UrduPoint:
2026-07-24@04:02:57 GMT

کینیڈا: عدالت نے سینکڑوں شتر مرغوں کو مارنے سے روک دیا

اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT

کینیڈا: عدالت نے سینکڑوں شتر مرغوں کو مارنے سے روک دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 ستمبر 2025ء) کینیڈا کی سپریم کورٹ نے برٹش کولمبیا کے ایک فارم میں فلو پھیلنے پر تقریباً 400 شتر مرغوں کو تلف کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کو فی الوقت کے لیے روک دیا ہے۔

حکام جب ان شترمرغوں کے مارنے کے لیے جمع ہوئے، تو فارم کے مالکان اور بعض مقامی لوگوں کی جانب سے اس پر احتجاج کیا گیا۔

یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس نے بین الاقوامی توجہ مبذول کرائی اور امریکہ میں بھی انہیں بچانے کے لیے مہم شروع کی گئی تھی۔

حکام نے شترمرغوں کے مارنے کا حکم گزشتہ برس کے اواخر میں دیا تھا، جس کے خلاف کیس دائر کیا گیا، تاہم نچلی عدالتوں کے بیشتر فیصلے انہیں مارنے کے حق میں آتے رہے۔

تاہم امریکہ میں کچھ طاقتور لابیز نے اس کے خلاف آواز اٹھائی اور پھر بدھ کے روز کینیڈا کی سپریم کورٹ نے شترمرغوں کو تلف کرنے کے فیصلے کو وقتی طور پر روک دیا۔

(جاری ہے)

کینیڈا کی فوڈ انسپیکشن ایجنسی (سی ایف آئی اے) نے پرندوں کو مارنے کا منصوبہ تیار کر لیا تھا، تاہم جب تک اس پر حتمی فیصلہ نہیں آ جاتا اس پر روک برقرار رہے گی۔

رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس (آر سی ایم پی) کا کہنا ہے کہ پولیس نے یونیورسل آسٹرچ فارمز کے مالکان کو فوڈ انسپکشن ایجنٹوں کو "اپنے فرائض کی انجام دہی سے" روکنے کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا، جس کے ایک دن بعد یہ فیصلہ آیا ہے۔

شترمرغوں کے فارم کے مالکان کا موقف

فارم مالکان کے وکیل عمر شیخ نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ بدھ کے روز تاخیر سے شترمرغوں کو تلف کرنے کا شیڈول طے کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ عدالتی حکم سے "ظاہر ہے کہ بہت خوش" ہیں، لیکن اس بات پر زور دیا کہ یہ "ایک بہت ہی مشکل جنگ ہے" اور عدالت کا فیصلہ "ایک بہت ہی مختصر، عارضی وقفہ ہے۔

"

سپریم کورٹ میں نچلی عدالتوں کے فیصلوں کو روکنے کے مقصد سے شریک مالکان کیرن ایسپرسن اور ڈیو بلنسکی نے یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے ایک پروفیسر کا ایک حلف نامہ داخل کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ شتر مرغوں کو ایویئن فلو سے استثنیٰ حاصل ہے۔

فارم کے مالکان کا کہنا ہے کہ وہ شتر مرغ کے اینٹی باڈیز کا مطالعہ کرنے میں مہارت رکھتے ہیں اور انہوں نے دلیل دی تھی کہ پرندوں کو مارنا "ناقابل تلافی نقصان" کا باعث بنے گا اور "مستقل طور پر منفرد جینیات اور تحقیق پر مبنی خصوصی کاروبار کو تباہ کر دے گا۔

" شترمرغوں کی جان بخشی کی مدت مختصر ہو سکتی ہے

شتر مرغوں کو تلف نہ کرنے کا یہ فیصلہ قلیل المدتی ہو سکتا ہے، کیونکہ عدالت نے ابھی تک ان کی قسمت کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

فوڈ انسپیکشن ایجنسی پرندوں کی حفاظت کرتی ہے اور اسے سپریم کورٹ میں فارم کی درخواست پر اپنا جواب داخل کرنے کے لیے تین اکتوبر تک کا وقت ہے۔ ادھر عدالت نے کہا کہ وہ اس کیس کو تیزی سے نمٹائے گی۔

24 ستمبر کی شام کو ایک بیان میں، فوڈ انسپکشن ایجنسی نے کہا کہ وہ اسٹے آرڈر کی تعمیل کرے گی۔

اس نے کہا کہ اس کی "اسٹیمپ آؤٹ پالیسی" جانوروں کی بیماریوں پر قابو پانے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے اور یہ کہ وہ پولیس کے ساتھ "آن سائٹ سکیورٹی اور شتر مرغ فارم کے بظاہر حامیوں کی طرف سے تشدد اور موت کے جاری خطرات کی پیروی کے لیے کام کر رہی ہے۔

"

حالیہ برسوں میں برڈ فلو کی شدید وباء کے نتیجے میں امریکہ میں برڈ فلو کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاکھوں مرغیاں، ٹرکی اور دیگر پرندے مارے جا چکے ہیں، جو انسانوں کو متاثر کر سکتے ہیں اور پولٹری کے لیے بھی مہلک ہیں۔

اسی عمل نے امریکی گروسری اسٹورز پر انڈے کی قیمتوں کو ریکارڈ بلندی تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ادارت: جاوید اختر

.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شتر مرغوں کو مرغوں کو تلف سپریم کورٹ کے مالکان نے کہا کہ فارم کے کے لیے

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم