پاک بھارت ٹاکرے میں ایک بار پھر وہی متنازع ریفری، قومی ٹیم کی پری میچ کانفرنس منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کے درمیان کل ہونے والے مقابلے کے لیے ایک بار پھر وہی چہرہ ریفری کے طور پر سامنے آ گیا ہے جس پر پہلے بھی سوالات اٹھ چکے ہیں۔ اینڈی پائی کرافٹ کو ایک بار پھر میچ ریفری تعینات کرنے پر قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کا مورال بلند رکھنے کے لیے ایک موٹیویشنل اسپیکر کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں، اور ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ تنازع: میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معافی مانگنے کی ویڈیو سامنے آگئی
یاد رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریفوں کا ٹکراؤ کل ہوگا، جس میں شائقین کو سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔ پہلے میچ میں بھارت نے بازی مار لی تھی۔
متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایک بار پھر پاک-بھارت کے اتوار کو ہونے والے میچ کے لیے ریفری تعینات کر دیا گیا جس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل پری میچ پریس کانفرنس منسوخ کر دی۔#pakvsind #AsiaCup2025
— Aamir Saeed Abbasi (@AmirSaeedAbbasi) September 20, 2025
ٹورنامنٹ میں اب تک بھارت ناقابل شکست ہے، جبکہ پاکستان کو واحد ناکامی بھارتی ٹیم کے ہاتھوں ہوئی۔ اس اہم میچ سے پہلے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان آغا کی سربراہی میں اہم مشاورت ہوئی جس میں بیٹرز نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے آئندہ بہتر کھیل پیش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں کو اسٹرائیک روٹیشن اور کم ڈاٹ بالز کھیلنے پر زور دیا، جب کہ کھلاڑیوں نے وعدہ کیا کہ سپر فور کے میچز میں پہلے والی کوتاہیوں کو دہرایا نہیں جائے گا۔
پریکٹس سیشن کے دوران بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر خاص توجہ دی گئی، اور ٹیم نے پوری جان لگا کر تیاریاں کیں۔ دوسری طرف، اس بڑے میچ کی ٹکٹس کی مانگ بھی آسمان کو چھونے لگی ہے۔ ایک ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 350 درہم، یعنی تقریباً 27 ہزار پاکستانی روپے تک پہنچ گئی ہے۔
پس منظر میں جھانکیں تو 14 ستمبر کو ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں اینڈی پائی کرافٹ پہلے بھی خبروں کی زینت بنے تھے، جب انہوں نے مبینہ طور پر بھارتی بورڈ کی ہدایت پر پاکستانی کپتان کو سوریا کمار یادیو سے مصافحہ کرنے سے روک دیا تھا۔
میچ ختم ہونے پر بھارتی ٹیم نے بھی روایتی اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ نہ کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا، جس کے جواب میں پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے کپتان کو پریزینٹیشن میں شرکت سے روک دیا۔
اس واقعے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو باقاعدہ طور پر شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ اینڈی پائی کرافٹ کو ایونٹ سے ہٹا دیا جائے۔ آئی سی سی نے جواب میں کہاکہ ریفری کا کردار اس واقعے میں نہ ہونے کے برابر تھا۔
یہ بھی پڑھیں: میچ ریفری نے معذرت کرلی، آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری کرائے گا، محسن نقوی
تاہم پی سی بی اس وضاحت سے مطمئن نہ ہوا اور دوبارہ آئی سی سی کو خط لکھ کر واضح کیا کہ اگر اس متنازع ریفری کو ہٹایا نہ گیا تو پاکستان ایشیا کپ سے دستبردار ہو سکتا ہے۔ جس کے بعد اینڈی پائی کرافٹ نے معذرت کرلی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اینڈی پائی کرافٹ پاک بھارت ٹاکرا پاکستان بورڈ قومی کرکٹ ٹیم متنازع ریفری وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اینڈی پائی کرافٹ پاک بھارت ٹاکرا پاکستان بورڈ قومی کرکٹ ٹیم متنازع ریفری وی نیوز اینڈی پائی کرافٹ متنازع ریفری ایک بار پھر ایشیا کپ کے لیے
پڑھیں:
ایل این جی کے 21 کارگو منسوخ کرنے کا فیصلہ
حکومت نے لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کے 21 کارگو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ایل این جی کے یہ کارگو اٹلی کی کمپنی سے معاہدے کے تحت آنے تھے۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کا کمپنی سے ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو درآمد کرنے کا معاہدہ ہے۔
پاکستان 2026 میں 12 کی بجائے 2 ایل این جی کارگو خریدے گا، جو جنوری اور دسمبر 26ء میں لئے جائیں گے، اٹلی کی کمپنی سے 2027ء میں صرف جنوری میں ایک کارگو لیا جائے گا۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق سوئی ناردرن سے گیس طلب جاننے کے بعد 21 کارگوز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