عورت کی تعلیم، قوم کی ترقی
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
عورت کی تعلیم، قوم کی ترقی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز
تحریر: ارم باہو
کسی بھی قوم کی ترقی کا راز اس کی عورتوں کے کردار میں پوشیدہ ہے۔ اگر آدھی آبادی کو نظر انداز کر دیا جائے تو کوئی معاشرہ کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا۔ پاکستان میں خواتین کی تعلیم اور شمولیت وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ہمارے شہروں میں خواتین ڈاکٹر، استاد، صحافی اور افسر کی حیثیت سے نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ مگر دیہی پاکستان میں صورتحال مختلف ہے۔ آج بھی لاکھوں بچیاں اسکول سے باہر ہیں، کم عمری کی شادیاں عام ہیں اور خواتین کو کام کی جگہوں پر بے شمار مشکلات کا سامنا ہے۔ تعلیم کی کمی دراصل ترقی کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
اس کے باوجود ہماری تاریخ حوصلہ افزا مثالوں سے بھری ہوئی ہے۔ مادرِ ملت فاطمہ جناح، قوم کے لیے قربانی کی روشن علامت ہیں۔ جدید دور میں ارفع کریم اور ملالہ یوسفزئی نے دنیا کو دکھایا کہ پاکستانی خواتین کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں۔ یہ کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ اگر مواقع فراہم کیے جائیں تو خواتین ملک کا فخر بن سکتی ہیں۔قائداعظم محمد علی جناح کا فرمان آج بھی ہماری رہنمائی کرتا ہے: کوئی قوم اس وقت تک عروج حاصل نہیں کرسکتی جب تک اس کی عورتیں مردوں کے شانہ بشانہ نہ ہوں۔”
لہذا وقت کا تقاضا ہے کہ ہم ہر بچی کو تعلیم دیں، محفوظ ماحول فراہم کریں اور خواتین کو برابری کے مواقع دیں۔ ایک بااختیار عورت ہی ایک تعلیم یافتہ نسل پروان چڑھاتی ہے اور مضبوط قوم کی بنیاد رکھتی ہے۔ اگر ہم نے اپنی بیٹیوں کو سنوار دیا تو پاکستان کا مستقبل یقینا روشن ہوگا۔
–
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے سے غزہ میں جنگ بندی ممکن ہوگی، وزیراعظم امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے سے غزہ میں جنگ بندی ممکن ہوگی، وزیراعظم سندھ میں کچھ کام کرو تو خوشی ہوگی پر کرو تو سہی، پنجاب کے خلاف بات کی تو چھوڑوں گی نہیں، مریم نواز افغانستان کی طالبان حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کردی انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ سول سروس ریاست کے نظام، تسلسل اور وقار کی محافظ ہے،قائم مقام صدرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قوم کی
پڑھیں:
حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔
آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔
چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔
رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔
سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔
چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔
شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