۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شدت میں فرق دیکھا گیا ہے۔ واہگہ سب سے زیادہ آلودہ رہا جہاں AQI 814 ریکارڈ ہوا، ڈی ایچ اے میں 768، سول سیکرٹریٹ 695 اور ایف سی کالج 686 کا ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ علامہ اقبال ٹاؤن میں AQI 678، راوی روڈ پر 667 اور ڈی ایچ اے فیز 8 میں 615 ریکارڈ ہوا، جو شہریوں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔
ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ آلودگی کے بڑھتے اثرات سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان بھی پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہیں، جہاں فضائی معیار انتہائی خراب ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ گھروں کے اندر رہیں، اور فضائی آلودگی سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال کریں۔