متنازع بیان کیس: ایمان مزاری و ہادی علی پر 29 اکتوبر کو فردِ جرم عائد ہو گی
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ—فائل فوٹو
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع بیان کے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے ضمنی چالان کے خلاف ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے اعتراضات کو مسترد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی اڈیالہ جیل سے رہاپراسکیوشن کی جانب سے دائر وائس میچنگ کے لیے متفرق درخواست بھی مسترد کر دی۔
ایمان مزاری اور ہادی علی پر 29 اکتوبرکو فردِ جرم عائد کی جائے گی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایمان مزاری اور ہادی علی
پڑھیں:
پی ٹی آئی فیصلہ کرے کہ ریاست کیساتھ ہے یا متنازع قیادت کے؟ احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال—فائل فوٹووفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج نےتاریخی کامیابیاں حاصل کیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی فائدے کے لیے ریاست اور افواج پر تنقید ملک دشمنی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ ریاست کے ساتھ ہے یا متنازع قیادت کے ساتھ ہے۔