2025-09-26@06:46:47 GMT
تلاش کی گنتی: 36537
«منعقد کیا»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 ستمبر 2025ء) سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے طاقت کے غیر منصفانہ عالمگیر ڈھانچے پر تنقید کی، اقتصادی انصاف کا مطالبہ کیا اور سری لنکا کی خودمختاری و جمہوری اصلاحات کے عزم کو اجاگر کیا۔صدر ڈسانائیکے نے اپنی تقریر کا آغاز اس سوال سے کیا کہ کیا دنیا واقعی انصاف کے اصولوں پر چل رہی ہے یا طاقتور ممالک کے مفادات پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی نظام چھوٹے اور ترقی پذیر ممالک کے حقوق کو نظر انداز کرتا ہے اور طاقتور اقوام کی اجارہ داری قائم رکھتا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی قوانین...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 ستمبر 2025ء) شام کے صدر احمد الشرح نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایسی نئی ریاست قائم کر کے اپنی تعمیرنو کر رہا ہے جس میں بلاتفریق تمام لوگوں کے حقوق اور آزادیوں کا تحفظ کیا جائے گا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ شام ایک ایسا ملک ہے جس کی تاریخی تہذیب و ثقافت ہے۔ ایسی ریاست بننا اس کے شایان شان ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہو، جو ہر فرد کی حفاظت کرے، تمام شہریوں کے حقوق کو محفوظ رکھے اور آزادیوں کی ضمانت دے۔ جنرل اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شام کی سابقہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں ایک اہم اجلاس میں سو سے زیادہ ممالک کے رہنماؤں نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے نئے قومی منصوبے اور وعدے پیش کیے جن میں صاف توانائی کی جانب تیزی سے منتقلی اور درخت لگانے جیسے اقدامات شامل ہیں۔یہ سربراہی اجلاس اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش اور برازیل کے صدر لولا ڈا سلوا کی قیادت میں منعقد ہوا۔ اس کے آغاز پر ممتاز موسمیاتی سائنس دان جان راکسٹروم اور کیتھرین ہیوئے نے پیرس معاہدے کے حوالے سے اب تک کی جانے والی عالمی کوششوں کا ایک کڑا اور حقیقت پسندانہ جائزہ پیش کیا۔ Tweet...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت ترقی کے بہت سے امکانات لائی ہے لیکن بے ضابطہ صورت میں اس سے سنگین خطرات لاحق ہیں۔جدید ٹیکنالوجی کے جنگی اثرات پر سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی مباحثے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت اب کوئی دور کی چیز نہیں رہی بلکہ یہ دنیا میں موجود ہے اور حیرت انگیز رفتار سے روزمرہ زندگی، اطلاعاتی دنیا اور عالمی معیشت کو بدل رہی ہے۔ سوال یہ نہیں کہ آیا مصنوعی ذہانت بین الاقوامی امن و سلامتی پر اثر ڈالے گی یا نہیں بلکہ سوال یہ ہے کہ دنیا اس اثر کو کس...
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو قتل کی دھمکی دینے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اسرائیل میں یہودیوں کے نئے سال کی چھٹیاں شروع ہونے والی تھیں — ایک ایسا موقع جب سیکیورٹی ویسے ہی بڑھا دی جاتی ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق، پیر کی شام ایک شخص اچانک كريات جات نامی شہر کے مقامی پولیس اسٹیشن پہنچا اور براہِ راست یہ دھمکی دی کہ وہ نیتن یاہو کو قتل کرنا چاہتا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، مذکورہ شخص، جس کی عمر چالیس سال کے لگ بھگ ہے، نہ صرف دھمکی دے رہا تھا بلکہ وہ اسلحہ خریدنے کی منصوبہ بندی بھی کر رہا تھا۔...
دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت (AI) صرف سائنسی تجربات یا کارپوریٹ منصوبوں تک محدود نہیں رہی، بلکہ اب وہ سیاست جیسے انسانی و جذباتی شعبے میں بھی قدم رکھ چکی ہے۔ تازہ ترین مثال جاپان کی ہے، جہاں ایک سیاسی جماعت نے حیران کن قدم اٹھاتے ہوئے اپنی قیادت ایک AI ماڈل کو سونپنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ جاپان کی چھوٹی مگر منفرد جماعت “پیتھ ٹو ری برتھ پارٹی” (Path to Rebirth Party) نے حالیہ انتخابات میں بدترین شکست کے بعد کیا ہے۔ پارٹی کے بانی اور سابق سربراہ شنجی ایشیمارو کے مستعفی ہونے کے بعد، انسانی قیادت سے مایوس ہو کر پارٹی نے اب “مشینی دماغ” سے امیدیں باندھ لی ہیں۔ شنجی ایشیمارو، جو ماضی میں...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مصنوعی ذہانت کو ضابطہ اخلاق میں لانے کا مطالبہ، فوجی استعمال پر سخت انتباہ
پاکستان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال بالخصوص اس کے فوجی مقاصد کے لیے استعمال کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے تحت باقاعدہ ضابطے میں لایا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ مصنوعی ذہانت کی ترقی اور استعمال کو مکمل طور پر کنٹرول کرے، خواجہ آصف سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق پاکستان نے خبردار کیا کہ اے آئی جبر یا اجارہ داری کا ہتھیار نہیں بننا چاہیے۔ یہ مطالبہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ’بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ‘ کے ایجنڈا آئٹم کے تحت منعقدہ اعلیٰ سطحی بحث کے دوران کیا۔...
گجرات کے علاقے جلال پور جٹاں کے ایک نواحی گاؤں میں رات کے سناٹے میں جو کچھ ہوا، اس نے صرف ایک جانور کو نہیں، ایک پورے خاندان کو توڑ کر رکھ دیا۔ نامعلوم افراد نے ایک کسان کی بھینس پر حملہ کیا — اور اس کی دونوں پچھلی ٹانگیں کاٹ ڈالیں۔ یہ صرف ایک مجرمانہ کارروائی نہیں تھی۔ یہ حسد، بغض، اور انتقام کے زہر سے آلودہ ذہن کی علامت تھی — ایک ایسا ذہن جو اپنے مخالف کو نقصان پہنچانے کی خاطر کسی حد تک بھی جا سکتا ہے، چاہے وہ حد انسانیت سے نیچے ہی کیوں نہ ہو۔ مظلوم کسان کی زبان سے نکلے الفاظ کسی پتھر دل کو بھی ہلا سکتے ہیں یہی میرے بچوں کا...
اولمپئن ارشد ندیم کی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی پر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے کوچ سلمان اقبال بٹ سے وضاحت طلب کرلی۔ اس حوالے سے سلمان اقبال بٹ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ جس میں ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے سلمان اقبال بٹ سے پانچ اکتوبر تک تحریری رپورٹ طلب کرلی ہے۔سلمان اقبال بٹ کو رپورٹ میں 10 مختلف معاملات پر رپورٹ میں وضاحت دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ رپورٹ میں ارشد ندیم کی ستمبر 2024 سے اگست 2025 تک ٹریننگ کی تفصیلات مانگی گئی ہیں ۔اس دوران ٹریننگ پروگرام میں کس کس ماہر کوچ کی معاونت حاصل کی گئی۔ ایک سال میں ارشد ندیم کی بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کے حوالے سے کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیاکپ 2025 میں پاک بھارت ٹاکرے کے بعد بھارتی کپتان کے سیاسی بیان پر پی سی بی کا موقف تسلیم کرلیا گیا، آئی سی سی نے سوریا کمار یادیو کی سرزنش کرتے ہوئے مستقبل میں سیاسی بیان نہ دینے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی حکام نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی شکایت کے بعد سوریا کمار یادیو کی تمام گفتگو سنی اور اس نتیجے پر پہنچی کہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔میچ ریفری اور آئی سی سی حکام نے سوریا کمار یادیو کو طلب کیا تھا، آج دبئی کے مقامی ہوٹل میں آئی سی سی نے معاملے کی سماعت کی جس میں پاکستان کا نکتہ سامنے رکھا گیا اور ان سے اپنے بیان...
بھارت نے 97 مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ تیجس لڑاکا طیاروں کے لیے سات ارب ڈالر کے آرڈر پر دستخط کیے کیونکہ اس کی فضائیہ نے کئی دہائیوں کے استعمال کے بعد روسی مگ 21 جیٹ طیاروں کو ریٹائر کیا ہے۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق پہلے تیجس جیٹ طیارے کو 2016 میں فضائیہ میں شامل کیا گیا تھا۔ انڈیا دنیا کے سب سے بڑے ہتھیاروں کے درآمد کنندگان میں سے ایک ہے جس نے اپنی افواج کی جدت کو اولین ترجیح بنایا ہے اور مقامی ہتھیاروں کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے بار بار زور دیا ہے۔ بھارتی وزارت دفاع نے کہا کہ اس نے ’ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے ساتھ 97 جنگی طیاروں ایم...
فوٹو اسکرین گریب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ افسوس ہے پیپلز پارٹی نے پنجاب میں سیلاب پر سیاست کی، براہ مہربانی اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں۔ڈیرہ غازی خان میں الیکٹرک بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مفت مشورے آرہے ہیں، اگر ہم دنیا سے امداد مانگیں تو این ایف سی کا پیسہ کس لیے ہے، کوئی خود دار شخص یہ بات کیسے کرسکتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ سندھ میں کیا حال ہے بات نہیں کرنا چاہتی، مریم نواز پنجاب کی طرف اٹھنے والی انگلی توڑ دے گی، بی آئی ایس پی پر بھی کوئی تنقید نہیں کرنا چاہتی، جس کا لاکھوں کا نقصان ہوا اس کا بی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو پاکستانی کھلاڑیوں کی شکایت لگا دی۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کے مبینہ رویے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو تحریری شکایت درج کرا دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے ای میل کے ذریعے آئی سی سی کو آگاہ کیا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف اور اوپنر صاحبزادہ فرحان نے گراؤنڈ میں اشتعال انگیز اشارے کیے، جو اسپرٹ آف دی گیم کے خلاف ہیں۔رپورٹس کے مطابق شکایت میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ حارث رؤف نے بھارتی تماشائیوں کی ہوٹنگ پر ہاتھ سے طیارہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میٹا نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فیس بک اور میسنجر پر موجود کروڑوں کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس کو خودکار طور پر ٹین (Teen) اکاؤنٹس میں منتقل کیا جائے گا۔کمپنی کے مطابق یہ اقدام بچوں کو آن لائن زیادہ تحفظ فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے اور اس کے تحت 13 سے 15 سال کی عمر کے تمام صارفین کے اکاؤنٹس پرائیویٹ ہو جائیں گے۔ اس تبدیلی کے بعد والدین بھی یہ نگرانی کر سکیں گے کہ ان کے بچے میٹا کی ایپس کو کس طرح استعمال کر رہے ہیں، جبکہ کم عمر صارفین تک مختلف اقسام کے حساس یا غیر موزوں مواد کی رسائی بھی محدود ہو جائے گی۔میٹا نے...
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو “بے نظیر روزگار اسکیم” میں تبدیل کیا جائے تاکہ یہ عوام کو محض مالی معاونت فراہم کرنے کے بجائے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بھی معاون ثابت ہو۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام وفاقی سطح کا منصوبہ ہے اور یہ تجویز بھی وفاقی حکومت کی جانب سے سامنے آئی ہے کہ اس پروگرام کو صوبائی حکومتیں بھی اپنی منظوری دیں، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے اس معاملے پر بات ہوسکتی ہے، کیونکہ یہ پروگرام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈی جی خان : وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی، سندھ کا کیا حال ہے میں بات نہیں کرنا چاہتی، اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں ہم پنجاب کو سنبھال لیں گے۔ڈی جی خان میں الیکٹرک بس مںصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ مجھے کہا جارہا ہے کہ میں کیوں دنیا کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلا رہی، میں نواز شریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے امداد کے لیے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی، کوئی باعزت شخص امداد مانگنے کی بات کیسے کرسکتا ہے؟ مجھے کسی امداد کی ضرورت نہیں، پنجاب کے عوام کا پیسہ پنجاب کے عوام پر ہی خرچ ہوگا۔انہوں نے...
جاپان میں پولیس نے جمعرات کو 75 سالہ خاتون کو گرفتار کیا ہے جس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی بیٹی کی لاش پچھلے 20 سالوں سے فریزر میں محفوظ رکھی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: 2 بچوں کو قتل کرکے لاشیں برسوں تک سوٹ کیس میں چھپانے والی ماں پر جرم ثابت پولیس کے مطابق تفتیش کاروں نے منگل کو ٹوکیو کے شمال مشرق میں واقع ایباراکی صوبے میں رہائش پذیر خاتون کییکو موری کے گھر میں ایک ڈیپ فریزر کے اندر ایک بالغ خاتون کی لاش دریافت کی۔ پولیس ترجمان کے مطابق موری نے لاش کی شناخت اپنی بیٹی مکی کو کے طور پر کی جو سنہ 1975 میں پیدا ہوئی تھی اور اب 50 سال سال کی ہوتی۔...
بلوچستان ہائیکورٹ نے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والے جوڑے کے مقدمے میں نامزد قبائلی سردار شیر باز ساتکزئی کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے 22 ستمبر کو 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت دی۔ تاہم، کیس کا سب سے اہم ملزم اور مقتولہ کا بھائی جلال خان اب تک قانون کی گرفت سے باہر ہے۔ اندوہناک واقعہ 4 جون 2025 کو ضلع کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں پیش آیا تھا، مگر اس کا انکشاف اُس وقت ہوا جب جولائی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں نوجوان مرد اور خاتون کو مبینہ جرگے کے حکم پر سرِعام گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ خاتون کو 7...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سینیٹر فیصل واوڈا نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بڑے کریک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ایسے افراد کو نشانہ بنایا جائے گا جن کے لگژری لائف اسٹائل اور انکم ٹیکس گوشواروں میں واضح فرق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ سال کے گوشواروں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کم از کم 15 فیصد اضافہ دکھایا گیا تو پرانے گوشواروں کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے، بصورت دیگر پچھلے سالوں کا تمام ریکارڈ کھولا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ “30 فیصد پر بھی جان نہیں چھوٹے گی”، جس کا مطلب ہے کہ سخت کریک ڈاؤن کے دوران معمولی اضافہ دکھانے سے بھی چھٹکارا ممکن نہیں ہوگا۔...
ڈی جی خان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی، سندھ کا کیا حال ہے میں بات نہیں کرنا چاہتی، اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں ہم پنجاب کو سنبھال لیں گے۔ ڈی جی خان میں الیکٹرو بس مںصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ مجھے کہا جارہا ہے کہ میں کیوں دنیا کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلا رہی، میں نواز شریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے امداد کے لیے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی، کوئی باعزت شخص امداد مانگنے کی بات کیسے کرسکتا ہے؟ مجھے کسی امداد کی ضرورت نہیں، پنجاب کے عوام کا پیسہ پنجاب کے عوام پر ہی خرچ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول...
