فرحان سعید اور عروہ نے ماضی میں علیحدگی کی افواہوں کی تصدیق کردی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید نے بالآخر ماضی میں پھیلنے والی علیحدگی کی افواہوں کی تصدیق کردی ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں فرحان سعید نے کہا کہ ان کی شادی میں ایک مشکل وقت آیا جب ان کا رشتہ ایک تکلیف دہ دور سے گزار رہا تھا، تاہم دنوں خاندانوں نے ان کا ساتھ دیا دہا راہنمائی کی اور ان کی مدد کی۔
فرحان سعید کا کہنا تھا کہ رشتے میں احترام اور عزت کی بےحد ضرورت ہوتی ہے اور یہی وہ چیز تھی جس کی وجہ سے ان کا رشتہ قائم رہا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ چاہے شادی میں جتنے بھی مسائل آئے پر ہم نے کبھی عوامی سطح پر ایک دوسرے کے خلاف کچھ نہیں کہا۔
فرحان سعید کا کہنا تھا کہ ہر رشتے میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں مگر ہم نے ایک دوسرے کو وقت دیا اور ایک مرتبہ پھر سب کچھ بھلا کر ایک ساتھ جڑ گئے۔
فرحان اور عروہ نے مداحوں کو بھی یہ مشورہ دیا کہ اپنے ہمسفر کی عزت کریں اور اپنا معاملہ آپس میں بات چیت سے سلجھائے کسی کے سامنے اپنے ساتھی کی برائی کرنے سے گریز کریں کیونکہ پیٹ پیچھے بات کرنے کسی بھی رشتے کو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل عروہ حسین اور فرحان سعید کی علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں تاہم یہ دونوں دوبارہ ایک ساتھ نظر آئے اور ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے بعد یہ افواہیں دم توڑ گئیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بلوچستان کی پہلی خاتون ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر نے تاریخ رقم کردی
بلوچستان کی پہلی خاتون ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر، رقیہ عبید، خضدار جیسے قدامت پسند علاقے سے تعلق رکھتی ہیں، جہاں خواتین کو گھر سے باہر کام کرنے کی آزادی محدود ہے۔
اپنی محنت اور عزم سے انہوں نے نہ صرف اس رکاوٹ کو عبور کیا بلکہ خضدار میں لڑکیوں کے لیے کھیلوں کے دروازے بھی کھول دیے۔ مزید تفصیل جانتے ہیں خصدار سے عامر باجوئی کی اس رپورٹ میں۔۔۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں