2025-10-14@21:04:27 GMT
تلاش کی گنتی: 4045
«منشا پاشا نے کہا»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کاکہنا ہے کہ چین کی جانب سے ٹیکنالوجی سے متعلق وسائل کی برآمدات پر پابندیاں عائد کرنا عالمی معیشت کو کمزور کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ نایاب ارضی معدنیات (rare earths) اور دیگر ٹیکنالوجیکل وسائل کی برآمدات روکنے کا مقصد دراصل دنیا کو اپنے ساتھ نیچے لے جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر چین عالمی معیشت کو سست کرنا چاہتا ہے تو نقصان سب سے زیادہ خود چین کو ہوگا، وہ اس وقت کساد بازاری کے دہانے پر ہے اور برآمدات بڑھا کر نکلنے کی کوشش کر رہا ہے مگر اس طرزِ عمل سے وہ خود اپنی عالمی حیثیت مزید خراب کر رہا...
واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں ہفتے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔ دورہ واشنگٹن کے موقع پر غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر کے اسٹاف لیول معاہدے کا امکان ہے، آئی ایم ایف پروگرام نے پاکستان کی 370 ارب ڈالر معیشت کو سہارا دیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی،کرنسی میں کمی اور مالی بحران کے بعد استحکام کی جانب پیش رفت ہے اور پاکستان پہلا گرین پانڈا بانڈ رواں سال کے اختتام سے قبل جاری کرے گا۔ محمد اورنگزیب...
واشنگٹن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں ہفتے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔ دورہ واشنگٹن کے موقع پر غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر کے اسٹاف لیول معاہدے کا امکان ہے، آئی ایم ایف پروگرام نے پاکستان کی 370 ارب ڈالر معیشت کو سہارا دیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی،کرنسی میں کمی اور مالی بحران کے بعد استحکام کی جانب پیش رفت ہے اور پاکستان پہلا گرین پانڈا بانڈ رواں سال کے اختتام سے قبل جاری کرے گا۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما راشد حسین ربانی مرحوم کو اُنکی برسی کے موقع پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشد ربانی کو ہمیشہ ایک ایسے مخلص و ثا بت قدم جیالے کے طور پر یاد رکھا جائے گا جنہوں نے اپنی پوری زندگی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نظر یہ کے لیے وقف کر دی۔(جاری ہے) میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا کہ راشد ربانی وفاداری،جراَت اور ثابت قدمی کی علامت تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ راشد ربانی...
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ کا مقابلہ پاکستان کے کسی شہر یا صوبے سے نہیں بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہے۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی کی ترقیاتی پالیسیوں کا دائرہ اب عالمی معیار تک پہنچ چکا ہے، اور یہی پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے۔ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ تاریخ میں وہی لوگ زندہ رہتے ہیں جو لکھتے ہیں، اور بینظیر بھٹو بھی انہی میں شامل تھیں جنہوں نے اپنی زندگی میں دو سے زائد کتابیں تحریر کیں۔ انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو بھی تاکید کی کہ وہ اپنے تجربات اور خدمات کو تحریری...
اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور آذربائیجان کی اسپیکر صاحبہ غفارووا کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قلیل مدت میں دونوں ملکوں نے مثالی تعلقات قائم کیے ہیں جو دنیا کے لیے قابلِ تقلید ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ترکیہ اور آذربائیجان کے اسپیکرز کی صدر زرداری سے ملاقات، سہ فریقی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق چیئرمین سینیٹ نے توقع ظاہر کی کہ آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف کا متوقع دورہ دونوں ممالک...
اسلام آباد(خبرنگار)وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ پرائیویٹ حج سکیم کے تحت بکنگ میں پانچ دن باقی رہ گئے ہیں، 17 اکتوبر رات 12بجے بکنگ بند کر دی جائے گی۔ پیر کو ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پرائیویٹ حج سکیم 2026کے تحت اب تک 44 ہزار عازمین کی بکنگ مکمل ہوئی ہے جبکہ کوٹہ 60 ہزار مختص ہے، منظور شدہ حج پالیسی کے تحت پرائیویٹ عازمینِ حج کی بکنگ کا عمل 17 اکتوبر تک مکمل کرنا لازمی ہے پرائیویٹ حج سکیم پر جانے کے خواہشمند وزارت کی منظور شدہ حج کمپنیوں سے اپنی بکنگ مقررہ تاریخ تک مکمل کریں ۔ پرائیویٹ عازمینِ حج رقوم کی ادائیگی بینکنگ چینل کے ذریعے کریں اور حج معاہدے کی...
