بھارت میں جعلی شادیوں کا ڈرامہ رچا کر لوٹ مار کرنے والا گینگ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
بھارت کی ریاست بہار کے ضلع چمپارن میں پولیس نے ایک ایسے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے جو “جعلی شادیاں” رچا کر لوگوں کو لوٹنے میں ملوث تھا۔ گینگ میں شامل خواتین شادی کا جھانسہ دے کر قیمتی سامان اور نقدی لے کر فرار ہو جاتی تھیں۔
پولیس کے مطابق، یہ گروہ خاص طور پر غریب اور سادہ لوح افراد کو نشانہ بناتا تھا۔ خواتین — جن میں بعض پہلے سے شادی شدہ بھی تھیں — خود کو کنواری ظاہر کر کے شادی کے لیے تیار ہوتیں، اور شادی کے بعد موقع ملتے ہی گھر سے سونا، نقد رقم، قیمتی اشیاء اور دیگر سامان لے کر فرار ہو جاتیں۔
خفیہ اطلاع پر پولیس نے چمپارن کے علاقے مینا ٹنڈ میں کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے مبینہ سرغنہ علی احمد سمیت 9 افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک کار، دو موٹرسائیکلیں اور 9 موبائل فون بھی برآمد کیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گینگ کافی عرصے سے بگاہہ اور بیتیہ کے علاقوں میں سرگرم تھا، اور کئی افراد کو اسی طریقے سے نشانہ بنا چکا ہے۔
پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ دیگر متاثرین اور ممکنہ ساتھیوں کا سراغ لگایا جا سکے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی:بن قاسم پولیس کی جانب سے اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بن قاسم کی حدود سے لوہا و اسکریپ کی چوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت اسد علی کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے چوری شدہ لوہا اور اسکریپ برآمد ہوا۔ گرفتار ملزم چوری شدہ اسکریپ کو مختلف گوداموں میں فروخت کرتا تھا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