گلگت بلتستان کے تاجروں کا سوست ڈرائی پورٹ پر دھرنا جاری، حکومت سے معاملات پھر طے نہ ہوسکے
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
گلگت بلتستان کے تاجروں نے وفاقی حکومت سے ہونے والے حالیہ معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے سوست ڈرائی پورٹ پر جاری دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہنزہ: سوست میں تاجروں کا دھرنا آٹھویں روز میں داخل، پاک چین سرحدی تجارت معطل
ڈان کی رپورٹ کے مطابق احتجاج کی قیادت کرنے والے معروف تاجر رہنما جاوید حسین نے جمعرات کو اس بات کی تصدیق کی۔
یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے مقامی تاجر جولائی سے سوست ڈرائی پورٹ پر دھرنا دیے ہوئے ہیں اور پورٹ کی بندش کی صورت میں حکومت کی ٹیکس پالیسیوں اور کسٹمز کلیئرنس کی معطلی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
گزشتہ روز وفاقی حکومت، جی بی حکومت اور مقامی تاجروں کے نمائندوں کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات کے بعد حکومت نے شرطیہ طور پر سوست ڈرائی پورٹ سے درآمدات پر بعض مرکزی وفاقی ٹیکسز سے استثنیٰ دینے پر آمادگی ظاہر کی۔
تاہم یہ استثنیٰ صرف ان اشیا پر ہوگا جو مقامی استعمال کے لیے ہوں اور سخت شرائط پر پورا اترتی ہوں۔ اس استثنیٰ کی سالانہ مالیت 4 ارب روپے تک محدود کی گئی ہے۔
لیکن جاوید حسین نے اس معاہدے کو ناکافی قرار دیا اور کہا کہ معاہدے اور اس کے اعلان کے بعد ہمیں تجویز دی گئی کہ ہم احتجاج ختم کر دیں لیکن ہم اس سے متفق نہیں اور دھرنا جاری رکھنے اور تجارتی سرگرمیاں معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاجر اب اپنی نمائندہ تنظیم سے ملاقات کریں گے جس نے حکومت سے مذاکرات کیے تھے اور اگر تنظیم معاہدے کی تسلی بخش وضاحت پیش کرنے میں کامیاب رہی تو احتجاج ختم کرنے پر غور کیا جائے گا۔
جاوید حسین نے واضح کیا کہ درآمدات پر حد مقرر کرنا اور 4 ارب روپے کی حد لگانا ہمارے مطالبات کے منافی ہے۔ انہون نے کہا کہ ہمارے مطالبات جی بی کی آئینی حیثیت اور آئین کے تحت دی گئی چھوٹ پر مبنی ہیں۔
مزید پڑھیے: گلگت بلتستان میں سراپا احتجاج عوامی ایکشن کمیٹی کے 3 بڑے مطالبات کیا ہیں؟
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جو فیصلہ کیا گیا وہ ان اصولوں کے برعکس ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ درآمدات پر حد لگا کر فیصلہ سازوں نے اصل مسئلے کو حل نہیں کیا۔”
مزید برآں انہوں نے نشاندہی کی کہ ابھی تک کوئی باقاعدہ ایس آر او جاری نہیں کیا گیا بلکہ محض ایک معاہدہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس معاہدے کی شقوں کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تاجر برادری اس معاہدے سے مطمئن نہیں ہے اور وہ ایک پلان سی پر بھی غور کر رہے ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ وہ درجنوں کنٹینرز جو کئی ماہ سے پھنسے ہوئے ہیں ان کو ایس آر او کے ذریعے کلیئرنس کیوں نہیں دی جا رہی اور متبادل پیچیدہ طریقے کیوں اختیار کیے جا رہے ہیں؟
مزید پڑھیں: پاک چین سرحد: تاجروں کا سوست ڈرائی پورٹ پر دھرنا
واضح رہے کہ فی الوقت گلگت بلتستان میں سست ڈرائی پورٹ بدستور بند ہے اور تاجروں کا احتجاج جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تاجروں کا احتجاج سوست بارڈر گلگت بلتستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تاجروں کا احتجاج گلگت بلتستان سوست ڈرائی پورٹ پر گلگت بلتستان تاجروں کا انہوں نے رہے ہیں کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب نے حج 2026 کے معاہدے پر دستخط کردیے
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان اور سعودی عرب نے حج 2026 کے معاہدے پر باضابطہ طور پر دستخط کر دیے، سرکاری ریڈیو پاکستان نے اتوار کو رپورٹ کیا۔
رپورٹ کے مطابق سعودی نائب وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط اور پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور کے سیکریٹری ڈاکٹر سید عطاالرحمن نے ہفتے کو جدہ میں معاہدے پر دستخط کیے۔
حج اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک ہے، جو ہر سال دنیا بھر کے لاکھوں مسلمان ادا کرتے ہیں، پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے سب سے بڑے حج کوٹے میں سے ایک ملتا ہے۔
ڈاکٹر سید عطاالرحمن نے اللہ کے مہمانوں کی میزبانی اور سہولتوں کی فراہمی میں سعودی حکومت کی شاندار کاوشوں پر اظہارِ تشکر کیا۔
انہوں نے کہا گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پاکستانی حجاج کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔
سیکریٹری مذہبی امور نے مزید کہا کہ ان کی وزارت سرکاری اور نجی دونوں حج اسکیموں کے انتظامات سعودی حکومت کی ہدایات کے مطابق بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