مغربی کنارے پہنچنے والے ایک رہائی پانے والے فلسطینی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، پھر غزہ کے ان جانثاروں کا جنہوں نے اپنی قربانیوں سے ہمیں عزت کے ساتھ رہائی دلائی، ہم ان کے قدم چومتے ہیں۔" اسلام ٹائمز۔ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے 20 زندہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے جواب میں اسرائیلی حکام نے تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کو جیلوں سے رہا کر دیا، جنہیں مغربی کنارے اور دیگر علاقوں میں ان کے اہل خانہ نے جذبۂ عقیدت و شکر کے ساتھ خوش آمدید کہا۔ مغربی کنارے پہنچنے والے ایک رہائی پانے والے فلسطینی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے...
غزہ: جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے جواب میں اسرائیلی حکام نے تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کو جیلوں سے رہا کر دیا، جنہیں مغربی کنارے اور دیگر علاقوں میں ان کے اہل خانہ نے جذبۂ عقیدت و شکر کے ساتھ خوش آمدید کہا۔ مغربی کنارے پہنچنے والے ایک رہائی پانے والے فلسطینی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں پھر غزہ کے ان جانثاروں کا جنہوں نے اپنی قربانیوں سے ہمیں عزت کے ساتھ رہائی دلائی، ہم ان کے قدم چومتے ہیں۔" رہائی پانے والے قیدی نے تمام فلسطینی اسیران کی آزادی کی دعا کرتے ہوئے...
کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر شیعب نوشیروانی نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مختلف منصوبوں کی شروعات سے عوام کو زندگی کے بہتر سہولیات میسر ہونگے اور صوبے میں پائیدار ترقی کے سفر کی ابتدا ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیر خزانہ و معدنیات شعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ صوبے میں برقی گاڑیوں اور بسوں کے استعمال سے عوام کو سہولیات ملیں گی، جبکہ ماحول بھی بہتر ہوگا۔ یہ بات انہوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بورڈ کے ساتویں اجلاس کے موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات زاہد سلیم، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، سکریٹری جنگلات عبدالفتح بھنگر، سیکرٹری ٹرانسپورٹ حیات کاکڑ سمیت...
نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ گورنر نے آئین کی کسی شق کا حوالہ نہیں دیا، گورنر نے واردات ڈالنے کی کوشش کی اور ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی قانونی ٹیم کے رکن نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ آئین نے گورنر کو اعتراض لگانے یا استعفیٰ مسترد کرنے کا اختیار ہی نہیں دیا۔ نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ گورنر نے آئین کی کسی شق کا حوالہ نہیں دیا، گورنر نے واردات ڈالنے کی کوشش کی اور ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔ نعیم حیدر پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ علی امین نے تحریری استعفیٰ دیا اور ویڈیو پیغام بھی موجود ہے، انہوں نے بتایا کہ دستخط پر اعتراض تب ہوتا ہے جب کوئی شخص...
وفد سے ملاقات کے دوران وزیر محنت سندھ نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ زیبسٹ کا زیب ٹیک نوجوانوں کو آئی ٹی، مختلف فنی تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے اور سندھ حکومت اس سلسلے میں زیبسٹ کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی اور ہم مل کر کام کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی کے پسماندہ علاقہ میں وہاں کے نوجوانوں بالخصوص بچیوں کو جدید تعلیم کی فراہمی پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے، زیبٹیک جی پی آئی اعظم ٹان کی کارکردگی بلاشبہ قابل رشک ہے، سندھ حکومت اس سلسلے میں زیبسٹ کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران بائیں بازوں کے ارکان پارلیمنٹ نے فلسطین کے حق میں احتجاج اور نعرے بازی کی، اس دوران ایوان میں شور شرابا بھی کیا گیا، تاہم سیکیورٹی اہلکار نے احتجاج کرنے والے رکن کو ایوان سے باہر کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہا اور اسرائیل نے وہ سب کچھ جیت لیا جو طاقت کے بل پر جیتا جاسکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2 سالوں کی تاریکی اور قید و بند کے بعد 20 یرغمالی اپنے خاندانوں کے پاس واپس آرہے ہیں، ’’یہ مشرقِ وسطیٰ کے ایک نئے تاریخی دور کا آغاز...

