Al Qamar Online:
2025-09-26@00:43:28 GMT

کِم کارڈیشین 44 برس کی عمر میں اتنی فٹ کیسے ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT

امریکی ٹی وی اسٹار اور معروف فیشن آئیکون کِم کارڈیشین نے اپنی فٹنس کا راز مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا۔ 

44 سالہ کِم کارڈیشین کا شمار دنیا کی اُن شخصیات میں ہوتا ہے جو نہ صرف فیشن اور اسٹائل کے باعث مشہور ہیں بلکہ اپنی صحت اور فٹنس روٹین کی وجہ سے بھی توجہ کا مرکز رہتی ہیں۔

حال ہی میں غیر ملکی میگزین ’ووگ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں کِم نے بتایا کہ وہ اپنے مصروف شیڈول کے باوجود ورزش کو روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بناتی ہیں۔ ان کے مطابق ان کی فٹنس کا سب سے اہم راز ویٹ ٹریننگ ہے اور وہ زیادہ تر ورزش کے دوران وزن اٹھانے پر توجہ دیتی ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ کمر کے مسائل کی وجہ سے انہیں اپنی ورزش کے طریقے میں کچھ تبدیلیاں کرنی پڑی ہیں، لیکن وہ ورزش کا سلسلہ کبھی نہیں چھوڑتیں تاکہ جسم مضبوط اور متوازن رہے۔

کِم نے بتایا کہ ان کی ورزش کا دورانیہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ ہوتا ہے، جس میں ویٹ ٹریننگ، اسٹریچنگ اور کارڈیو شامل ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں ڈانس پر مبنی ورزش بالکل پسند نہیں، جبکہ ایک بار ہاٹ یوگا کے دوران وہ سو بھی گئی تھیں۔

کِم کا کہنا ہے کہ صحت مند اور کامیاب زندگی کے لیے ورزش اور متوازن روٹین کو اپنانا انتہائی ضروری ہے۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

صوبے میں فوجی کارروائیاں آئین کے تحت ان کا حق ہے،ہمارا اختیار نہیں کہ ہم انہیں روک سکیں. علی امین گنڈاپور

پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )خیبر پختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ صوبے میں فوج جو کارروائیاں کر رہی ہے وہ آئین کے تحت ان کا حق ہے، اس پر ہمارا اختیار نہیں کہ ہم انھیں روک سکیں، اس جنگ کو کیسے لڑنا چاہیے وہ یہ ہے کہ مذاکرات کرنے چاہییں اور یہ جو کارروائیاں ہو رہی ہیں یہ مسئلے کا حل نہیں ہے،افغانستان سے مثبت پیغام آیا ہے، ان سے صوبائی حکومت مذاکرات کریگی،ملک کے اندر لاقانونیت ہے محسن نقوی نے ہر محکمے اور ہر ادارے کو تباہ کردیا ہے،ہم آزادی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور پشاور میںجلسہ کرکے ثابت کریں گے کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے.

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے پشاور ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا شہریوں کو ہونے والے نقصان کے حوالے سے کوئی قانونی کارروائی ہونی چاہیے تو ان کا کہنا تھا کہ اس صوبے میں جو دہشت گردی دوبارہ شروع ہوئی ہے، وہ کئی دہائیوں سے ہو رہی ہے وزیراعلی کے پی کا کہنا تھا کہ جہاں تک کارروائی کی بات ہے، دہشت گرد بھی کر رہے ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف ہماری فورسز بھی کر رہی ہیں لیکن اس میں کسی بھی طرح سے کولیٹرل ڈیمج یا عام شہریوں کی ہلاکت ہمیں قابلِ قبول نہیں.

وزیر اعلی کا کہنا تھا ان کارروائیوں میں کوئی بھی شہری ہلاک ہوتا ہے تو ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں یہ نہیں ہونا چاہیے لیکن اس جنگ کے میں یہ بار بار ہو رہا ہے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں کے خلاف زمینی کارروائی کے ساتھ ساتھ مارٹر گولے کا بھی استعمال ہوتا ہے، ڈرون بھی استعمال ہوتے ہیں اور جہاز بھی استعمال ہو رہے ہیں، یہ آئین کے تحت ملٹری کا رائٹ(حق) ہے اس پر ہمارا اختیار نہیں کہ ہم روک سکیں لیکن ہمارا اس بارے میں موقف ہے کہ اس جنگ کو کیسے لڑنا چاہیے وہ یہ ہے کہ مذاکرات کرنے چاہییں اور یہ جو کارروائیاں ہو رہی ہیں یہ مسئلے کا حل نہیں ہے.

انہوں نے کہا کہ ہماری قبائلی علاقوں کے لوگوں سے بات ہوئی ہے، ہم نام دینگے اور مذاکرات شروع کریں گے علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جتنے آپریشن ہوئے ہیں، کوئی حل نہیں نکلا، دہشت گردی مزید بڑھ گئی، ہم ہمیشہ سے کہتے آئے ہیں کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات ہوں، افغانستان کی طرف سے مثبت جواب آیا ہے، وہ بھی مذاکرات چاہتے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بات چیت کی پیش کی، تنقید کی گئی، یہ وفاق کا مینڈیٹ ہے ہم نے ان سے بات کی ہے، اس ہفتے قبائل کے وفد کے نام وفاق کو بھجوادئیے جائیں گے وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ ملک کے اندر لا قانونیت ہے، ہمارے خلاف تمام کیسز بے بنیاد ہیں، ہم آزادی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں 27 ستمبرکو عمران خان کے حکم پر جلسہ کررہے ہیں، ہم بڑا جلسہ کرکے ثابت کریں گے کہ لوگ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہم اپنا حق حاصل کریں گے، ہماری اور عمران خان کی پالیسی رہی ہے کہ مذاکرات ہی حل ہے 'پورا صوبہ جب اکٹھا ہوگا تو اس کے لائحہ عمل پر بھی بات کریں گے.

انہوں نے کہا کہ ادارے آئین کے مطابق کام کریں، ہم عوام کی حقیقی جنگ لڑ رہے ہیں علی امین نے کہا کہ کرکٹ ایک اسپورٹس ہے اور لوگوں کو اس سے لگا ہے، انڈیا ہمارا دشمن ہے، اس میچ کے لئے لوگ زیادہ خوش ہوتے ہیں، انڈیا کے خلاف میچ ہارنے سے لوگوں کو دکھ ہوتا ہے، ٹیم کو چاہیے کہ زور لگائے ہمت کریں، اور انڈیا سے جیتے، وفاقی حکومت نے تمام ادارے تباہ کردئیے، کرکٹ کو بھی تباہ کیا، اب انڈیا سے میچ جیت نہیں سکتے. 

متعلقہ مضامین

  • ابو کی ٹوپی، اپنا رقص: حسن رحیم نے اپنی ’کریزی‘ شادی کا احوال بیان کردیا
  • ایس ایس جی سی کی مبینہ کرپشن‘اووربلنگ‘بدنظمی سامنے آگئی
  • ہم ہرگز غزہ کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، یمنی وزیراعظم کے مشیر
  • ارب پتی بننے پر غصہ، بزنس مین نے پوری کمپنی خیرات کر دی
  • صوبے میں فوجی کارروائیاں آئین کے تحت ان کا حق ہے،ہمارا اختیار نہیں کہ ہم انہیں روک سکیں. علی امین گنڈاپور
  • اماراتی محقق کی چار بیویاں اور 100 بچے، انکشاف پر دنیا حیران
  • ببرک شاہ نے ریما کو ’اوور ریٹڈ‘ قرار دے دیا
  • اماراتی محقق کے چار بیویوں اور 100 بچوں کے انکشاف نے سب کو حیران کر دیا
  • سپر اسٹار ماہرہ خان نے شوبز کی دنیا میں قدم کیسے رکھا؟