بی سی سی آئی نے آئی سی سی میں پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف شکایت درج کرا دی
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو پاکستانی کھلاڑیوں کی شکایت لگا دی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کے مبینہ رویے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو تحریری شکایت درج کرا دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے ای میل کے ذریعے آئی سی سی کو آگاہ کیا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف اور اوپنر صاحبزادہ فرحان نے گراؤنڈ میں اشتعال انگیز اشارے کیے، جو اسپرٹ آف دی گیم کے خلاف ہیں۔
رپورٹس کے مطابق شکایت میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ حارث رؤف نے بھارتی تماشائیوں کی ہوٹنگ پر ہاتھ سے طیارہ گرنے کا اشارہ کیا اور “6 صفر” کا نشان بنایا، جب کہ صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچری مکمل ہونے پر گن فائر سیلیبریشن کی۔
بھارتی بورڈ نے اس حوالے سے میچ ریفری اینڈی ڈی پائیکرافٹ کو ویڈیو ثبوت بھی فراہم کیے ہیں اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، ادھر جوابی اقدام کے طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی کپتان سوریا کمار کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بھارتی کپتان سوریا کمار نے پاک بھارت میچ کے دوران فوج اور پہلگام واقعے کا حوالہ دیا جو سیاسی نوعیت کا تھا اور کھیل کی ساکھ کے منافی ہے۔
پی سی بی کے فراہم کردہ شواہد پر میچ ریفری رچی رچرڈسن نے بھی سوریا کمار کے ریمارکس کو ’’کرکٹ کے جذبے‘‘ کے خلاف قرار دیا ہے، جس کے نتیجے میں ان کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ کئی یادگار لمحات اور تنازعات کے باعث شائقین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا رہا، خصوصاً اس وقت جب بھارتی تماشائیوں کے نعرے بازی کے جواب میں حارث رؤف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محسن نقوی اور بھارتی بورڈ عہدیداران کی شرکت، ایشیا کپ کی ٹرافی پر کیا بات ہوئی ؟
آئی سی سی کے اجلاس میں ایشیا کپ کی ٹرافی کا معاملہ نہیں اٹھایا گیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھی اجلاس میں ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے بعد کچھ بورڈ ممبران نے دونوں ممالک سے ایشیاکپ ٹرافی کے ایشو کو حل کرنے پر بات کی، بورڈ ممبران نے کہا کہ دونوں ممالک کو افہام و تفہیم سے معاملہ حل کرنا چاہیے۔ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ گزشتہ روز دبئی میں ہوئی جس میں چیئرمین بی سی بی محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ ایشیا کپ ٹرافی کا معاملہ بالکل حل ہونا چاہیے۔