اسلام آ باد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرے کزنز سیاست میں کافی عرصے سے سرگرم ہیں اگر وہ مزید کچھ کرنا چاہتے ہیں تو انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جہاں تک میرے کزنز کی سیاست میں انٹری کی بات ہے تو وہ کافی عرصے سے سرگرم ہیں، اگر وہ اب مزید کچھ کرنا چاہتے ہیں تو ہم انہیں خوش آمدید کرتے ہیں، میری نیک خواہشات میرے کزنز کے ساتھ ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو، صدر زرداری، ان کی بہنوں یا میری طرف سے کبھی ان پر کوئی تنقید نہیں کی گئی، ہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آج کل سوشل میڈیا اور عام محفلوں میں یہ تاثر عام ہے کہ روٹی پر گھی لگانے سے وزن تیزی سے بڑھتا ہے، شوگر لیول اوپر جاتا ہے اور مجموعی صحت متاثر ہوتی ہے۔ بعض لوگ تو یہ دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ گھی کھانے سے انسان کی عمر گھٹ جاتی ہے۔ لیکن ماہرین غذائیت اس خیال کو محض ایک مغالطہ قرار دیتے ہیں۔غذائی ماہرین کے مطابق دیسی گھی کو ’’سپرفوڈ‘‘ کہا جا سکتا ہے کیونکہ اس میں وٹامنز اے، ڈی، ای اور کے کے ساتھ ساتھ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بھی پائے جاتے ہیں جو دل اور دماغ کی صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں، گھی نہ صرف آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے بلکہ فوری توانائی...
گلگت بلتستان کے تاجروں نے وفاقی حکومت سے ہونے والے حالیہ معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے سوست ڈرائی پورٹ پر جاری دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ہنزہ: سوست میں تاجروں کا دھرنا آٹھویں روز میں داخل، پاک چین سرحدی تجارت معطل ڈان کی رپورٹ کے مطابق احتجاج کی قیادت کرنے والے معروف تاجر رہنما جاوید حسین نے جمعرات کو اس بات کی تصدیق کی۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے مقامی تاجر جولائی سے سوست ڈرائی پورٹ پر دھرنا دیے ہوئے ہیں اور پورٹ کی بندش کی صورت میں حکومت کی ٹیکس پالیسیوں اور کسٹمز کلیئرنس کی معطلی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز وفاقی حکومت، جی بی حکومت اور مقامی تاجروں کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2025ء) سپریم کورٹ نے وکیل کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے ہیں کہ دلچسپ مقدمہ ہے‘ درخواست گزار کہتا ہے وکیل کو برقت فیس اور فائل دی۔ درخواست کے مطابق وکیل نے جان بوجھ کر مقدمہ دائر نہیں کیا درخواست گزار اب اپنے وکیل پر مقدمہ درج کرواناچاہتا ہے۔(جاری ہے) انھوں نے یہ ریمارکس جمعرات کے روز دیے ہیں۔سماعت جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔جسٹس نعیم اختر افغان نے کہاکہ درخواست گزار کے مطابق اسکا کیس وکیل نے خراب کیا ایسے وکیلوں کے خلاف مقدمات ہوں گے تو کیا ہوگا۔درخواست گزار بار...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025 کے حوالے سے پھیلائی جانے والی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق حالیہ دنوں میں کسی ایس آر او کے ذریعے انکم ٹیکس ریٹرن فارم میں کوئی تبدیلی یا ترمیم متعارف نہیں کرائی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025 سات جولائی کو ایف بی آر کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا تھا۔ فارم کے صفحہ 66 پر اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کا اندراج لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازمی، ایف بی آر نے گوشواروں کا نیا فارم جاری کیا تاہم جائیداد یا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مہینے میں ایک بار جنوبی پنجاب میں سیکریٹریٹ لگانے کا اعلان کردیا ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں الیکٹرک بسوں کی افتتاعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میں سینٹرل یا ساؤتھ نہیں پورے پنجاب کی وزیراعلیٰ ہیں، بار بار پنجاب کا نام لے کر لکیر کھینچنے کی بات کی جارہی ہے، جو جنوبی پنجاب کی بات کرتے ہیں ان کو بھی اقتدار ملا، انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کا کیا حال ہے میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتی، بلاول میرے چھوٹے بھائی ہیں وہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو سمجھائیں، بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام سے 10ہزار ملتا ہے، ہم جس کا گھر گرا...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کو ایک مکان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی، فورسز اس گھر تک پہنچی، اسے گھیرے میں لیا اور اعلان کیا گیا کہ آپ کو ہر طرف سے گھیر لیا گیا ہے، آپ سرینڈر کردیں۔ یہ بھی پڑھیں: خصدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک انہوں نے کہا کہ جوں ہی یہ اعلان کیا گیا تو فوراً وہاں سے فائرنگ شروع ہوگئی، جس کے نتیجے میں 1 ایف سی اہلکار شہید ہوگیا، جبکہ...
ویب ڈیسک : قطری سفیر علی عیسیٰ الخاطر نے پاکستانی ہنرمندوں کی تعداد میں اضافے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہنرمندوں کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل محمد معین وٹو نے پاکستان میں قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخاطر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر معین وٹو نے حالیہ اسرائیلی حملے پر قطر سے اظہارِ افسوس کیا اور حکومت و عوام پاکستان کی جانب سے قطری عوام کی سلامتی اور خوش حالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے عوام کے درمیان محبت اور احترام کا گہرا رشتہ موجود ہے۔ معین وٹو...
اسلام آباد: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک میں عدلیہ آزاد نہیں ہے عمران خان کے کیسز کے ساتھ جو ہورہا ہے یہ سب پلان کے مطابق ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سب کو علم ہے ایک ڈرامہ چل رہا ہے، عمران خان کے ساتھ کیسز کے ساتھ جو کچھ کیا جارہا ہے یہ سب پری پلان منصوبے کے مطابق کیا جارہا ہے، جب تک ایک کیس میں سزا نہیں ہوتی دوسرا کیس بنا دیتے ہیں ایک کے بعد ایک کیس بنایا جارہا ہے، ملک میں عدلیہ آزاد نہیں ہے عدلیہ آزادی سے اپنے فیصلے نہیں کرپا رہی۔ انہوں ںے کہا کہ ہمیں امید ہے سپریم کورٹ کا ایک فورم...
اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم دو ریاستی حل کو تسلیم نہیں کرتے، فلسطین ایک ریاست تھی، ہے اور ہمیشہ رہے گی، جس پر ناجائز قبضہ کیا گیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ہم اس قبضے کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے یہاں جمع ہیں، ہمارے دل اور ہماری دھڑکنیں اہلِ فلسطین کے ساتھ دھڑکتی ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اسلام آباد پریس کلب کے باہر فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں سینیٹر مشتاق احمد کی غزہ کی جانب صمود فلوٹیلا مشن میں شمولیت کی حمایت کی گئی۔ مظاہرین نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ عالمی سطح پر مؤثر کردار ادا کرے تاکہ صمود فلوٹیلا کے...
