صدر مملکت کے احکامات کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250926-08-19
اسلام آباد(آن لائن)ایوان صدر کے ترجمان ڈائریکٹر جنرل لیگل ضیاء باسط نے کہا ہے کہ ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے صدرکے احکامات کوکسی عدالت میں چیلنج نہیں کیاجا سکتا، صدرکے احکامات حتمی نوعیت کے حامل ہوتے ہیں اور بطور ریاست کے سربراہ کسی ادارے یامحکمے کو انہیں کہیں بھی چیلنج کرنے کااختیار نہیں۔ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے صوبائی عدالت سے صدرکے ٹیکس معاملے میں فیصلے کے خلاف حکم امتناع حاصل کیا ہے۔ یہ منفردکیس ریاستی اداروں کے درمیان اختیارات کی کشمکش کو نمایاں کرتا ہے،حالانکہ چیئرمین ایف بی آر رشید لنگڑیال نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران واضح طور پر کہاکہ ایف بی آر صدر پاکستان کے احکامات کو چیلنج کرنے کاسوچ بھی نہیں سکتا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے احکامات
پڑھیں:
عدالتی احکامات پر جامشورو میں بحریہ ٹاؤن کی غیر قانونی تعمیرات مسمار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250924-08-16
کراچی(مانیٹرنگ دیسک)عدالتی احکامات پر جامشورو میں بحریہ ٹاؤن کی غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ ٹریبونل حیدرآباد نے قرار دیا تھا کہ جامشورو کے دیہہ مول میں 893 ایکڑ اراضی پر بحریہ ٹاؤن کا قبضہ غیرقانونی ہے، متعلقہ زمین نجی ملکیت ہے اور یہ پبلک پراپرٹی کے زمرے میں نہیں آتی۔عدالتی احکامات پر یہ انہدامی کارروائی 20 اور 21 ستمبر کی رات عمل میں لائی گئی تھی۔اینٹی انکروچمنٹ ٹریبونل حیدرآباد کے احکامات کے بعد ریونیو حکام کی ہدایت پر بحریہ ٹاؤن کے زیر قبضہ زمین پر انسدات تجاوزات کا آپریشن شروع کیا گیا تھا، آپریشن میں تمام غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔بحریہ ٹاؤن کراچی نے بھی مبینہ طور پر غیرقانونی قبضے کی زمین پر ہائوسنگ یونٹس اور کثیرالمنزلہ عمارتیں تعمیر کی ہیں۔نیب نے ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف فراڈ کے زیر تفتیش مقدمات میں ایکشن لیا تھا اور بحریہ ٹاؤن کے سیکڑوں اکاؤنٹس منجمد کرتے ہوئے درجنوں گاڑیاں بھی ضبط کرلی گئی تھیں۔نیب حکام کا کہنا تھا کہ مخصوص عناصر ملک ریاض کے دبئی پروجیکٹ میں رقوم منتقل کر رہے ہیں، ملک ریاض کو بیرون ملک سے واپس لانے کے لیے بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔نیب نے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اتھارٹی نے بطور قومی احتساب ادارہ اپنے مینڈیٹ میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے ایک بار پھر عوام کو آگاہ کیا تھا کہ بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض احمد اور دیگر کے خلاف دھوکا دہی کے متعدد مقدمات اس وقت زیر تفتیش ہیں۔