شوہر سے علیحدگی کی خبریں، ثنا جاوید کی انسٹا اسٹوری وائرل
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی جانب سے اداکارہ ثنا جاوید سے علیحدگی کی خبروں کو جھوٹا قرار دینے کے بعد ثنا کی انسٹاگرام اسٹوری بھی وائرل ہوگئی۔ شعیب ملک ان دنوں اپنی اہلیہ ثنا جاوید سے علیحدگی کی افواہوں کے بعد خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں شعیب ملک نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سب بکواس ہے، الحمدللہ میری شادی شدہ زندگی بہت اچھی اور خوشگوار گزر رہی ہے، میرا بیٹا دبئی میں اور میری والدہ سیالکوٹ میں رہتی ہیں، میں کراچی میں رہتا ہوں، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی وجہ سے مصروف ہوں لیکن ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ شعیب ملک کا بیان میڈیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا جب کہ بھارتی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پیجز نے بھی شعیب ملک کے بیان کو شیئر کرنا شروع کردیا۔ حال ہی میں ثنا جاوید نے ایک فیشن پیج پر شیئر انسٹا اسٹوری کو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ اسٹوری میں ثنا کے بارے میں شعیب کے بیان پر جوڑے کو برائی سے بچانے کی دعا دی گئی ہے۔ اداکارہ ثنا نے اسکرین شاٹ پر کیپشن لکھتے ہوئے آمین آمین لکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی گزشتہ سال جنوری میں ہوئی تھی جس کا اعلان دونوں نے 20 جنوری کو ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔ جوڑے نے دو تصاویر شیئر کیں اور پوسٹ کے کیپشن میں 'الحمدللہ' کے ساتھ ساتھ قرآن شریف کی ایک آیت بھی لکھی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کیا ابرار احمد آج دلہن گھر لائیں گے۔۔۔ ؟ سوشل میڈیا پر سبز شلوار قمیض کی تصاویر وائرل
قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر ابرار احمد سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کو تیار ہیں۔ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق گزشتہ شب 27 سالہ کھلاڑی کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ابرار نے سبز شلوار قمیض میں تصویر بھی شیئر کی۔اس حوالے سے مختلف میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ابرار آج کراچی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے، ان کا نکاح ہوچکا ہے، وہ آج دلہن گھر لائیں گے جبکہ ان کا ولیمہ 6 اکتوبر کو ہوگا۔جلد اپنی زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے والے ابرار ایشیا کپ 2025 ٹورنامنٹ میں اس وقت توجہ کا مرکز بننے جب انہوں نے اور سری لنکا کے کھلاڑی ونیندو ہسارنگا نے وکٹ لینے کے بعد ایک دوسرے کے جشن منانے کا اسٹائل کاپی کیا۔ میچ کے بعد یہ دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کے گلے ملتے، ہنسی مذاق اور مصافحہ کرتے بھی دکھائی دیے۔واضح رہے کہ ابرار احمد 12 اکتوبر سے شروع ہونے والی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل ہیں۔