رات کے ساڑھے 3 بجے نیند اچانک ٹوٹ گئی۔ گیسٹ ہاؤس کی کھڑکیوں سے باہر جھانکا تو آسمان صاف تھا، لیکن گرجنے کی آوازیں رکنے کا نام نہیں لے رہی تھیں۔ ذوالفقار علی کو سمجھنے میں دیر نہیں لگی، یہ بادل نہیں، لائن آف کنٹرول پار سے آنے والی گولہ باری تھی۔ وہ لمحہ ان کی زندگی کے اُن کئی لمحوں میں سے ایک تھا جب صحافت اور زندگی کے درمیان لکیر دھندلی ہوگئی۔ ذوالفقار علی، جو 1990 کی دہائی میں بی بی سی، رائٹرز اور اے ایف پی جیسے اداروں سے وابستہ رہے، آج بھی آزاد کشمیر میں رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کے تحفظ اور معاوضے کے مسائل پر آواز اٹھاتے ہیں۔ ان کے بقول،’ہمیں نہ تب حفاظتی سامان...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف اوربل گیٹس فائونڈیشن کے بانی بل گیٹس نے پاکستان کی معاشی و معاشرتی ترقی بالخصوص صحت، غذائی معیار و مدافعت میں اضافے، معاشی شمولیت اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن جیسے اقدامات میں مشترکہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بل گیٹس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پولیو کے خاتمے، غذائی بہتری اور سیلاب متاثرین کے لیے امدادی تعاون پر گفتگو ہوئی۔وزیراعظم نے انسداد پولیو اور غذائی معیار میں اضافے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے وزیراعظم شہباز شریف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کبھی ایک معجزہ تھا آج جادو بھی نہیں ہے۔ پاکستان کبھی اسلام کا قلعہ تھا آج اسلام کی جھگی بھی نہیں ہے۔ پاکستان کبھی ایک سمندر تھا آج ایک تالاب بھی نہیں ہے۔ کبھی پاکستان کی ہر چیز عظیم تھی آج کچھ بھی عظیم نہیں ہے۔ پاکستان کا نظریہ عظیم تھا۔ اس نظریے نے محمد علی جناح کو قائداعظم بنا کر کھڑا کیا۔ قائداعظم صرف افراد کے وکیل تھے پاکستان کے نظریے نے انہیں ایک مذہب، ایک تہذیب، ایک تاریخ اور ایک قوم کا وکیل بنادیا۔ برصغیر کی ملت اسلامیہ ایک بھیڑ تھی پاکستان کے نظریے نے بھیڑ کو قوم بنایا۔ پاکستان کا نظریہ اسلام تھا اور اسلام نے قوم پرست اقبال کو امت پرست اقبال میں...
کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کے خلاف باوردی مواد کی برآمدگی کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزم سلیم کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 114 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی میں ملوث ’را‘ کے 4 ایجنٹ کراچی سے گرفتار عدالت نے سزا کے ساتھ ملزم کی ضمانت بھی منسوخ کرتے ہوئے اسے فوری طور پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ پروسیکیوشن کے مطابق ملزم سلیم کو ایس آئی یو پولیس نے ماڑی پولیس کے علاقے سے گرفتار کیا تھا، اس کے قبضے سے ایک دستی بم، لانچر اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا تھا۔ تفتیش کے دوران...
سابق قومی کرکٹر اور کپتان راشد لطیف نے 21 ستمبر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے ایشیا کپ میچ کو مشکوک قرار دیتے ہوئے اس پر فکسنگ کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی بیٹنگ خصوصاً درمیانی اوورز میں جان بوجھ کر سست رکھی گئی، جو عام کرکٹنگ حکمتِ عملی سے ہٹ کر محسوس ہوئی۔ راشد لطیف نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میچ کے دوران کئی ایسے لمحات دیکھنے میں آئے جو غیر معمولی تھے۔ ان کے مطابق، ’ایک ٹیم کیچز نہیں لے رہی تھی اور دوسری ٹیم ایسا کھیل رہی تھی کہ کہیں کیچ نہ دے بیٹھے‘۔ ان بیانات سے انہوں نے میچ میں ممکنہ غیر شفاف سرگرمیوں کی...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) تھانہ کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن رائڈ ڈرائیور کے بھیس میں شہری کے لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات اور نقدی لے کر فرار ہونے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا، اشتہاری کے قبضہ سے زیورات اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ مقدمہ اگست 2024 میں درج کیا گیا تھا۔(جاری ہے) ایس پی صدر کے مطابق کہوٹہ پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم سے ساڑھے 20 لاکھ روپے مالیت کے 7 تولے طلائی زیورات اور 45 ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی۔ زیر حراست اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ شہریوں کو قیمتی اثاثوں...
تحریک انصاف کی رہنما فلک جاوید نے گزشتہ روز گرفتاری کے بعد آج عدالت میں پیشی کے موقع صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہ میرے اوپر جھوٹا کیس کیا ہوا ہے،یہ لوگ کچھ ثابت نہیں کرسکتے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے سنا ہے کہ عظمیٰ بخاری نے میری جھوٹی ای آئی ویڈیو لگائی ہے۔اب میں ان پر کیس کروں گی۔ فلک جاوید کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ سامنے آگئی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید خان کو پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے کیس...
وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ حکومت کے آغاز پر پاکستان کا گردشی قرضہ تقریباً 22.4 کھرب روپے تھا، جسے اب تک 800 ارب روپے کم کیا جا چکا ہے۔ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے گردشی قرضے میں کمی کے لیے جاری اقدامات پر ویڈیو پیغام دیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج 1225 ارب روپے کے گردشی قرضے میں کمی کی نئی اسکیم پر دستخط کیے جا رہے ہیں، جس سے مزید قرضے کم کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر توانائی نے واضح کیا کہ صارفین ہر یونٹ بجلی پر تقریباً ساڑھے تین روپے ڈیٹ سروس سرچارج ادا کرتے رہے ہیں، جس کا صرف سود کی ادائیگی میں...
سیلاب متاثرین کی مدد کو انا کا مسئلہ کیوں بنالیا گیا، وفاق کو عالمی مدد مانگنی چاہیے تھی، بلاول WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کو انا کا مسئلہ کیوں بنالیا گیا ہے، وفاقی حکومت کو عالمی مدد مانگنی چاہیے تھی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کی تھی کہ حالیہ سیلاب کے بعد ملک میں زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کی جائے اور ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ متاثر علاقوں میں کسانوں کے بجلی کے بل معاف کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشواروں میں اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے آئرس فارم میں ایک نیا کالم شامل کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے حکم پر علی امین گنڈاپور کا عجیب بہانہ، ایف بی آر نے بڑی آفر کردی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تبدیلی ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی ڈیڈ لائن سے چند روز قبل کی گئی ہے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو میں سالانہ اضافے کی تفصیلات دینا لازمی ہوں گی۔ اس ضمن میں کوئی نیا ایس آر او جاری نہیں ہوا بلکہ نیا کالم 18 اگست کو ہی شامل کیا گیا تھا۔...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت سولہ اکتوبر تک ملتوی کر دی جب کہ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے واضح کر دیا کہ آئندہ سماعت پر اسپیشل پراسیکیوٹر نہیں آئے تو ڈی جی نیب کو طلب کیا جائے گا۔ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے عدالت کو آگا کیا کہ اس کیس میں نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر شدید بیمار ہیں، اس لئے وہ آج عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔ وکیل درخواست گزار بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ نیب ہمیشہ...
انسداد دہشتگردی عدالت نے بارودی مواد رکھنے کے جرم میں مجرم کو 114 سال قید کی سزا سنادی۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں بارودی مواد کی برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سلیم کو اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے ماڑی پور سے گرفتار کیا تھا جس کے قبضے سے دستی بم، آوان لانچر اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا تھا۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق کا اعتراف کیا جب کہ اس نے 2012 سے 2014 کے درمیان تین بار بھارت کا سفر بھی کیا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سلیم کو 114 سال قید کی...
ماہرینِ دماغی سائنس نے ایک ایسا بایو مارکر دریافت کیا ہے جو الزائمر کی بیماری کو علامات ظاہر ہونے سے کئی دہائیاں پہلے شناخت کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:الزائمر سے بچاؤ میں مددگار وٹامنز، تحقیق کیا کہتی ہے؟ اس انکشاف کو ماہرین الزائمر کے علاج کے طریقہ کار میں انقلابی تبدیلی قرار دے رہے ہیں۔ نئی دریافت یہ دریافت کولمبیا کے نیورو سائنسدان فرانسسکو لوپیرا کی سربراہی میں کی گئی، جو یونیورسٹی آف اینٹیوکیا کے نیوروسائنس گروپ اور فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی (میامی) کے ماہرین کے ساتھ مل کر تحقیق کر رہے تھے۔ محققین کے مطابق یہ مارکر دماغی سوزش (Brain Inflammation) سے منسلک ہے، جو یادداشت میں کمی اور ذہنی انحطاط سے پہلے پیدا ہوتی...
