فلم ’کالکی‘ کے سیکوئل سے دپیکا پڈوکون کی علیحدگی کے بعد بالی ووڈ میں چہ مگوئیاں تیز ہو گئی ہیں۔ اداکارہ کی فلم سے رخصتی کے باضابطہ اعلان کے بعد اس فیصلے کے پیچھے ممکنہ وجوہات پر مبنی مختلف رپورٹس منظرِ عام پر آ چکی ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق دپیکا نے خود فلم سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ابتدا میں فلم کا مرکزی پلاٹ دپیکا کے کردار کے گرد گھوم رہا تھا تاہم حالیہ دنوں میں اسکرپٹ میں تبدیلی کی گئی جس کے باعث ان کا کردار تقریباً ایک کیمیو (مختصر ظاہری کردار) تک محدود ہو گیا۔ اس اچانک تبدیلی پر دپیکا حیران رہ گئیں اور مبینہ طور پر اسی وجہ سے انہوں نے پروجیکٹ سے کنارہ کشی اختیار کی، حالانکہ وہ اور ان کی ٹیم شوٹنگ کے لیے پوری طرح تیار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کی بالی ووڈ میں دبنگ انٹری کا دیپیکا پڈوکون سے کیا تعلق ہے؟

دوسری جانب، بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک متضاد رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دپیکا کو فلم سے اس لیے نکالا گیا کیونکہ انہوں نے اپنی فیس میں 25 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا، اور ساتھ ہی روزانہ صرف 7 گھنٹے کام کرنے کی شرط رکھی۔ رپورٹ کے مطابق، فلم سازوں نے ان شرائط پر دپیکا سے بات چیت کی کوشش کی، تاہم وہ اپنے مؤقف پر قائم رہیں۔

اسی رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ دپیکا اپنی ٹیم کے ساتھ شوٹنگ کے دوران 25 افراد پر مشتمل عملہ لے کر سفر کرتی ہیں۔ اداکارہ نے نہ صرف فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام بلکہ اپنی پوری ٹیم کے لیے خوراک اور دیگر سہولیات کی مکمل ادائیگی کی بھی شرط رکھی۔ پروڈیوسرز نے ان سے درخواست کی کہ ٹیم کے حجم میں کمی کی جائے، مگر دپیکا نے ان مطالبات میں کوئی لچک نہ دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں: دیپیکا پڈوکون کے رنویرسنگھ سے ’تعلقات‘ پر ہوشربا انکشاف

اگرچہ دونوں رپورٹس متضاد کہانی بیان کرتی ہیں، لیکن اس بات پر اتفاق ہے کہ دپیکا پڈوکون اب فلم ’کالکی 2‘ کا حصہ نہیں رہیں گی۔ مداحوں کو اب انتظار ہے کہ ان کی جگہ کون سی اداکارہ منتخب کی جاتی ہے، اور فلم کا حتمی پلاٹ کس رخ پر جائے گا۔

واضح رہے کہ فلم کے پروڈیوسرز نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ یہ باضابطہ اعلان کیا جاتا ہے کہ دیپیکا پڈوکون اب آنے والے سیکوئل ’کالکی‘ کا حصہ نہیں رہیں گی۔ طویل عرصے تک پہلے حصے پر کام کرنے کے باوجود، ہم شراکت داری قائم نہیں رکھ سکے۔ اور ایسی فلم کہیں زیادہ کمٹمنٹ کی متقاضی ہے۔ ہم دپیکا کو ان کے مستقبل کے کاموں کے لیے نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ دعا دیپیکا پڈوکون دیپیکا پڈوکون بیٹی رنویر سنگھ کالکی 2.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بالی ووڈ دیپیکا پڈوکون رنویر سنگھ دیپیکا پڈوکون بالی ووڈ کے لیے

پڑھیں:

سندھ:موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور زرعی شعبے کو محفوظ بنانے کیلئے جامع منصوبہ تیار

کراچی (نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور زرعی شعبے کو محفوظ بنانے کے لیے جامع منصوبہ تیار کر لیا۔

وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر کا کہنا ہے کہ کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچرمنصوبہ2028 تک جاری رہے گا جس کے تحت زرعی پیداواربڑھانے کیلئے کسانوں کو تربیت دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 180 فیلڈ اسکول قائم کرکے ساڑھے 4 ہزار کسانوں کو تربیت دی جائے گی، اس حوالے سے سکھر، میرپورخاص اور بدین میں بھی فیلڈ اسکول قائم کیے ہیں۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں تبدیلی کردی
  • پاکستان اور چین دہشتگردی،علیحدگی پسندی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر کاربند رہیں گے، چینی عہدیدار
  • سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئی
  • ابھیشیک سے علیحدگی؟ ایشوریا رائے والدہ کے گھر بار بار کیوں جاتی ہیں؟ اصل وجہ سامنے آگئی
  • جامعات ‘حکومتی اداروںکو موسمی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنا ہو گا: گورنر پنجاب
  • سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کسانوں کی تربیت شروع کر دی
  • سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کسانوں کی تربیت شروع کردی
  • سندھ:موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور زرعی شعبے کو محفوظ بنانے کیلئے جامع منصوبہ تیار
  • میچ ریفری کی تبدیلی: ایشیا کپ کھیلنے کا حتمی فیصلہ آج ہو گا: ترجمان پی سی بی