دیپیکا پڈوکون خودکشی کیوں کرنا چاہتی تھیں؟ اداکارہ کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کچھ سالوں پہلے اس قدر ڈپریشن کا شکار تھیں کہ وہ خودکشی کرنا چاہی تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا پڈوکون نے ایک حالیہ انٹرویو میں ڈپریشن سے لڑنے اور اس پر قابو پانے کیلئے اپنی جدوجہد کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ سن 2014 میں وہ ممبئی میں رہا کرتی تھیں اور ایک لمبے عرصے تک ڈپریشن کا شکار رہ چکی ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ خود بھی نہیں جانتی تھیں کہ ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے وہ خود کو بےبس اور نااُمید محسوس کرتی تھیں۔
دیپیکا نے بتایا کہ سب سے پہلے ان کی والدہ نے ان کے اندر اس تبدیلی کو محسوس کیا۔ انہیں میرے رونے کی آواز اور انداز سے محسوس ہوا کہ میرے ساتھ کوئی مسئلہ چل رہا ہے اور مجھے مدد کی ضرورت ہے۔اداکارہ نے کہا کہ انہیں بھی پھر اس بات کا احساس ہوا کہ وہ ڈپریشن میں مبتلا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈپریشن انسان کے اندر ہوتا ہے، جوکہ نظر نہیں آتا اور ہمارے اردگرد موجود کئی لوگ اس میں مبتلا ہوتے ہیں۔
دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ وہ اس لئے ٹھیک نظر آرہے ہوتے ہیں کیونکہ وہ باہر سے بالکل صحیح اور خوش نظر آتے ہیں ہنستے بولتے ہیں مگر اندر ہی اندر گھٹ رہے ہوتے ہیں۔اداکارہ کے مطابق ان کی والدہ نے جب ان میں ڈپریشن محسوس کیا تو انہوں نے مجھے ماہرِ نفسیات سے مشورہ کرنے کا کہا جس کے بعد میں نے اپنی اس ذہنی کیفیت کا باقاعدہ علاج کروایا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کیا کومل میر نے چہرے پر بوٹاکس کروایا ہے؟ اداکارہ نے بتا دیا
پاکستان شوبز کی اداکارہ کومل میر نے اپنی جسمانی تبدیلی سے متعلق وضاحت پیش کردی۔
اداکارہ اور ماڈل کومل میر جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز "مس ویٹ پاکستان" سے کیا، ان دنوں اپنے بدلے ہوئے چہرے اور جسامت کے باعث سوشل میڈیا پر خبروں میں شامل ہیں۔ ان کی تصاویر وائرل ہوئیں تو مداحوں نے سوالات اٹھائے کہ انہوں نے فلرز کروائے ہیں یا وزن بڑھانے کیلئے بھی کوئی پروسیجر کروایا ہے۔
تاہم اب اداکارہ کومل میر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ان تمام باتوں کا تفصیل سے جواب دے دیا ہے۔ انٹرویو میں کومل نے بتایا کہ وہ ہمیشہ کم وزن کا شکار رہیں اور کھانے پینے سے متعلق مسائل کا سامنا کرتی رہی ہیں۔ تاہم حال ہی میں انہوں نے خوارک میں اضافہ کر کے قدرتی طور پر 6 کلو وزن بڑھایا ہے، جو زیادہ تر ان کے چہرے پر ظاہر ہوا۔
کومل نے بتایا کہ انہیں ایک فلم آفر ہوئی تھی جس کیلئے انہیں بتایا گیا کہ بڑی اسکرین پر بہتر دکھنے کے لیے صحت مند نظر آنا ضروری ہے ورنہ وہ اسکرین پر چھوٹی نظر آئیں گی، اس لیے انہوں نے خوراک میں بہتری کی زیادہ کھانا شروع کیا اور فطری طور پر وزن بڑھایا۔
کومل نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی کہ انہوں نے چہرے پر فلرز کروائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب خود کو زیادہ خوبصورت اور صحت مند محسوس کرتی ہیں اور دوسروں کی رائے کی پرواہ کیے بغیر اپنی زندگی اپنے طریقے سے گزار رہی ہیں۔