کیا امریتا راؤ شاہ رُخ خان کی وجہ سے کم فلموں میں نظر آئیں؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
مشہور بھارتی اداکارہ امریتا راؤ نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ فلم ’میں ہوں نا‘ کے دوران شاہ رخ خان کی دی گئی ایک نصیحت نے ان کے کیریئر پر گہرا اثر ڈالا، جس کے باعث وہ فلموں کے انتخاب میں ہمیشہ بہت محتاط رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک یوٹیوبر سے گفتگو کرتے ہوئے امریتا راؤ نے بتایا کہ 2004 کی فلم ’میں ہوں نا‘ کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان نے انہیں اور ان کی والدہ کو الگ سے بلایا اور ان کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔
شاہ رخ نے امریتا کو مشورہ دیا کہ ’انہیں 200 فلمیں آفر ہوں گی، لیکن انہیں اس میں سے صرف دو کرنی ہیں، اور ان میں سے ایک وہ ہونی چاہیے جس کا لوگ انتظار کر رہے ہوں۔‘ امریتا نے کہا کہ وہ آج بھی اسی اصول پر عمل کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شاہ رخ خان سیٹ پر نئے اداکاروں کو اعتماد دینے کے لیے ان سے گھل مل جاتے تھے اور کوشش کرتے تھے کہ پہلا ٹیک ہی بہترین ہو تاکہ دوبارہ کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔
یاد رہے کہ شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’کنگ‘ پر کام کر رہے ہیں، جس میں ان کی بیٹی سہانا خان بھی شامل ہیں جبکہ دیپیکا پڈوکون ان کیساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: شاہ رخ خان
پڑھیں:
ترامیم کی مخالفت ووٹ سے کرنی چاہیے، سیاست سے نہیں، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کل سفر میں تھے، رات پہنچنے پر معلوم ہوا کہ 27ویں آئینی ترمیم میں انہیں فوجداری مقدمات سے استثنیٰ دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صبح وزیراعظم نے ہمیں کہا کہ انہیں یہ استثنیٰ نہیں چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ 4 موضوعات پر ترامیم زیر غور ہیں، 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: 27ویں آئینی ترمیم: ہر جماعت کو رائے دینے کا حق ہے، تمام تجاویز کو دیکھا جائے گا، فاروق ایچ نائیک
وزیر قانون نے کہا کہ آج شام تک ڈرافٹ منظور ہوسکتا ہے، جمعیت علمائے اسلام کو آکر بیٹھنا چاہیے، جس نے مخالفت بھی کرنی ہے انہیں ووٹ کے ذریعے کرنی چاہیے سیاست کے ذریعے نہیں۔
ایکس پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ آذربائیجان سے واپسی پر مجھے بتایا گیا ہے کہ میری پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی جو کابینہ سے منظور شدہ مسودے میں شامل نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھیے: سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ قائمہ کمیٹی کا اجلاس شروع، 27ویں آئینی ترمیم زیر بحث
وزیراعظم نے لکھا کہ معزز سینیٹرز کے خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، میں نے انہیں یہ ترمیم فی الفور واپس لینے کی ہدایت کی ہے، منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اعظم نذیر تارڑ وزیراعظم وزیرقانون