Nawaiwaqt:
2025-09-25@13:34:14 GMT

حسن رحیم کا اپنی شادی کی وائرل ویڈیوز پر ردعمل سامنے آگیا

اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT

حسن رحیم کا اپنی شادی کی وائرل ویڈیوز پر ردعمل سامنے آگیا

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے گلوکار اور نغمہ نگار حسن رحیم نے اپنی شادی کی وائرل ویڈیوز پر تبصرہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں حسن رحیم نے بتایا کہ ان کی شادی نے پورے پاکستان کو گلگت بلتستان کی روایتی شادی کی جھلک دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ نے انہیں شادی میں ’شوکا‘ پہننے کا مشورہ دیا جو گلگت بلتستان میں شادی کے موقع پر پہنے جانے والا ایک روایتی لباس ہے اور والد کو ان کے نانا سے وراثت میں ملا تھا۔حسن نے مزید کہا کہ ان کے ان کے روایتی ڈانس کی ویڈیوز کے وائرل ہونے کی انہوں نے توقع نہیں کی تھی، لیکن لوگوں نے اسے بے حد پسند کیا۔شادی کے دوران بیوی کے ساتھ محبت کے اظہار پر ہونے والی تنقید کے بارے میں حسن رحیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسی باتوں کو نظرانداز کیا کیونکہ وہ خوشی کا لمحہ تھا اور وہ جو محسوس کر رہے تھے وہی سب کو نظر آیا۔حسن رحیم نے واضح کیا کہ شادی کو عوام کے سامنے پیش کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، لیکن فیملی کے اصرار پر اس کی اجازت دے دی کیونکہ اگر خاندان کے لوگوں کو موبائل فون استعمال کرنے اور ویڈیوز بنانے سے روکا جاتا تو وہ بُرا مانتے۔ یاد رہے کہ نوجوان گلوکار حسن رحیم نے حال ہی میں اپنی کزن سے شادی کی ہے جس کی تصاویر اور ویڈیوز کئی دنوں پر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتی رہیں اور مداحوں کی جانب سے ان پر بھرپور تبصرے کیے گئے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شادی کی

پڑھیں:

گلگت بلتستان میں درآمدی اشیاء پر سیلز اور ایڈوانس انکم ٹیکس نہیں لگے گا، معاہدہ: اویس لغاری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے عوام  اور کاروباری برادری کو  تجارت کا بہتر ماحول فراہم کرنے کے لئے کمیٹی کی تمام سفارشات منظور کر لیں اور ان پر عمل درآمد کے لئے معاہدہ پر   دستخط ثبت کر دئیے گئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ گلبر خان، بزنس کمیونٹی اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے  اس موقع پر بتایا  کہ نئے طریقہ ہائے کار کے مطابق گلگت بلتستان کیلئے درآمدکی جانے والی اشیاء پر سیلزٹیکس، ایڈوانس انکم ٹیکس نہیں لگے گا، اسی طرح جن اشیاء پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہے، ان پرایف ای ڈی کا اطلاق بھی نہیں ہو گا تاہم کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی اسی طرح عائد ہو گی۔ ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کے ہمراہ پریس بریفنگ میں چیئرمین ایف بی آر  نے کہا کہ گلگت بلتستان کے علاقہ میں کنزمپشن ٹیکس کو توسیع نہیں دی گئی ہے لیکن کوئی ایسا انتظامی طریقہ ہائے کار نہیں تھا جس کے ذریعہ ہم یہ تشخیص کر سکیں کہ علاقہ میں درآمد ہونے والی اشیاء گلگت بلتستان یا باہر استعمال ہوں گی۔ چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ وفاقی وزیر توانائی اور دیگر شراکت داروں پر مشتمل کمیٹی نے اس حوالہ سے ایک طریقہ کار بنایا ہے۔ اب اس طریقہ کار کا عملی اطلاق ہو رہا ہے اور یہ عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے یہ طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان وفاقی حکومت کیلئے اہمیت کا حامل خطہ ہے اور ہماری پوری کوشش تھی کہ اس حوالہ سے مسائل ختم ہوں۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کیلئے جواشیاء درآمدکی جا رہی ہے اس کے علاقہ میں استعمال کو یقینی بنانے کیلئے گلگت بلتستان کی حکومت اقدامات کرے گی اور تمام ٹیرف لائنز طے کریں گی۔ اس اقدام سے ایف بی آر کے محاصل میں کوئی کمی نہیں ہوگی بلکہ اس میں اضافہ ہوگا، وفاقی وزیر اویس  لغاری  نے کہا کہ میں وزیراعظم  محمد شہباز شریف کا انتہائی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس اہم کام کے لئے مجھے اس کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا۔ کمیٹی میں وفاقی وزیر امور کشمیر ،گلگت بلتستان اور سیفران امیر مقام، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ، سینیٹر سلیم مانڈی والا، حفیظ  اور امجد شامل تھے  اور ہم سب ایک پیج پر تھے۔ چیئرمین ایف بی آر  ، ان کی ٹیم، مختلف اداروں نے بھرپور شرکت کی۔ گلگت بلتستان کی پوری سیاسی قیادت کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے ہر لمحہ بھرپور مصلحت کے ساتھ اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ تاریخ وزیراعظم کی ان کاوشوں کو سنہری الفاظ میں یاد رکھے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ ان کے ڈرائی فورٹ کے ٹیکس اور دیگر پالیسی معاملات میں ریلیف دیا جائے۔ ان معاملات کی وجہ سے سوست ڈرائی پورٹ پر درآمدات، برآمدات اور ٹرانزٹ ٹریڈ میں رکاوٹ پیش آ رہی تھی، وزیر اعلی گلگت بلتستان گلبر خان نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے مشکور ہیں جنہوں نے فوری طور پر معاملے کا نوٹس لیا اور جو وعدہ کیا تھا آج وہ پورا ہو گیا۔ اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ گلگت بلتستان کا بارڈر ٹیکس کا مسئلہ حل ہونا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے مسائل پاکستان کے لیے بہت اہم ہیں اور ہم ان مسئلوں کو ہمیشہ کیلئے حل کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان کے تاجروں کا سوست ڈرائی پورٹ پر دھرنا جاری، حکومت سے معاملات پھر طے نہ ہوسکے
  • ابو کی ٹوپی، اپنا رقص: حسن رحیم نے اپنی ’کریزی‘ شادی کا احوال بیان کردیا
  • گلگت بلتستان میں درآمدی اشیاء پر سیلز اور ایڈوانس انکم ٹیکس نہیں لگے گا، معاہدہ: اویس لغاری
  • شہباز شریف نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی سفارشات منظور کر لیں، اویس لغاری
  • وزیراعظم نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی سفارشات منظور کر لیں، اویس لغاری
  • وزیراعظم نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی سفارشات منظور کر لیں: اویس لغاری
  • غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی ڈرون حملے، ویڈیوز سامنے آگئیں
  • گلگت بلتستان وفاقی سازشوں کے شکنجے میں: تفصیلی جائزہ
  • گلگت بلتستان وفاقی سازشوں کے شکنجے میں ایک تفصیلی جائزہ