لاس اینجلس کی ہالی ووڈ چیمبر آف کامرس نے اعلان کیا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون 2026 میں ہالی ووڈ واک آف فیم پر ستارہ حاصل کرنے والی پہلی بھارتی شخصیت بن جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ اور دیپیکا پڈوکون کا پہلا پیار کون؟

یہ اعلان بدھ کے روز کیا گیا، جس کے بعد دیپیکا نے انسٹاگرام اسٹوری پر مختصر مگر معنی خیز ردِعمل دیتے ہوئے صرف ایک ہی لفظ لکھا، جو تھا ’تشکر‘۔

#DeepikaPadukone creates history as the first Indian to be honoured with a star on the Hollywood Walk of Fame, class of 2026.

Announced via a live-stream by the Hollywood Chamber of Commerce, Deepika continues to represent India on the world stage.
Queen for a reason ✨ pic.twitter.com/05XeBarooH

— Queen Deepika (@abhidp5) July 2, 2025

ہالی ووڈ واک آف فیم لاس اینجلس کے 15 بلاکس پر پھیلا ہوا ایک مشہور مقام ہے، جہاں 2,813  ستارے مختلف شعبہ جات کی ممتاز شخصیات کے نام سے سجے ہیں۔ ان میں فلم، ٹیلی وژن، براہِ راست پرفارمنس، موسیقی، اور کھیلوں کی تفریح کے شعبے شامل ہیں۔ ان ستاروں کا انتخاب ان افراد کے دیرپا اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: ’سادگی اور حسن کا راج‘ ماں بننے کے بعد دپیکا پہلی بار منظرِ عام پر

2026 کے لیے منتخب افراد کا اعلان ایک براہِ راست تقریب کے دوران کیا گیا، جس میں دیپیکا کے ساتھ ساتھ ڈیمی مور، ایمیلی بلنٹ، سارہ مشیل گیلر، مولی رنگوالڈ اور نواح وائیلی کے نام بھی شامل تھے۔ کھیل اور براڈکاسٹنگ کے شعبے میں شکیل او نیل کو بھی اعزاز دیا جائے گا۔

اداکاری کے میدان سے آگے بڑھ کر دیپیکا پڈوکون فیشن اور پرتعیش برانڈز کی دنیا میں بھی ایک معتبر نام رکھتی ہیں، 2022 میں وہ فرانسیسی فیشن ہاؤس لُوئی ویٹوں کی پہلی بھارتی برانڈ ایمبیسیڈر بنیں۔ وہ کارتیئر جیسے مشہور زیورات کے برانڈ کی بھی نمائندگی کرتی ہیں۔ دیپیکا کو دو بار ٹائم میگزین کے سرورق پر جگہ ملی ہے اور وہ دنیا کی 100 بااثر شخصیات میں بھی شامل رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:

یاد رہے کہ دیپیکا نے 2007 میں فلم ’اوم شانتی اوم‘  کے ذریعے شہرت حاصل کی، جس میں وہ شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں، وہ اداکار رنویر سنگھ کی شریکِ حیات ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اوم شانتی اوم براڈکاسٹنگ دپیکا پڈوکون رنویر سنگھ شاہ رخ خان لاس اینجلس ہالی ووڈ ہالی ووڈ چیمبر آف کامرس واک آف فیم

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اوم شانتی اوم براڈکاسٹنگ رنویر سنگھ شاہ رخ خان لاس اینجلس ہالی ووڈ ہالی ووڈ چیمبر آف کامرس واک آف فیم دیپیکا پڈوکون واک آف فیم ہالی ووڈ

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم