ایشیا کپ: پاک بھارت میچ میں ایک بار پھر متنازع ریفری کا تقرر
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پاک بھارت میچ میں ایک بار پھر متنازع ریفری کا تقرر کردیا گیا ہے۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 21 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں اینڈی پائیکرافٹ ہی میچ ریفری ہوں گے۔
اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان اور بھارت کے گروپ میچ میں پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو سے مصافحہ کرنے سے منع کیا تھا۔
میچ کے بعد بھی بھارتی ٹیم پاکستان ٹیم سے مصافحے کے لیے ڈریسنگ روم سے باہر نہیں آئی تھی۔
بعد ازاں پی سی بی نے آئی سی سی سے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو پاکستان کے میچز سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا، بصورت دیگر ایشیا کپ کے بائیکاٹ کا عندیہ دیا تھا۔
یو اے ای کے خلاف میچ سے چند گھنٹوں قبل میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستانی کپتان اور ٹیم مینجمنٹ سے معافی مانگ لی تھی جس کے بعد پاکستان نے مقررہ وقت سے ایک گھنٹے کی تاخیر سے یو اے ای کے خلاف میچ کھیلا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اینڈی پائیکرافٹ میچ میں
پڑھیں:
سینیٹر اعظم سواتی متنازع ٹوئٹ کے 2 کیسز سے بری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کو متنازع ٹوئٹ کے 2 کیسز سے بری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ہوئی۔
اعظم سواتی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج تھے جس پر ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے فیصلہ سناتے ہوئے انہیں کیسز سے بری کردیا۔