ڈیجیٹل میڈیا اور پبلک ریلیشنز کنسلٹنٹ ایاب احمد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے مشیر مقرر
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 9 اگست 2025ء)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے معروف ڈیجیٹل میڈیا اور پبلک ریلیشنز کنسلٹنٹ ایاب احمد کو کابينہ کمیٹی کا مشیر مقرر کر دیا ۔
(جاری ہے)
ایاب احمد کی تقرری ان کی ڈیجیٹل میڈیا اور پبلک ریلیشنز میں غیر معمولی مہارت اور خدمات کے اعتراف میں عمل میں لائی گئی ہے۔ وہ کمیٹی کو میڈیا حکمت عملی، عوامی روابط اور پالیسی امور میں مشاورت فراہم کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