شہباز شریف نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی سفارشات منظور کر لیں، اویس لغاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ کہ گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی جانب سے سفارشات پیش کی گئی، کمیٹی نےڈیڑھ ماہ میں سفارشات تیار کیں ،وزیراعظم کا مشکور ہوں انہوں نے سفارشات کی منظوری دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی سفارشات منظور کر لیں۔ وفاقی دارالحکومت میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کا مشکور ہوں۔ اُن کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی جانب سے سفارشات پیش کی گئی، کمیٹی نےڈیڑھ ماہ میں سفارشات تیار کیں ،وزیراعظم کا مشکور ہوں انہوں نے سفارشات کی منظوری دی ہے۔
وزیر توانائی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ سوست ڈرائی پورٹ پر ٹیکس کا مسئلہ حل کیا جائے، وزیراعظم شہباز شریف گلگت بلتستان کے عوام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ تاجر برادری کے مسئلے کے حل کے لیے تعاون پر جی بی حکومت کے شکرگزار ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی کہ گلگت بلتستان کی کہنا تھا کہ اویس لغاری
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