پاکستانی کھلاڑیوں کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی شیئر کی گئی ایک ویڈیو سے بھارتی تلملاگئے۔ایشیا کپ 2025 کے سُپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاک بھارت میچ کےدوران فاسٹ بولر حارث رؤف کی جانب سے شائقین کی ہوٹنگ کا جواب رافیل گرنے کے اشارے پر دینے سے بھارتی تلملا اٹھے تھے۔بھارتی میڈیا پر شدید تنقید کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کو خط لکھ کر بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی شکایت کی گئی ہے۔اسی دوران ایکس پرپی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی جانب سےبغیر کیپشن عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی شیئر کی گئی ویڈیو نے بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔ویڈیو میں رونالڈو کا انداز بالکل...
بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے کھٹن باغی میں لیویز فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں لیویز اہلکار محسن علی اعوان شہید ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن بدنام زمانہ شفو گینگ کے خلاف کیا گیا تھا، اس کارروائی کے دوران 2 ڈاکو بھی زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت کا لیویز فورس میں اصلاحات کا اعلان، پرانے نوٹیفکیشنز منسوخ بدنام زمانہ شفو گینگ کے خلاف سرچ آپریشن ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل کی سربراہی میں کیا گیا۔ آپریشن کے دوران شفو گینگ کے ساتھیوں کے گھروں کا محاصرہ کیا گیا، لیویز حکام کے مطابق شفو گینگ کے اہم کارندے میر حسن ہالہ سمیت 15 سے زائد ٹھکانے نذرِ آتش کر...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کو بری کردیا۔ جسٹس عبہر گل نیملزم امان اللہ کی اپیل کو منظور کرلیا،جسٹس عبہر گل نیامریکی سینئرقانون دانوں کیمحاوروں کو بھی حوالہ دیا،ٹرائل کورٹ نے ملزم امان اللہ کو عمرقید اورتین لاکھ روپیجرمانے کی سزا سنائی تھی۔(جاری ہے) تھانہ جلال پورجٹاں گجرات پولیس نے 2016 میں مقدمہ درج کیا تھا عدالت نے فیصلے میں تحریر کیا ہے کہ مدعی کے وکیل کے مطابق ملزم نے مدعیہ کے ساتھ تعلقات بنائے پراسکیوشن کیمطابق ملزم اکتوبر 2016 میں مدعیہ کے گھر داخل ہوا اور اسلحے کی بنیاد پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔گجرات کی ٹرائل کورٹ نے...
اسلام ٹائمز: وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیرصدارت یوم مصطفیٰ (ص) کی عظیم الشان تقریب سے علامہ حسن ظفر نقوی اور علامہ عقیل انجم قادری سمیت دیگر نے خطاب کیا جبکہ معروف نعت و منقبت خواں حضرات نے بارگاہ رسالتؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ دفتر مشیر امور طلبہ و امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جامعہ کراچی یونٹ کی جانب سے یوم مصطفی (ص) کا انعقاد پارکنگ ایریا گراؤنڈ نزد ایڈمنسٹریشن بلاک میں کیا گیا، پروگرام کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی، جس میں اساتذہ سمیت طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یوم مصطفیٰ (ص) کی عظیم الشان تقریب سے علامہ حسن ظفر نقوی اور علامہ عقیل...
بی این پی نے بلوچستان مائنز اینڈ منرلز بل میں ترامیم کے بجائے اس ایکٹ کو مکمل طور پر منسوخ کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی نے بلوچستان مائنز اینڈ منرلز بل میں ترامیم کے فیصلے پر ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے خلاف قانون قرار دیتے ہوئے اسے مکمل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بی این پی کے مرکزی بیان میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو 1973ء کے آئین کے آرٹیکل 172، صوبائی مختاری اور 18ویں آئینی ترمیم کے روح کے منافی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ 75 سالوں سے معدنیات سے متعلق منصوبوں پر خدمات سرانجام دے رہا ہے، اب ایسی کیا وجہ ہوئی کہ...
حالات خراب ہوتے ہی ضلعی انتظامیہ نے انڈین سول سکیورٹی کوڈ کی دفعہ 144 اور دفعہ 163 نافذ کردی۔ کارگل، زنسکار، نوبرا، دراس، چانگتھانگ اور لامایورو میں سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع لیہہ میں بدھ کو ریاستی درجے (اسٹیٹ ہُڈ) اور چھٹے شیڈول کے مطالبے پر شٹر ڈاؤن (ہڑتال) کے دوران احتجاج کے دوران پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے، جب کہ مظاہروں کے دوران پچاس سے زائد گرفتار اور درجنوں شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ وہیں اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے لیہہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفتر کو آگ لگا دی اور سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی بھی نذرِ آتش کر دی۔...

حکومت شفافیت، وسائل کے مؤثر استعمال اور جدید ڈیٹا پر مبنی نظاموں کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے ، وفاقی وزیرمیاں ریاض حسین پیرزادہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ ہاؤسنگ اور رئیل سٹیٹ سیکٹر کی ترقی میں ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی )کے تعاون کے شکر گزار ہیں ، حکومت شفافیت، وسائل کے مؤثر استعمال اور جدید ڈیٹا پر مبنی نظاموں کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے ۔ ترجمان وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کے مطابق میاں ریاض حسین پیرزادہ نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو اسلام آباد میں اے ڈی بی کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ وفد میں اے ڈی بی ہیڈکوارٹرز سے سینئر ہاؤسنگ سپیشلسٹ مسٹر ہونگ سو اور اے ڈی بی پاکستان ریزیڈنٹ مشن...

ایف بی آر کے مانیٹرنگ سیل نے ملین ڈالرز شادیوں میں ڈائمنڈ سیٹ دینے ، ڈرون لائٹ شوکرنے والوں کی شناخت شروع کر دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے لائف سٹائل مانیٹرنگ سیل نے ملین ڈالر زکے اخراجات والی شادیوں میں ڈائمنڈ سیٹ دینے اور ڈرون لائٹ شوکرنے والوں کی شناخت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے،ایف بی آرکے 40 تفتیش کاروں کی ایک ٹیم نے رواں ہفتے انسٹاگرام، ٹِک ٹاک اور یوٹیوب کی پوسٹس کی جانچ پڑتال شروع کی ہے تاکہ مشہور شخصیات اور کاروباری افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا سکے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز میں اریبہ شاہد نے لکھا ہے کہ ایف بی آر کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ ٹیکس چوری کے کیسز کو چند گھنٹوں میں جانچا اور کھولا جا سکتا ہے،سوشل میڈیا...
ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے میچ میں بنگلہ دیشی کپتان نے ٹاس کے وقت بھارتی کپتان سے مصافحہ نہ کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹاس جیتنے کے بعد بنگلہ دیشی کپتان ذاکر علی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو مکمل نظرانداز کردیا۔ ذاکر علی نے نہ سوریا کمار یادیو سے مصافحہ کیا نہ ہی ان کی جانب دیکھا۔ So no handshake between India and Bangladesh too? pic.twitter.com/1AINwKQzRD — Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) September 24, 2025 یاد رہے کہ پاکستان اور مسلم مخالف خیالات رکھنے والے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستان کے خلاف میچ میں کپتان سلمان علی آغا سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔ بھارتی ٹیم میچ کے بعد پاکستانی...
ہائیکورٹ کا جج ملزم کی طرح کٹہرے میں کھڑا ہے: جسٹس طارق جہانگیری WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کا جج ملزم کی طرح کٹہرے میں کھڑا ہے۔سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ کے روبرو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس ثمن رفعت، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور کراچی یونیورسٹی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کا بیانجسٹس طارق محمود جہانگیری نے روسٹرم پر آکر بیان دیا کہ انہوں نے اس کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر...
او آئی سی کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن سے کہا گیا ہے کہ وہ آزاد کشمیر اور کنٹرول لائن کے لیے فیکٹ فائنڈنگ مشن روانہ کرے تاکہ زمینی صورتحال بارے براہ راست معلومات حاصل کی جا سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان اور آزاد کشمیر پر بھارتی جارحیت سمیت جنوبی ایشیا میں حالیہ فوجی کشیدگی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آذربائیجان، پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور نائجر سمیت او آئی سی رابطہ گروپ کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور سینئر حکام نے نیویارک...
قائداعظم کے نواسے اور اہلِ خانہ پر جعلسازی کا مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز ممبئی پولیس نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نواسے اور معروف بزنس ٹائیکون نوسلی نیول واڈیا سمیت ان کے اہلِ خانہ اور چند دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ نوسلی پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی دستاویزات تیار کرکے عدالت میں استعمال کیے۔ نوسلی واڈیا کی عمر 81 برس ہے، اور وہ بھارت کے نمایاں بزنس خاندانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ مقدمہ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ بوریولی کے حکم پر درج کیا گیا۔ عدالت نے بانگور نگر پولیس کو ہدایت دی کہ نوسلی واڈیا، ان کی اہلیہ مورین واڈیا،...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کا جج ملزم کی طرح کٹہرے میں کھڑا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ کے روبرو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس ثمن رفعت، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور کراچی یونیورسٹی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کا بیانجسٹس طارق محمود جہانگیری نے روسٹرم پر آکر بیان دیا کہ انہوں نے اس کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کی ہے، انہیں کبھی کراچی یونیورسٹی کی جانب سے کوئی نوٹس جاری...
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے گلوکار اور نغمہ نگار حسن رحیم نے اپنی شادی کی وائرل ویڈیوز پر تبصرہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں حسن رحیم نے بتایا کہ ان کی شادی نے پورے پاکستان کو گلگت بلتستان کی روایتی شادی کی جھلک دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ نے انہیں شادی میں ’شوکا‘ پہننے کا مشورہ دیا جو گلگت بلتستان میں شادی کے موقع پر پہنے جانے والا ایک روایتی لباس ہے اور والد کو ان کے نانا سے وراثت میں ملا تھا۔حسن نے مزید کہا کہ ان کے ان کے روایتی ڈانس کی ویڈیوز کے وائرل ہونے کی انہوں نے توقع نہیں کی تھی، لیکن لوگوں نے اسے بے حد پسند...
وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بل گیٹس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی طرف سے 2022 کے سیلاب کے پیش نظر قابل ذکر امدادی کارروائیوں کو یاد کرتے ہوئے حالیہ 2025 کے سیلاب کے بعد دی جانے والی امداد کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں پولیو کے تدارک، قوت مدافعت اور غذائی معیار میں اضافہ، اور معاشی شمولیت کے لیے حکومتی اقدامات میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ مزید براں وزیراعظم نے پولیو کےمکمل تدارک کے حصول میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے مسلسل تعاون کی...
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے دیے ہیں البتہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ نے تاحال یہ استعفے منظور نہیں کیے ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح ارکان کو پھر سے کمیٹیوں میں لایا جائے تاکہ پارلیمانی کمیٹیوں کی کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ سامنے آگئی اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کا مؤقف ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے داخل دفتر کر رکھے ہیں، جبکہ دوسری جانب چیئرمین سینیٹ نے بھی فی الحال استعفے منظور نہ کرنے کا...
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جائے، پچھلے سیلاب میں بھی وفاقی حکومت نے یہی کام کیا اور کووڈ کی وبا کے دوران بھی ہم نے یہی کیا تھا۔وزیراعلیٰ ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے سیلاب متاثرین کو بی آئی ایس پی کے ذریعے امداد دینے کی درخواست کی تھی، ہم نے بل معاف کرنے کی بات کی تھی جس پر وفاقی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے بل معاف کیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے بےنظیر ہاری کارڈ کے ذریعے چھوٹے کاشت کاروں...
لاہور ہائیکورٹ نے خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کو بری کردیا۔ جسٹس عبہر گل نے ملزم امان اللہ کی اپیل کو منظور کرلیا،جسٹس عبہر گل نے امریکی سینئرقانون دانوں کے محاوروں کو بھی حوالہ دیا،ٹرائل کورٹ نے ملزم امان اللہ کو عمرقید اورتین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔تھانہ جلال پورجٹاں گجرات پولیس نے 2016 میں مقدمہ درج کیا تھا عدالت نے فیصلے میں تحریر کیا ہے کہ مدعی کے وکیل کے مطابق ملزم نے مدعیہ کے ساتھ تعلقات بنائے پراسیکیوشن کے مطابق ملزم اکتوبر 2016 میں مدعیہ کے گھر داخل ہوا اور اسلحے کی بنیاد پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔گجرات کی ٹرائل کورٹ نے ملزم کو 2018 میں عمر قید...
جاپان کی معروف الیکٹرک وہیکل ساز کمپنی ٹیرا موٹرز نے پاکستان میں اپنا جدید بیٹری سے چلنے والا تھری وہیلر رکشا ’کیورو‘ متعارف کرا دیا ہے۔ کیورو نیکسٹ جنریشن الیکٹرک تھری وہیلر ہے جو شہری سفری ضروریات اور لاسٹ مائل لاجسٹکس یعنی سامان کی ترسیل میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ اس الیکٹرک رکشا کی رفتار 55 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد کی ہے جبکہ یہ ایک چارج پر 200 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کر سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پرانی گاڑیوں پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کی جا رہی ہے؟ اس میں نصب 11.7 کلوواٹ آور بیٹری طویل دورانیے تک کارآمد رہتی ہے اور صرف 4 گھنٹے میں مکمل چارج ہو جاتی ہے۔ اور یہ دشوار گزار پہاڑی...

190ملین پاؤنڈ کیس ؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی ملتوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی،وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپوراور بانی پی ٹی آئی کی بہنیں کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔ آپ لوگ جب جیل میں تھے ،تومیڈیا سے بات کر سکتے تھے،پیشیوں پر آتے تھے مگر یہاں عمران...
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ علاقے میں حکومت چلانا تلوار کی دھار پر چلنے کے مترادف ہے، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور آگے چلتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت کے اختیارات ہمارے ہاتھ میں نہیں بلکہ تمام اختیارات لیفٹننٹ گورنر کے ہاتھ میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر کے علاقے برزلہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں حکومت چلانا تلوار کی دھار پر چلنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور آگے چلتے رہیں گے۔ ریاستی حیثیت کی بحالی کے حوالے سے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے پہلی بیوی سے اجازت لئے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی ،عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے مجرم محمد حسین کو کمرہ عدالت سے نکلتے ہی گرفتار کر لیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے فیملی کورٹ سے سزا پانے والے مجرم محمد حسین کی اپیل پر سماعت کی ۔سماعت کے دوران ڈی پی او پاکپتن جاوید اقبال چدھڑ اور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اخلاق سلہری عدالت میں پیش ہوئے۔ مدعیہ عائشہ پروین اور مجرم محمد حسین کی تعمیل مکمل نہ ہونے پر ڈی پی او کو بھی عدالت نے طلب کیا تھا۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ملزم...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف اور بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کےعزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا دونوں رہنماؤں نے پاکستان بنگلا دیش کے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا جب کہ دو طرفہ تعلقات میں کثیر الجہتی تعاون تجارت...
بھارت نے کھیل کے میدان کو بھی سیاسی اکھاڑے میں تبدیل کردیا۔ صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف پر سنگین الزامات عائد کردیے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف شکایت درج کرا دی ہے۔ بھارت کاموقف ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے اشتعال انگیز اشارے کیے۔ بی سی سی آئی کی تحریری شکایت کی ای میل آئی سی سی کو مل گئی ہے۔ بی سی سی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ صاحبزادہ فرحان نے ففٹی کرنے پر بیٹ کوبندوق بناکر اشارے کیے جبکہ حارث رؤف نے تماشائیوں کی ہوٹنگ پر ہاتھ سے طیارے گرنے کا منظر پیش کیا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ...
اپنے ایک ٹویٹ میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایمانوئل میکرون سے اپنی ملاقات میں، میں نے ایک ایسا حل پیش کیا جس سے یورپ کی تشویش کو دور کی جا سکتی ہے اور ایران کے مفادات کا تحفظ بھی کیا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر "مسعود پزشکیان" نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹویٹ کیا، جس میں انہوں نے اپنے فرانسوی ہم منصب "ایمانوئل میکرون" کے ساتھ ملاقات کی تفصیلات شیئر کیں۔ اس بارے میں انہوں نے لکھا كہ آج میں نے مسٹر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ایک تفصیلی بات چیت کی۔ جس میں خیالات کا مفصل تبادلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران میں نے ایک ایسا...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بل گیٹس فاونڈیشن کے بانی بل گیٹس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نےبل گیٹس فاؤنڈیشن کی طرف سے 2022 کے سیلاب کے پیش نظر قابل ذکر امدادی کاروائیوں کو یاد کرتے ہوۓ حالیہ 2025 کے سیلاب کے بعد دی جانے والی امداد کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں پولیو کے تدارک، قوت مدافعت اور غذائی معیار میں اضافہ، اور معاشی شمولیت کے لیے حکومتی اقدامات میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ مزید براں وزیراعظم نے پولیو کےمکمل تدارک کے حصول میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے مسلسل تعاون کی اہمیت پر خصوصی زور دیا۔ وزیراعظم...

آپ لوگ جب جیل میں تھے ،تومیڈیا سے بات کر سکتے تھے،پیشیوں پر آتے تھے مگر یہاں عمران خان کو وٹس ایپ کال پر پیش کیا جارہا ہے،عاصمہ جہانگیر کے سوال پر رانا ثنا اللہ نے کیا جواب دیا؟جانیے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی عاصمہ شیرازی کے عمران خان کی وٹس ایپ کال پر پیشی سے متعلق رانا ثنا اللہ کا موقف سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام ’’فیصلہ آپ کا‘‘ کی اینکرپرسن عاصمہ شیراری نے وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ سے سوال کیا کہ آپ لوگ جب جیل میں تھے ،آپ میڈیا سے بات کر سکتے تھے، پیشیوں پر عدالت آتے تھے مگر یہاں عمران خان کو وٹس ایپ کال پر پیش کیا جارہا ہے،ان کی کوئی تصویر نظر نہیں آتی،وہ کہیں باہر نہیں آسکتے ، وہ عدالتوں کے سامنے خود پیش نہیں ہوسکتے،اس طرح کے ماحول میں کیا حاصل ہوگا، اس سے حکومت کو کوئی فائدہ حاصل ہو سکتا...
بھارتی ریاست اترپردیش کے سیتاپور میں بیسک شکشا ادھیکاری (بی ایس اے) کے دفتر میں ایک ہیڈماسٹر نے بی ایس اے اکھیلیش پرتاپ سنگھ پر مبینہ طور پر بیلٹ سے حملہ کر دیا، جس کا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو کر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ ملزم کی شناخت برجندر کمار ورما کے طور پر ہوئی ہے، جو مہمد آباد بلاک کے ندوا وشیشور گنج پرائمری اسکول کے ہیڈماسٹر ہیں۔ وہ دفتر میں ایک خاتون ٹیچر کی جانب سے درج شکایات پر وضاحت دینے آئے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق، بی ایس اے سنگھ ان کی وضاحت سے مطمئن نہیں تھے، جس کے باعث تکرار شدت اختیار کر گئی۔ یہ بھی پڑھیں: ’برٹش راج کا...
ویب ڈیسک: امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور امریکی ناظم الامور سمیت سفارتی عملےنے جہاز کا استقبال کیا،اس دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین پیشہ ورانہ تعلقات کا فروغ ہے۔ امریکی بحریہ اور پاک بحریہ کے مابین مشترکہ مشق کا انعقاد کیا جائے گا، امریکی بحری جہاز کے دورے سے خطے میں قیام امن کی مشترکہ کاوشوں کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔ پاکستان کا پہلا جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم ممالک کے رہنماؤں کے سامنے مشرقِ وسطیٰ اور غزہ کے مسئلے کے حل کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ اور غزہ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے 21 نکاتی منصوبہ مسلم دنیا کے رہنماؤں کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ اس منصوبے کو نیویارک میں جاری اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بعض مسلم ممالک کے قائدین کے حوالے کیا گیا۔امریکی صدر کے خصوصی ایلچی برائے مشرقِ وسطیٰ، اسٹیو وٹکوف کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ یہ منصوبہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور غزہ کی صورتحال کو بہتر بنانے کی...
اقوام متحدہ سے اپنے ایک خطاب میں جارجیا میلونی کا کہنا تھا کہ فلسطین کو تسلیم کروانے کے ساتھ ساتھ یہ دو ضروری شرائط بھی ہونی چاہئیں کہ تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور فلسطینی حکومت میں حماس کا کوئی کردار نہ ہونا۔ اسلام ٹائمز۔ اٹلی کی وزیر اعظم "جارجیا میلونی" نے کہا کہ اسرائیل کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے راستے میں آئے۔ اُسے مغربی کنارے میں نئی بستیوں کی تعمیر کا بھی کوئی حق نہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے ہم نے دو ریاستی حل کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور کوئٹہ میں نئے ایکسپو اور ڈسپلے سینٹرز کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کی توجہ اسلام آباد میں ایکسپو کم ڈسپلے سینٹر کے قیام اور کوئٹہ ایکسپو سینٹر کے لیے نئی زمین کی نشاندہی پر مرکوز ہے جو پاکستان کے وسیع تر منصوبے کے تحت جدید نمائش اور ڈسپلے کی سہولیات کا ملک گیر نیٹ ورک بنانے کے لیے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزارت تجارت میں پاکستان ایکسپو سینٹر (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سی ای او کی جانب سے تفصیلی بریفنگ کے دوران کیا۔ بریفنگ میں تمام صوبوں میں...
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔(جاری ہے) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں ترکیہ کے صدر نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کشمیریوں کے حق خودارادیت کے ساتھ مشروط ہے، مسئلہ کشمیر صرف دو ممالک کا مسئلہ نہیں بلکہ عالمی اہمیت کا حامل ہے۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے واضح الفاظ میں کہا کہ خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑا ہوا ہے۔
چیئرمیں پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مدد فراہم کرنی چاہیے تھی، مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایسا نہیں کیا گیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے الزام عائد کیا کہ شاید یہ فیصلہ انا کی بنیاد پر کیا گیا یا کسی اور وجہ سے۔ بلاول بھٹو نے زور دیا کہ قدرتی آفات کے دوران وفاقی حکومت کو عالمی سطح پر امداد کی اپیل کرنی چاہیے تاکہ متاثرین کو زیادہ مؤثر انداز میں سہارا دیا جاسکے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت نے زراعت کے فروغ کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں لیکن وفاقی سطح پر مزید...
