Islam Times:
2026-06-03@06:19:54 GMT

گلگت بلتستان وفاقی سازشوں کے شکنجے میں: تفصیلی جائزہ

اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT

گلگت بلتستان وفاقی سازشوں کے شکنجے میں: تفصیلی جائزہ

اسلام ٹائمز: یہ لوٹ مار صرف معاشی نہیں، بلکہ جیو پولیٹیکل بھی ہے۔ امریکہ اور چین دونوں یہاں کی معدنیات پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور پاکستانی طاقتور لوگ ان کے ساتھ خفیہ معاہدے کر رہے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق، امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ نے پاکستانی وزیر خارجہ سے معدنیات کی کان کنی کے بارے میں بات کی جو علاقے میں جاسوسی کی آڑ میں کی جا رہی ہے۔ یہ سب کچھ گلگت بلتستان کو ایک نوآبادیاتی علاقہ بنا رہا ہے، جہاں وسائل نکالے جا رہے ہیں مگر ترقی صفر ہے۔ تحریر: ایس ایم مرموی

گلگت بلتستان یہ وہ خطہ ہے جو اپنی قدرتی خوبصورتی بلند و بالا پہاڑوں اور بے پناہ معدنی وسائل کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ مگر افسوس کہ یہاں کی یہ دولت ہی اس کی بدقسمتی کی وجہ بنی ہوئی ہے۔ وفاقی حکمرانوں اور بیرونی طاقتوں کی نگاہیں یہاں کے سونے، تانبے، جپسم، لیتھیم، یورینیم اور دیگر قیمتی معدنیات پر ٹکی ہوئی ہیں۔ تاریخ بتاتی ہے کہ اس علاقے کو ہمیشہ تقسیم کرکے، لڑوا کر اور انتشار پھیلا کر قابض کیا گیا ہے۔ آج بھی یہی پرانی حکمت عملی نئے روپ میں جاری ہے۔ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے، جہاں 2024ء اور 2025ء میں بڑھتے ہوئے احتجاج، معدنی وسائل کی لوٹ مار اور وفاقی پالیسیوں کے خلاف عوامی غم و غصہ عروج پر ہے، یہ موضوع ایک مفصل تجزیے کا متقاضی ہے۔

تاریخی پس منظر: تقسیم اور قبضے کی حکمت عملی

گلگت بلتستان کی تاریخ استحصال اور دھوکے کی داستان ہے۔ 1947ء میں مہاراجہ ہری سنگھ کے دور میں یہ علاقہ جموں و کشمیر کا حصہ تھا، مگر برطانوی افسر میجر ولیم براؤن نے اسے پاکستان کے حوالے کردیا۔ براؤن نے گلگت سکاؤٹس کے ذریعے علاقے کو پاکستان سے ملانے کا اعلان کر دیا۔ آج بھی یہ علاقہ پاکستان کا نہ تو ایک مکمل صوبہ ہے اور نہ ہی اسے وفاقی پارلیمنٹ میں نمائندگی حاصل ہے۔ یہ ایک "انتظامی علاقہ ہے جہاں فیصلے اسلام آباد سے ہوتے ہیں، اور مقامی اسمبلی محض ایک کٹھ پتلی ہے۔

2025ء میں یہ استحصال نئی شکلوں میں سامنے آ رہا ہے۔ مثال کے طور پر، لینڈ ریفارمز ایکٹ 2025ء نے علاقے کی زمینوں کو متنازعہ بنا دیا ہے، جس کے خلاف گلگت، سکردو اور شیگر میں بڑے پیمانے پر احتجاج ہوئے۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ یہ ایکٹ زمینوں کو چینی کمپنیوں اور وفاقی اداروں کے حوالے کرنے کا بہانہ ہے جبکہ اصل مالکان کو کچھ نہیں مل رہا، اسی طرح، معدنی وسائل کی کان کنی کے معاہدے خفیہ طور پر کیے جا رہے ہیں، جن میں امریکہ، چین اور پاکستانی افراد کی ملی بھگت شامل ہے۔

معدنی وسائل کی لوٹ مار وفاقی سازش کا مرکز
گلگت بلتستان معدنیات کا خزانہ ہے یہاں سونا، یورینیم، جواہرات، ماربل اور لیتھیم کی بڑی مقدار موجود ہے۔ مگر یہ وسائل مقامی لوگوں کی بجائے بیرونی طاقتوں کی جیب بھر رہے ہیں۔ 2025ء میں، شگر کے رہائشیوں نے معدنی وسائل کی کان کنی کے خلاف احتجاج کیا، الزام لگاتے ہوئے کہ وفاقی حکومت نے ان وسائل کو غیر ملکی کمپنیوں کو بیچ دیا ہے بغیر مقامی رضامندی کے۔ کے ٹو ایکشن کمیٹی نے یہ احتجاج منظم کیا جو زمینوں کی لوٹ اور وسائل کی چوری کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے۔

وفاقی ادارے جیسے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) معدنی کان کنی میں ملوث ہیں، مگر مقامی قبائل کو کچھ نہیں مل رہا۔ مثال کے طور پر۔ سی پیک کے تحت چینی کمپنیاں یہاں کی ندیوں اور پہاڑوں کو استعمال کر رہی ہیں، مگر گلگت بلتستان کے گاؤں اب بھی تاریکی میں ڈوبے ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹس بتاتی ہیں کہ یہ علاقہ پاکستان کی بجلی کی پیداوار میں اہم کردار ادا کرتا ہے، مگر مقامی لوگوں کو بجلی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

یہ لوٹ مار صرف معاشی نہیں، بلکہ جیو پولیٹیکل بھی ہے۔ امریکہ اور چین دونوں یہاں کی معدنیات پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور پاکستانی طاقتور لوگ ان کے ساتھ خفیہ معاہدے کر رہے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق، امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ نے پاکستانی وزیر خارجہ سے معدنیات کی کان کنی کے بارے میں بات کی جو علاقے میں جاسوسی کی آڑ میں کی جا رہی ہے۔ یہ سب کچھ گلگت بلتستان کو ایک نوآبادیاتی علاقہ بنا رہا ہے، جہاں وسائل نکالے جا رہے ہیں مگر ترقی صفر ہے۔

وفاق کی حکمت عملی واضح ہے بانٹو، لڑاؤ اور قابض ہو جاؤ۔ گلگت بلتستان میں شیعہ، اسماعیلی اور سنی فرقوں کو آپس میں لڑوانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اسی طرح، بلتی، شینا اور دیگر زبانیں استعمال کرکے لسانی تقسیم پھیلائی جا رہی ہے۔ مقصد یہ ہے کہ لوگ اپنے بنیادی حقوق  تعلیم، صحت، روزگار، صاف پانی  بھول جائیں اور آپسی جھگڑوں میں الجھے رہیں۔

2024،25ء میں گندم کی سبسڈی ختم کرنے اور ٹیکسوں کے خلاف احتجاج اس کی مثال ہیں۔ ہزاروں لوگوں نے قراقرم ہائی وے بلاک کی، خنجراب پاس بند کیا، اور وفاقی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔ یہ احتجاج صرف معاشی نہیں بلکہ سیاسی بھی ہیں لوگ آزادی اور حقوق مانگ رہے ہیں، مگر وفاقی حکومت ان احتجاج کو دبانے کے لیے انسداد دہشت گردی قوانین استعمال کر رہی ہے اور لوگوں کو دہشت گرد قرار دے رہی ہے۔

موجودہ صورتحال احتجاج اور مزاحمت کی لہر
2025ء کی صورتحال تشویش ناک ہے۔ اپریل میں، گلگت بلتستان میں معدنی پالیسیوں کے خلاف بڑے احتجاج ہوئے، جہاں مذہبی رہنما آقا سید علی رضوی نے لوگوں کو اکٹھا کیا اور کہا کہ یہ زمین ہماری ہے، فوج یا حکومت کی نہیں۔ جولائی میں، لینڈ گرابنگ کے خلاف سکردو اور گلگت میں مظاہرے ہوئے اور اب ستمبر میں بھی احتجاج جاری ہیں۔ خنجراب پاس 54 دن بند رہنے کے بعد کھلا، مگر تاجر اب بھی احتجاج کر رہے ہیں۔ یہ احتجاج بتاتے ہیں کہ لوگ جاگ چکے ہیں مگر وفاقی ادارے انہیں خاموش کرنے کے لیے نگرانی، ڈرون حملے اور اغوا کا استعمال کر رہے ہیں۔ گلگت بلتستان کے لوگ پرامن ہیں، مگر اگر یہ استحصال جاری رہا تو بلتستان لبریشن آرمی جیسی تحریکیں جنم لے سکتی ہیں۔

گلگت بلتستان کا مسئلہ صرف معدنیات کا نہیں بلکہ شناخت، حقوق اور مستقبل کا ہے۔ وفاقی سازشیں جاری ہیں، مگر عوام کو متحد ہو کر ان کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ ہم متنبہ کرتے ہیں کہ یہاں کی زمینوں اور پہاڑوں پر ڈاکہ نہیں چلے گا۔ 77 سال کی غلامی کے بعد، اب حقوق لینے کا وقت ہے۔ عوام جاگیں، متحد ہوں، اور اپنے وسائل کی حفاظت کریں ورنہ آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔ ہمارے نمائندے بھی وفاق کے غلام اور کھٹ پتلی ہیں، یہاں سے جو آرڈر ملتا ہے اس پر لبیک کہتے ہیں یہ اس خطے سے اور نہ اس قوم سے مخلص ہیں اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کر رہے ہیں، اب قوم کو بھی ان مقامی بہروپیوں امجد، حفیظ، رانا فرمان شمس لون جیسے مفاد پرستوں کو سمجھنا ہوگا نہیں تو یہ کسی دن سب کو بیچ دیں گے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: معدنی وسائل کی کی کان کنی کے گلگت بلتستان استعمال کر کر رہے ہیں یہاں کی لوٹ مار کے خلاف رہی ہے جا رہی

پڑھیں:

نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ نواز شریف گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن سے این او سی لیکر وہاں گئے تھے، کوئی حکومتی وزیر گلگت بلتستان نہیں گیا نہ کسی نے وہاں مہم چلائی۔

پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر خان گلگت بلتستان میں جلسے کر رہے ہیں، میٹنگز کر رہے ہیں انہیں تو کوئی نہیں روک رہا۔

رانا ثنا نے کہا کہ اگر بیرسٹر گوہر خان اجازت لیکر جا سکتے ہیں تو سلمان اکرام راجا کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا کوئی اُمیدوار مقابلے میں ہے ہی نہیں، وہاں صاف، شفاف اور کریڈیبل انتخابات ہونگے۔


متعلقہ مضامین

  • صرف مسلم لیگ (ن) ہی گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، ثروت صباء
  • نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
  • پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا