اسلام آباد:

پرائیویٹ اسکولوں میں مستحق بچوں کی مفت تعلیم کے قانون پر عمل کے حوالے سے عدالت میں رپورٹ طلب کرلی۔

10 فی صد حق دار بچوں کو پرائیویٹ اسکولوں میں مفت تعلیم کے قانون پر عمل درآمد  سے متعلق کیس کی سماعت  اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں  پرائیویٹ اسکولز نے کتنے حقدار بچوں کو فری تعلیم دی ؟ اس حوالے سے عدالت نے رپورٹ طلب کر لی ۔

جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست پر ایک صفحے کا حکم نامہ جاری کر دیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ اسکولز کی ریگولیٹری باڈی پیرا رپورٹ جمع کرائے ۔ عدالت نے حکم دیا کہ رپورٹ میں بتایا جائے کہ کتنے حقدار بچوں کو فری تعلیم پرائیویٹ اسکولز نے دی  ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بیوی و بچوں کیلیے نان و نفقہ مقرر کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواست مسترد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیوی اور دو بچوں کیلیے 75ہزار روپے ماہانہ نان و نفقہ مقرر کرنے کے عدالتی فیصلے کیخلاف درخواست مسترد کر دی۔ گارڈین جج اسلام آباد نے اہلیہ کیلیے 15ہزار اور دو بچوں کیلیے 30ہزار روپے فی کس ماہانہ خرچہ دینے کا عبوری حکم دیا تھا، عمر اکبر علی گھمن نے عبوری حکم کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔جسٹس محمد اعظم خان نے گارڈین جج کا عبوری حکم برقرار رکھتے ہوئے درخواست گزار کو نان و نفقہ کی ادائیگی کی ہدایت کر دی۔درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ اہلیہ نافرمان ہے، ازدواجی حقوق کی بحالی کیلیے بار بار درخواست کی، اہلیہ ازدواجی ذمے داریاں نبھانے کیلیے شوہر کا ساتھ نہ دے تو کسی قسم کے نان و نفقہ کی حقدار نہیں۔عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ شوہر نے پٹیشن میں اپنی اہلیہ سے متعلق جس طرح کے الفاظ کا استعمال کیا وہ اس کی بدنیتی ظاہر کرتے ہیں، فیملی جج کے 6مارچ 2025ء کے آرڈر میں کوئی بے قاعدگی یا غیر قانونی بات نہیں۔

خبر ایجنسی سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • لاپتاافراد کیس: ایس ایس پی ملیر رپورٹ کے ہمراہ طلب
  • 214 اسکولوں کی عمارتیں خطرناک قرار، ہزاروں بچوں کی جانوں کو خطرات لاحق
  • کراچی میں پارکنگ تنازع؛ حکومت کریں لیکن کام تو کسی قانون کے تحت کریں، سندھ ہائیکورٹ
  • اسلام آباد پریس کلب میں پولیس تشدد، وزیر داخلہ کا نوٹس، آئی جی سے رپورٹ طلب
  • ارب پتی ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے سے کتنا دور ہیں؟
  • کراچی: تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیے اسپیشل فورس قائم
  • ملک کے دو ایئرپورٹس نمایاں کارکردگی پر سرفہرست، پی اے اے آڈٹ رپورٹ جاری
  • بیوی و بچوں کیلیے نان و نفقہ مقرر کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواست مسترد
  • فوجداری قانون میں ملزم عدالت کاپسندیدہ بچہ ہوتا ہے،جسٹس جمال مندوخیل
  • محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کر دی