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے پارلیمنٹ ممبر سید ناصر حسین نے کہا کہ لیہہ لداخ کی صورتحال انتہائی تشویشناک اور پریشان کن ہے، مودی حکومت اور لداخ کے لوگوں کے درمیان جاری تنازعات اور تناؤ نے شہری بدامنی اور آتش زنی کو جنم دیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی مقبوضہ کشمیر کے سرحدی ضلع لیہہ (لداخ) میں جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کو لیکر پُرتشدد مظاہرے ہوئے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان سخت جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین نے بی جے پی کے مقامی دفتر کو آگ لگا دی۔ لیہہ میں تحریک کی قیادت لیہہ اپیکس باڈی (ایک آزاد تنظیم) کرتی ہے۔ وہ لداخ کو ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ لیہہ لداخ کا دارالحکومت...
امریکی ’ایچ ون بی‘ کی جگہ چین کا لانچ کردہ ’کے ویزا‘ کیا ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز دنیا بھر میں ہنر مند افراد کے لیے مواقع حاصل کرنے کی دوڑ ہمیشہ جاری رہی ہے۔ کبھی امریکا اس میدان میں سب سے آگے تھا، لیکن اب چین بھی اپنی پالیسیوں کے ذریعے بڑی تیزی سے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں امریکا نے اپنے مشہور ایچ ون بی ویزا کی فیس میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے، جبکہ چین نے ایک نیا اور سہل پروگرام ’کے ویزا‘ لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ چین دنیا کے بہترین ٹیلینٹ، بہترین دماغوں کو اپنی طرف راغب کرنے کا عندیہ دے رہا ہے۔ اس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 ستمبر 2025ء) کینیڈا کی سپریم کورٹ نے برٹش کولمبیا کے ایک فارم میں فلو پھیلنے پر تقریباً 400 شتر مرغوں کو تلف کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کو فی الوقت کے لیے روک دیا ہے۔ حکام جب ان شترمرغوں کے مارنے کے لیے جمع ہوئے، تو فارم کے مالکان اور بعض مقامی لوگوں کی جانب سے اس پر احتجاج کیا گیا۔ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس نے بین الاقوامی توجہ مبذول کرائی اور امریکہ میں بھی انہیں بچانے کے لیے مہم شروع کی گئی تھی۔ حکام نے شترمرغوں کے مارنے کا حکم گزشتہ برس کے اواخر میں دیا تھا، جس کے خلاف کیس دائر کیا گیا، تاہم نچلی عدالتوں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش آنے والے واقعات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ایک ’سازش‘ قرار دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھ کر معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے خط میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کی اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر آمد کے دوران تین طریقوں سے جان بوجھ کر رکاوٹیں پیدا کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ اور ان کی اہلیہ میلانیا الیکٹرک سیڑھی پر سوار ہوئے تو وہ اچانک بند ہوگئی، جس کے بعد انہیں سیڑھیاں چڑھنی پڑیں۔ اس کے بعد جب انہوں نے خطاب شروع کیا تو ٹیلی پرامپٹر کام نہیں کر...
امریکی ٹی وی اسٹار اور معروف فیشن آئیکون کِم کارڈیشین نے اپنی فٹنس کا راز مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا۔ 44 سالہ کِم کارڈیشین کا شمار دنیا کی اُن شخصیات میں ہوتا ہے جو نہ صرف فیشن اور اسٹائل کے باعث مشہور ہیں بلکہ اپنی صحت اور فٹنس روٹین کی وجہ سے بھی توجہ کا مرکز رہتی ہیں۔ حال ہی میں غیر ملکی میگزین ’ووگ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں کِم نے بتایا کہ وہ اپنے مصروف شیڈول کے باوجود ورزش کو روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بناتی ہیں۔ ان کے مطابق ان کی فٹنس کا سب سے اہم راز ویٹ ٹریننگ ہے اور وہ زیادہ تر ورزش کے دوران وزن اٹھانے پر توجہ دیتی ہیں۔ انہوں نے انکشاف...
سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ کے روبرو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس ثمن رفعت، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور کراچی یونیورسٹی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کا بیان جسٹس طارق محمود جہانگیری نے روسٹرم پر آکر بیان دیا کہ انہوں نے اس کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کی ہے، انہیں کبھی کراچی یونیورسٹی کی جانب سے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:جسٹس جہانگیری جعلی ڈگری کیس، سندھ ہائیکورٹ نے حکم نامہ جاری کردیا جسٹس کے کے آغا کے ریمارکس جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیے کہ ہم پہلے درخواست کے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے، جس کے تحت ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کو اس کی چینی کمپنی ’بائٹ ڈانس‘ سے علیحدہ کرنے کے معاہدے کو قانونی منظوری دی جائے گی۔ 2024 میں امریکی کانگریس نے ایک قانون منظور کیا تھا، جس کے تحت اگر ٹک ٹاک کی ملکیت چین کے ہاتھ میں رہی تو اس ایپ پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ اس قانون کے مطابق ٹک ٹاک کو امریکا میں کام کرنے کے لیے اپنے آپریشنز چینی کمپنی سے الگ کرنا لازمی ہے۔ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹک ٹاک نے گزشتہ سال ان کی دوبارہ انتخابی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ امریکا میں ٹک ٹاک...

نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ملاقات، متنوع شعبوں میں روابط بڑھانے پر اتفاق
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کی۔(جاری ہے) جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے مضبوط دوطرفہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اقتصادی تعاون، علاقائی روابط، کثیرالجہتی فورمز پر تعاون اور امن کے لیے مشترکہ عزم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے متنوع شعبوں میں روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی ضرورت کا اعادہ کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو اقوام متحدہ میں پیش آئے واقعے کو اپنے خلاف سازش قرار دے دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے دوران ٹیلی پرومٹر بند ہوا تھا اور ٹرمپ اور میلانیا کے جاتے ہی ایسکلیٹر بھی بند ہوگیا تھا۔ ہال میں بھی لوگوں کو ٹرمپ کی آواز نہیں سنائی دی تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میرے خلاف سازش ہے۔ تمام سیکریٹس ٹیپس کو محفوظ کردیا جائے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سیکریٹس سروس کو ٹاسک سونپا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ کی انتظامیہ کو شرم آنی چاہئے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم، ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا...
کراچی(نیوز ڈیسک) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نےکہا ہے کہ امریکہ اسرائیل پر دباؤ کا ویسا مظاہرہ نہیں کر رہا جیسا کرنا چاہئے۔ ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والی جماعتوں میں تحریک انصاف پیشِ پیش ہے۔ پارلیمانی لیڈر تحریک انصاف سینیٹ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مشتاق احمد خان کا فلوٹیلا پر جانے کا فیصلہ انتہائی جرات مندانہ ہے۔پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے تجزیاتی گفتگو میں کہا کہ سفارتی محاذ پر پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ لاحق ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ تحریکِ انصاف 27 ستمبر کے جلسے سے کیا مقاصد حاصل کرے گی؟ پروگرام میں فلوٹیلا پر اسرائیلی کارروائی، وفاقی حکومت کی خاموشی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور لندن کے میئر...

ایک سال سے کہانیاں سنائی جارہی ہیں، سات دن میں خالی آسامیاں پُر کریں، جسٹس محسن اختر کیانی ڈپٹی کمشنر پر برہم
ایک سال سے کہانیاں سنائی جارہی ہیں، سات دن میں خالی آسامیاں پُر کریں، جسٹس محسن اختر کیانی ڈپٹی کمشنر پر برہم WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد کے پٹوار سرکلز میں پرائیویٹ اشخاص کے سرکاری کام کرنے کے خلاف کیس،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن عدالت میں پیش ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو سات دن میں متعلقہ آسامیاں پُر کرنے کی ہدایت کر دی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ آسامیاں پُر نہ ہوئیں تو سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو طلب کرنا پڑے گا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پٹوار سرکلز میں پرائیویٹ اشخاص کے سرکاری کام کرنے کے خلاف کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن...