پٹھان اور جوان اور بلاک بسٹر کامیابی شاہ رخ خان اور دیپیکا کی جوڑی پھر تہلکہ مچانے کو تیار
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون ایک بار پھر بڑے پردے پر ساتھ نظر آئیں گے۔
معروف ہدایتکار سدھارتھ آنند کی نئی فلم "کنگ” کی شوٹنگ قدرے تاخیر سے 18 مئی سے ممبئی میں شروع ہوگی۔
فلم میں شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان، ابھشیک بچن، ارشد وارثی، جیدیپ اہلوت اور ابھے ورما بھی شامل ہیں۔
ابتدا میں دیپیکا پڈوکون کی مصروفیت اور زچگی کی چھٹی کی وجہ سے ان کی دستیابی ممکن نہ تھی لیکن اب فلم کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد دستیاب ہیں۔
فلم میں دیپیکا پڈوکون کا کردار محض کیمیو نہیں بلکہ شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی خوبصورت کیمسٹری کو پیش کرے گا۔
یہ فلم اوم شانتی اوم چنئی ایکسپریس، ہیپی نیو ایئر، پٹھان اور جوان کے بعد شاہ رخ اور دیپیکا کی چھٹی مشترکہ فلم ہوگی۔
اگر شوٹنگ اپنے منصوبے کے مطابق چلتی رہی تو فلم ‘کنگ’ اس سال کے آخر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تاہم حتمی تاریخ کی تصدیق شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد متوقع ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: شاہ رخ
پڑھیں:
طلاق کے کیسز کے حل کیلئے’’ سکھ دا ویلا ‘‘نئی سکیم تیار
قیصر کھوکھر : طلاق کے کیسز کے حل کیلئے’’ سکھ دا ویلا ‘‘نئی سکیم تیار ،کیسز کے حل کیلئے سکیم محکمہ سوشل ویلفیئر نےتیار کی ہے۔
محکمہ سوشل ویلفیئر نے’’سکھ دا ویلہ‘‘ کے نام سے ایک نئی سکیم شروع کرنے کی تجویر تیار کی ہے۔ یہ سکیم اگلے بجٹ میں منظوری کیلئے پیش کی گئی ہے ۔اس منصوبے پر ایک ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔اگلے بجٹ میں سو ملین روپے اس سکیم کیلئے جاری ہوں گے۔اس سکیم کے تحت طلاق کے مسائل حل کروائے جائیں گے۔اس سکیم میں طلاق لینے کے معاملے میں صلح کی کوشش کی جائیگی۔محکمہ سوشل ویلفیئر کے ذرائع کے مطابق گھروں کو بچانے کیلئے دونوں میاں بیوی میں مصالحت کروائی جائے گی۔
فنڈز کی کمی: نگران دورِ حکومت میں تعمیر کیے گئے تھانے فعال نہ ہو سکے
Ansa Awais Content Writer