کراچی: شوہر سے علیحدگی کے بعد ملنے آئے 2 بچوں کو ماں نے قتل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابانِ مجاہد میں شوہر سے علیحدگی کے بعد ملاقات کے لیے آنے والے 2 بچوں کو مبینہ طور پر ماں نے قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس خیابان مجاہد میں 2 بچوں کو قتل کرنے والی ؒماں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے، سابق شوہر کے مطابق ملزمہ ذہنی مریضہ ہے۔
لیاری کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ کرکے ڈاکٹر شمبو لعل عرف ڈاکٹر لعل کو قتل کر دیا گیا، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ مہروز علی کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی 9 سال قبل شادی ہوئی تھی، کچھ عرصہ قبل ملزمہ کی شوہر سے علیحدگی ہو گئی تھی، بچے اپنے والد کے پاس رہتے تھے۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ چھٹی کے دن بچے والدہ سے ملنے آتے تھے، گزشتہ شب بھی بچے اپنی والدہ کے پاس تھے، بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس عدالت میں زیرِ سماعت تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ذہنی مسائل کا شکار تھی جس پر اس کی شوہر سے علیحدگی ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شوہر سے علیحدگی کا کہنا ہے کہ قتل کر
پڑھیں:
صوبے میں امن و ترقی کے نئے باب رقم کر رہے ہیں: علی امین گنڈا پور
---فائل فوٹووزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و ترقی کے نئے باب رقم کر رہے ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے ڈی آئی خان میں پولیس لائن ڈیرہ میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت اور پرچم کشائی کی۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے یادگارِ شہداء پولیس پر سلامی دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
وزیرِ اعلیٰ نے ڈی آئی خان میں یومِ آزادی کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران خیبر پختونخوا سمیت پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو یوم آزادی بہت بہت مبارک ہو، یوم آزادی اتحاد، قربانی اور عزمِ نو کی یاد دہانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتحاد ہی ہماری طاقت ہے، صوبے میں خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کی بھی لازوال قربانیاں ہیں۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ امن اور عوامی فلاح کے لیے دن رات کام جاری ہے، عوام نے منتخب کیا ان کی اُمیدوں پر پورا اتریں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کے اعتماد اور محبت کو عملی اقدامات سے سچ ثابت کریں گے، نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں، روشن مستقبل کے لیے انہیں بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے۔