تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ پورے ملک میں اس وقت سب سے زیادہ جوش و جذبہ ایم کیو ایم پاکستان کے تحت نظر آ رہا ہے، ہمارے بڑوں نے یہ ملک بنایا، اب ہمیں اسے بچانے کی قربانیاں دینی ہیں، افواجِ پاکستان نے ہمیشہ دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی، ہم جشنِ آزادی مناکر دشمن کے 14 طبق روشن کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4B میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے "معرکہ حق" کے عنوان سے ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار اور رکن سندھ اسمبلی عبداللہ شیخ نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سرجانی ٹاؤن و یوسی کارکنان کے ساتھ علاقے کے بزرگ، نوجوان، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ فضاء قومی نغموں، جھنڈوں اور آتش بازی سے گونج اٹھی اور ہر چہرے پر وطن سے محبت کا جذبہ عیاں تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی وہ واحد شہر ہے جو ہر سال جشنِ آزادی منانے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑتا ہے، افسوس کہ اسی شہر کو مکمل آزادی سے جینے کا حق نہیں دیا جا رہا، اب وقت آگیا ہے کہ کراچی کے شہریوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسے سلوک کا خاتمہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں اس وقت سب سے زیادہ جوش و جذبہ ایم کیو ایم پاکستان کے تحت نظر آرہا ہے، ہمارے بڑوں نے یہ ملک بنایا، اب ہمیں اسے بچانے کی قربانیاں دینی ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے "معرکہ حق" کی کامیابی کو حب الوطنی کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی، ہم جشنِ آزادی مناکر دشمن کے 14 طبق روشن کریں گے، انشا اللہ جلد کراچی کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق میسر آئیں گے۔ اس موقع پر ایم پی اے عبداللہ شیخ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا ایم کیو ایم پاکستان نہ صرف عوامی امنگوں کی ترجمان ہے بلکہ قومی جذبے کی علمبردار بھی ہے، سرجانی ٹاؤن کے عوام نے آج جس جوش و ولولے سے شرکت کی، وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی کا ہر شہری پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ تقریب کے اختتام پر آتش بازی، ملی نغموں، اور پرچم کشائی کے خوبصورت مناظر نے فضا کو جشنِ آزادی کی اصل روح سے منور کر دیا۔ پروگرام میں سرجانی ٹاؤن کے ذمہ داران و کارکنان سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم پاکستان سرجانی ٹاؤن پاکستان کے فاروق ستار کہا کہ

پڑھیں:

کراچی، ماڑی پور روڈ پر شدید ٹریفک جام، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

کراچی:

شہر قائد میں ماڑی پور روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، وزیر مینشن سے گلبائی تک سڑک پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹریلرز، ٹرکوں اور دیگر ہیوی گاڑیوں کی بڑی تعداد سڑک پر موجود ہے، جس کے باعث چھوٹی گاڑیاں ان کے درمیان پھنس کر رہ گئیں۔

متعدد ٹرک ڈرائیوروں نے گاڑیاں بند کر کے سڑک پر ہی ڈیرے ڈال لیے، جس سے صورتحال مزید بگڑ گئی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی جشنِ آزادی کا ریکارڈ توڑتا ہے، مگر شہریوں کو مکمل آزادی سے جینے کا حق دیا جائے، ڈاکٹر فاروق ستار
  • پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب کیلئے دبئی میٹرو کے اوقات میں توسیع
  • دبئی میں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب (کل)، 60ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی کیماڑی آمد، بوٹ ریلی کی رنگا رنگ تقریب میں شرکت، بھٹ آئی لینڈ کا بھی دورہ
  • قوم یوم آزادی جوش و خروش سے منائے، چوہدری شجاعت حسین کی اپیل
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
  • جشن آزادی، تاریخ میں پہلی بار ’’اقلیتی ہفتہ‘‘ منانے کی تقریبات کا آغاز 
  • ہیروز آف پاکستان، مصطفیٰ قریشی کی زبانی آزادی کی کہانی اور قومی شعور کا پیغام
  • کراچی، ماڑی پور روڈ پر شدید ٹریفک جام، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا