ہر وقت شوہر سے میری علیحدگی کی افواہیں رہتی ہیں، منشا پاشا
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ منشا پاشا نے کہا ہے کہ دوسری شادی کے بعد ہر وقت ان کی شوہر سے علیحدگی کی افواہیں رہتی ہیں، چند دن قبل بھی ایسی افواہیں پھیلیں کہ ہم دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔
منشا پاشا نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران انہوں نے اپنے خاندان، بچپن اور پہلی شادی پر بھی بات کی اور بتایا کہ ان کی پیدائش سندھ کے شہر حیدرآباد میں ہوئی، انہوں نے ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی۔
اداکارہ نے پروگرام کے دوران یہ بھی انکشاف کیا کہ عدنان صدیقی انہیں شوبز میں لائے تھے جب کہ انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ عدنان صدیقی انہیں خطرناک بیانات اور باتیں کرنے سے روکتے بھی رہتے ہیں۔
پوڈکاسٹ کے دوران خواتین کےحقوق پر بات کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر منشا پاشا نے کہا کہ اب وہ عورتوں کے حقوق پر اس لیے کھل کر بولتی ہیں، کیوں کہ اب وہ خود بھی بہت ساری باتیں جان چکی ہیں، پہلے انہیں ایسی باتوں کا اندازہ نہیں تھا۔
View this post on InstagramA post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)
انہوں نے کہا کہ ان کی اپنی پہلی شادی کی ناکامی نے انہیں بہت کچھ سکھایا اور ان میں ذہنی پختگی بھی ہوئی، جس وجہ سے بھی وہ اب خواتین کے حقوق سے متعلق کھل کر بات کرتی ہیں۔
اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے پہلی شادی کم عمری میں کی تھی لیکن وہ زیادہ عرصے تک نہیں چل سکی اور ان کی شادی کی ناکامی کے ذمہ دار ان کے سابق شوہر یا وہ خود نہیں بلکہ کچھ چیزیں قسمت سے بھی خراب ہوتی ہیں۔
انہوں نے اپنی پہلی شادی کو اپنی غلطی قرار دیا اور کہا کہ کم عمری میں شادی کرنا ان کا اپنا فیصلہ تھا، والدین نے انہیں نہیں کہا تھا لیکن پہلی شادی کی ناکامی کے بعد انہوں نے بہت کچھ سیکھا اور ان میں ذہنی پختگی بھی آئی۔
ایک اور سوال کے جواب میں منشا پاشا نے کہا کہ جبران ناصر سے شادی کے بعد ان کے مقابلے ان کے شوہر زیادہ سمجھدار، ذہین اور عقلمند ہوگئے ہیں، اب وہ بہت سارے معاملات میں سنجیدگی سے فیصلے کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ گھر میں ان کے مقابلے ان کے شوہر کی باتیں یا احکامات زیادہ چلتے اور مانے جاتے ہیں۔
اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے منشا پاشا نے کہا کہ شادی کے بعد ان کے حوالے سے سب سے زیادہ افواہیں ان کی شوہر سے علیحدگی کی ہوتی رہتی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے اور جبران ناصر کے درمیان علیحدگی کی افواہیں بہت ہوتی ہیں اور ہر کچھ عرصے بعد پھر سے ان کی علیحدگی کی افواہیں اڑنے لگتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ چند دن قبل ہی جبران ناصر کی منہ بولی والدہ ہمارے گھر آئی تو انہوں نے بتایا کہ ان سے لوگ پوچھ رہے تھے کہ منشا پاشا اور جبران ناصر کی علیحدگی کب ہوئی؟
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شاید ان کی علیحدگی کے حوالے سے اس لیے افواہیں پھیلتی ہیں، کیوں کہ وہ اور ان کے شوہر ایک ساتھ تقریبات اور پارٹیز میں شرکت نہیں کرتے، ان کے شوہر ان کے ساتھ شوبز تقریبات میں نہیں جاتے، اس لیے لوگوں کو لگتا ہے کہ ان کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں چل رہے۔
مزیدپڑھیں:بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے پاکستان کا دفاع کیا، نواز شریف
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: منشا پاشا نے کہا ان کے شوہر پہلی شادی نے کہا کہ انہوں نے اور ان کیا کہ کے بعد
پڑھیں:
غزہ جنگ بندی میری آٹھویں کامیاب صلح، اب توجہ کابل اسلام آباد تنازع پر، ٹرمپ
کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی میری آٹھویں کامیاب صلح ہےاور اب میری توجہ کابل اسلام آباد تنازع پر ہے۔ اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان تجارتی توازن قائم نہ ہوا تو 200 فیصد تک ٹیرف عائد کر دوں گا۔میرے ان اقدامات کا مقصد دونوں ممالک کو مذاکرات اور تعاون پر مجبور کرنا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک گفتگو میں دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ بندی ان کے دورِ قیادت میں ختم کیے گئے آٹھویں بڑے بین الاقوامی تنازعے کی علامت ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے دنیا بھر میں کئی تنازعات کو ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا اور اب ان کی توجہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے پر مرکوز ہوگی۔