2025-08-14@15:03:14 GMT
تلاش کی گنتی: 19

«شوہر سے علیحدگی»:

    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابانِ مجاہد میں شوہر سے علیحدگی کے بعد ملاقات کے لیے آنے والے 2 بچوں کو مبینہ طور پر ماں نے قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس خیابان مجاہد میں 2 بچوں کو قتل کرنے والی ؒماں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے، سابق شوہر کے مطابق ملزمہ ذہنی مریضہ ہے۔ کراچی میں ڈاکٹر کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا، مقتول واک کرنے نکلا تھا لیاری کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ کرکے ڈاکٹر شمبو لعل عرف ڈاکٹر لعل کو قتل کر دیا گیا، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ مہروز...
    معروف سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی جانب سے مذاق میں شوہر سے علیحدگی سے متعلق بیان اس وقت مہنگا پڑگیا جب انہیں سوشل میڈیا پر شادی کی آفرز کی لائنیں لگ گئیں۔شوہر سے ممکنہ علیحدگی کی بے بنیاد خبروں کے بعد اداکارہ کو شادی کی آفرز موصول ہونے لگیں اور ان کا ان باکس "رشتوں کی فرمائشوں" سے بھرچکا ہے۔عتیقہ اوڈھو نے ایک شو میں ہنستے ہوئے بتایا کہ میں نے مذاق میں کہا تھا کہ میری شادی خطرے میں ہے کیونکہ میں بہت زیادہ ڈرامے دیکھ رہی ہوں… اور شوہر کو مجھ سے شکایت ہے‘انھوں نے مزید کہا کہ یہ بیان وائرل ہوگیا اور لوگوں نے اسے سنجیدہ سمجھا۔ اب میرا ڈی ایم شادی کی آفرز سے بھرا ہوا...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمین حنا رضوی نے اپنے شوہر عمار احمد خان سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں اداکارہ نے مداحوں کو مطلع کیا کہ وہ اور ان کے شوہر علیحدگی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں تاہم ابھی طلاق کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حنا رضوی نے تحریر کیا کہ وہ دل پر بوجھ کے ساتھ یہ اعلان کر رہی ہیں کہ وہ اور ان کے شوہر فی الحال الگ ہو چکے ہیں۔ دونوں کو اس رشتے کے مستقبل کے حوالے سے غور و فکر کے لیے وقت درکار ہے۔ اداکارہ نے عوام سے اپیل کی کہ ان کی نجی زندگی کا...
    کراچی(نیوز ڈیسک)معروف اداکارہ حنا رضوی اور ان کے شوہر عمار احمد خان کے درمیان راہیں جدا ہو گئیں، اداکارہ نے علیحدگی کی تصدیق کر دی۔ اداکارہ حنا رضوی نے اپریل 2024 میں اداکار اور دوست عمار احمد خان کے ساتھ شادی کی جس میں عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔ تاہم آج انسٹاگرام اسٹوری میں حنا رضوی نے شوہر عمار احمد خان سے طلاق کا اعلان کردیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’بڑے دل کے ساتھ میں اعلان کرتی ہوں کہ میرے شوہر عمار احمد خان اور میں نے علیحدگی اختیار کرلی ہے، میں سب سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ ہماری پرائیویسی کا احترام کریں۔ اداکارہ نے لکھا کہ ’یہ کوئی آسان قدم نہیں تھا...
    بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا کہ اسرائیل نے نطنز میں ایران کی جوہری تنصیب میں بجلی گھر کو نشانہ بنایا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں رافیل گروسی نے کہا کہ اس سے کیمیائی اور تابکاری آلودگی کے امکانات ہیں، اصفہان کی جوہری تنصیبات میں تابکاری کی سطح بڑھنے کی اطلاع نہیں ملی۔ رافیل گروسی نے کہا سفارت کاری کے ذریعے ایران اسرائیل کشیدگی کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کی ضمانت ملنی چاہیے، ایران کے پاس یورنیم کا ذخیرہ حفاظتی اقدامات کے تحت ہے، آئی اے ای اے کو جوہری تنصیبات کے معائنے کے لیے رسائی...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل حفصہ بٹ نے اپنے ہونے والے شوہر  میں  خوبیوں سے متعلق گفتگو کی ہے۔ حفصہ بٹ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے جڑے کئی اہم موضوعات پر گفتگو کی۔ اس دوران اداکارہ نے نہ صرف تعلیم اور کیرئیر کے انتخاب پر روشنی ڈالی بلکہ انڈسٹری میں کام کے تجربات اور جلدی شادی سے متعلق خیالات کا بھی اظہار کیا۔ اداکارہ و ماڈل نے اپنے ہونے والے شوہر میں پائی جانے والی خوبیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سب سے پہلا مطالبہ یہ ہے کہ وہ شخص شراب پینے کا عادی نہ ہو۔ حفصہ نے...
    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے مشرق وسطیٰ میں کسی بھی قسم کی فوجی کشیدگی کی مذمت کرتے ہوئے تمام فریقین سے تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ خطہ کسی بڑے تصادم کا شکار نہ ہو۔ ترجمان اقوام متحدہ فرحان حق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکریٹری جنرل مشرق وسطیٰ میں کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: اسرائیل کے ایران پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے، ایرانی ملٹری چیف اور پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت کئی اہم شخصیات شہید بیان میں خاص طور پر اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا، ایسے وقت میں...
    وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اگر کیپٹیو پاور کی گیس بند ہو تو وہ گیس سندھ میں ہی رہنی چاہیے، ایسا نہ ہو کہ جو کیپٹیو پاور پلانٹس کی گیس بچ جائے، اُسے کہیں اور لے جایا جائے۔ اجلاس کے شرکاء کو وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی رانا ثناء اللّٰہ نے بریفنگ دی۔ترجمان کے مطابق رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ آج بہت ہی سیر حاصل گفتگو ہوئی، وزیرِ اعظم ہر صورت میں صنعتی ترقی کو بڑھانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ اور صنعت کاروں کی تجاویز سے وزیرِ اعظم کو آگاہ کریں گے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صنعت کاروں کی تجاویز وزیرِ اعظم...
    کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ منشا پاشا نے کہا ہے کہ دوسری شادی کے بعد ہر وقت ان کی شوہر سے علیحدگی کی افواہیں رہتی ہیں، چند دن قبل بھی ایسی افواہیں پھیلیں کہ ہم دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔ منشا پاشا نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ پروگرام کے دوران انہوں نے اپنے خاندان، بچپن اور پہلی شادی پر بھی بات کی اور بتایا کہ ان کی پیدائش سندھ کے شہر حیدرآباد میں ہوئی، انہوں نے ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی۔ اداکارہ نے پروگرام کے دوران یہ بھی انکشاف کیا کہ عدنان صدیقی انہیں شوبز میں لائے تھے جب کہ انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا...
    پاکستان شوبز کی معروف سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے پہلی بار اپنی نجی زندگی سے متعلق انکشافات کیے ہیں۔ ثانیہ سعید حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی شوہر سے علیحدگی ہو چکی ہے۔ اداکارہ کے مطابق یہ فیصلہ باہمی رضا مندی سے اور خوشگوار ماحول میں کیا گیا تھا۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان کی ازدواجی زندگی سے کوئی اولاد نہیں ہے اور انہیں اپنی زندگی میں ان مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا جو اکثر خواتین کو کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے خود کو خوش نصیب قرار دیا کہ انکی علیحدگی بھی باعزت اور سکون سے ہوئی۔ یاد رہے کہ ثانیہ سعید کی شادی معروف ہدایتکار شاہد شفاعت...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ گولی کیوں چلائی کے حوالے سے بار بار سوال کیا لیکن وہ کہتے ہیں ہم وفاقی حکومت کے ماتحت آتے ہیں۔ اسلام آباد میں این ایف سی پالیسی ڈائیلاگ کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ان کے مطابق آرٹیکل 245 وفاقی حکومت نے نافذ کیا تھا ہم نے نہیں، وہ کہتے ہیں آرٹیکل 245 کے تحت جو کچھ ہوا حکومتی احکامات پر ہوا۔ اس سے قبل تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر این ایف سی ایوارڈ کے لئے ماحول بنانے کی بات کی گئی، جب سے این ایف سی ایوارڈ کا...
    اوکاڑہ(نیوز ڈیسک)اوکاڑہ میں بیوی کی ناراضگی پر شوہر نے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اہم قدم اٹھالیا، متوفی 4 بچوں کا باپ تھا۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بیوی کی ناراضگی پر شوہر نے خودکشی کرلی، واقعے کے بعد لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش 2 روز تک کمرے میں پڑی رہی جس کے تعفن پر علاقہ مکینوں نے دروازہ توڑا جہاں سے متوفی کی لاش برآمد ہوئی، لاش کی شناخت اللہ رکھا کے نام سے ہوئی ہے جو 4 بچوں کا باپ بھی ہے۔ اس سے قبل کراچی کے علاقے لیاری بہار کالونی میں بیوی کے روٹھ کر میکے چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک بیٹے کے باپ...
    اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید  نے بالآخر ماضی میں پھیلنے والی علیحدگی کی افواہوں کی تصدیق کردی ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں فرحان سعید نے کہا کہ ان کی شادی میں ایک مشکل وقت آیا جب ان کا رشتہ ایک تکلیف دہ دور سے گزار رہا تھا، تاہم دنوں خاندانوں نے ان کا ساتھ دیا دہا راہنمائی کی اور ان کی مدد کی۔ فرحان سعید کا کہنا تھا کہ رشتے میں احترام اور عزت کی بےحد ضرورت ہوتی ہے اور یہی وہ چیز تھی جس کی وجہ سے ان کا رشتہ قائم رہا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ چاہے شادی میں جتنے بھی مسائل آئے پر ہم نے کبھی عوامی سطح پر ایک دوسرے کے خلاف...
    پاکستانی شوبز کی مقبول جوڑی فرحان سعید اور عروہ حسین نے پہلی بار اپنی علیحدگی کے وقت سے متعلق گفتگو کی ہے۔فرحان سعید اور عروہ حسین کا شمار پاکستان کی سب سے پسندیدہ سلیبرٹیز جوڑی میں ہوتا ہے، ہر جوڑے کی طرح ان کی زندگی میں بھی مشکل وقت آیا جب دونوں کو وقتی طور پر ایک دوسرے سے علیحدہ ہونا پڑا۔تاہم دونوں نے ہی اس معاملے کو خود کو سوشل میڈیا سے دور رکھا اور نہ ہی ایک دوسرے سے متعلق کوئی بات کی، یہ وہ وقت تھا جب دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا تھا، پھر والدین کی مدد اور مداخلت سے ایک دوسرے کو دل سے معاف کرکے دونوں نے دوبارہ صلح کر لی جب کہ...
    پاکستانی معروف جوڑی فرحان سعید اور عروہ حسین نے پہلی بار اپنی علیحدگی سے متعلق اظہارِ خیال کیا ہے۔ فرحان سعید اور عروہ حسین کا شمار پاکستان کے سب سے پسندیدہ سیلیبرٹیز جوڑی میں ہوتا ہے، ان کی محبت بھری کہانی سے لے کر شادی اور پھر والدین بننے تک انہیں ہمیشہ اپنے مداحوں سے بے پناہ محبت اور دعائیں ملی ہیں۔ دونوں فنکاروں کی ازدواجی زندگی میں ایک مشکل دور بھی آیا تھا جب دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا تھا، پھر والدین کی مدد اور مداخلت سے ایک دوسرے کو دل سے معاف کر کے دونوں نے دوبارہ صلح کر لی، دونوں کے والدین نے انہیں ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوںمیں حادثات وواقعات میں بچے سمیت 7افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں خاتون سمیت 12افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی زمان ٹائون کے علاقے میں مدینہ کالونی سونا چاندی لان کے قریب گھرسے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔متوفی نوجوان کی شناخت 27 سالہ دیان ولد اطہرکے نام سے ہوئی۔ فیڈرل بی ایریا محفوظ شیرمال کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے35سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ۔جاں بحق ہونے والے شخص کوعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تاحال متوفی کی شناخت نہ ہوسکی ۔سپر ہائی وے حیدر آباد سے کراچی آتے ہوئے دادا بھائی چڑھائی کے قریب ٹریفک حادثے میں 50سالہ مشتاق شاہ نامی شخص جاں بحق...
۱