غزہ معاہدہ، آج صرف جنگ کا نہیں دہشت گردی و انتہا پسندی کا بھی خاتمہ ہوا، ٹرمپ کا اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب
غزہ معاہدہ، آج صرف جنگ کا نہیں دہشت گردی و انتہا پسندی کا بھی خاتمہ ہوا، ٹرمپ کا اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز تل ابیب (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ اسرائیل معاہدے پر کہا ہے کہ آج صرف جنگ کا نہیں، دہشت گردی و انتہا پسندی کا بھی خاتمہ ہوا، آج مشرقِ وسطی کے نئے دورِ امن کا آغاز ہے، عرب و اسلامی ممالک امن کے شراکت دار ہیں۔اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ پر معاہدہ مشرق وسطی کے ایک نئے تاریخی دور کا آغاز ہے، آج 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں اور 26 کی بقایا جات کو دو سال بعد اسرائیل کے حوالے کیا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ ایک نئے تاریخی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جو نہ صرف اسرائیل بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک بڑی کامیابی کی علامت ہے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے وہ تمام اہداف حاصل کر لیے ہیں جو قوت اور استقامت کے بل پر ممکن تھے۔ صدر ٹرمپ نے زور دیا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ میدانِ جنگ میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو خطے میں دیرپا امن اور خوشحالی میں بدلا جائے۔ ان کے مطابق یہ عمل پورے مشرق وسطیٰ کے لیے امن کا راستہ کھول سکتا ہے۔ اپنے خطاب میں ٹرمپ نے ایران کے لیے بھی مثبت اشارے دیے اور کہا...
جیسے ہی امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف نے یرغمالی چوک میں اپنی تقریر کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا نام لیا تو ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ سینکڑوں مظاہرین نے وٹکوف کی تقریر میں اس وقت خلل ڈال دیا جب انہوں نے کہا کہ غزہ معاہدے تک پہنچنے میں نیتن یاہو کا ایک اہم حصہ تھا۔ مظاہرین نے زوردار نعرے لگائے تو اقوام متحدہ کے ایلچی یہ کہنے پر مجبور ہو گئے کہ مجھے اپنی بات ختم کرنے دیں۔ ويتكوف يحاول مدح نتنياهو في ساحة الرهائن بتل أبيب لكنه يجد صعوبة في إكمال فكرته بسبب صيحات الاستهجان من عشرات الآلاف #العربية #غزة #ويتكوف #ترمب pic.twitter.com/X7OfVctcfK — العربية (@AlArabiya) October 11, 2025 امریکی ایلچی نے تقریر کی تھی...
اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کا سہ فریقی تعاون ایک منفرد اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ ہے، جو صرف حکومتوں کے درمیان نہیں بلکہ عوام کی خواہشات اور پارلیمان کی آواز کی عکاسی کرتا ہے۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے زیرِ اہتمام پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کی سہ فریقی اسپیکرز کانفرنس کا افتتاحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کی۔ اس موقع پر ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی اور آذربائیجان کی ملی مجلس کے اسپیکرز نے بھی شرکت کی۔ افتتاحی اجلاس اور خیرمقدمی کلمات افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ترکیہ اور آذربائیجان کے ہم منصبوں کو پاکستان آمد...
وزیر ریلوے کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہنا تھا کہ پاک فوج نے افغانستان کی 19 چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ اپنی چوکیاں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں، ہم اپنے ایک ایک شہید کے خون کے قطرے کا حساب لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان نے کبھی بھی پاکستان کو دل سے قبول نہیں کیا، افغانستان کو جب بھی موقع ملا پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، پاک فوج نے افغانستان کی 19 چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ اپنی چوکیاں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں، ہم اپنے ایک ایک شہید کے خون کے قطرے کا...
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا پارلیمانی وفد اسلام آباد میں گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کی رہائش گاہ پہنچ گیا۔اس موقع پر وفد نے وزیرِ اعلیٰ کے انتخابات میں پیپلز پارٹی سے تعاون مانگ لیا۔پی ٹی آئی کے وفد میں اسد قیصر، عاطف خان، علی اصغر، جنید اکبر، ڈاکٹر امجد خان شامل تھے، ملاقات میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی شریک تھے۔ تحریکِ انصاف کے وفد نے گورنر فیصل کریم کنڈی سےخیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری کی ہے۔وفد نے...
وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سرحد کو ایسا ہی ٹریٹ کرے گا جیسے دنیا کے خود مختار ملک کرتے ہیں، بارڈر پر باقاعدہ امیگریشن کا نظام ہونا چاہیے، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ صبح اٹھے اور تکے کھانا ہیں تو سرحد پار کر کے پشاور آ گئے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو تین روز سے جو واقعات ہو رہے تھے یہ اس کا فطری ردِعمل ہے، وہ ہماری سرحد کا احترام کریں، ہم ان کی سرحد کا احترام کریں گے۔ بھارت کے بیانات اس بات کی شہادت ہے کہ وہ دوبارہ کوئی ایڈونچر کرے گا، خواجہ آصف خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان سے...
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے واضح کیا ہے کہ افغان شہریوں اور دیگر غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری کی ڈیڈ لائن 30 اپریل ہے، جس میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ آج سے اگر کوئی شخص کسی غیر قانونی طور پر مقیم فرد کو کرائے پر دکان، مکان یا کوئی بھی جگہ دے گا، تو وہ بھی برابر کا ذمہ دار سمجھا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کم کیوں؟ انہوں نے کہا کہ افغان شہری گزشتہ 40 برس سے پاکستان کے مہمان ہیں، پاکستان نے ہمیشہ ان کی خدمت کی...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کا نہ صرف بھرپور جواب دیا بلکہ ان کی متعدد پوسٹس کو تباہ کرکے، ان کو پسپائی پر مجبور کیا، پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا اور ہراشتعال انگیزی کا بھرپورجواب دیا جائے گا۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی اشتعال انگیزی پر مؤثر جوابی کارروائی ہوئی، پاک افواج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔وزیراعظم نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان کی...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے ناظم آباد میں غیر قانونی پانی چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا۔واٹر کارپوریشن اور سندھ رینجرز نے کارروائی کی، جس میں خفیہ سرنگوں کے ذریعے زیرِ استعمال 8 غیر قانونی کنکشن پکڑے گئے۔ترجمان واٹر کارپورپشن کے مطابق 3 ماہ قبل پکڑے گئے کنکشن کے بعد دوبارہ پانی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اس معاملے پر کہا ہے کہ اینٹی تھیفٹ ٹیم نے کارروائی میں 8 غیر قانونی کنکشن ختم کیے، جن سے روز 30 لاکھ گیلن پانی چوری ہو رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ پانی کے کنکشن گھر کے تہہ خانے سے خفیہ سرنگوں کے ذریعے نکالے گئے تھے، چوری شدہ پانی شہریوں اور ادارے دونوں کے لیے نقصان دہ...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی بلااشتعال فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے پاک وطن کے 23 بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کیا اور زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے شہدائے وطن کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے دلیر سپوتوں نے اپنی جانیں دفاع وطن کے لیے نچھاور کرکے عظیم مثال قائم کی، افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی بچیوں کی ہمت، حوصلے اور ثابت قدمی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری بیٹیاں ہمارا فخر اور مستقبل ہیں، اور ہر بیٹی کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مواقع تک مساوی رسائی دینا پیپلز پارٹی کے مشن کا بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وژن کا ایک اہم جُز اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا درخشاں خواب بھی ہے۔ بلاول بھٹو کے مطابق جب ایک بچی تعلیم یافتہ اور بااختیار ہوتی ہے تو وہ صرف اپنی زندگی...
روس کی جانب سے توانائی کی تنصیبات اور گرڈ اسٹیشنز کو ڈرون اور میزائل حملوں سے نشانہ بنانے کے بعد کیف کے بڑے حصے تاریکی میں ڈوب گئے، ان حملوں کے نتیجے میں گھروں کو بجلی اور پانی کی فراہمی منقطع ہوگئی اور دریائے دنیپرو پر میٹرو سروس رک گئی۔ نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق سردیوں کے قریب آتے ہی توانائی کے نظام کو نشانہ بنانے والے تازہ ترین بڑے حملے میں 9 خطوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوئی، اور ملک بھر میں تقریباً 8 لاکھ 54 ہزار صارفین کو عارضی طور پر بجلی سے محروم ہونا پڑا۔ جنوب مشرقی یوکرین میں ایک 7 سالہ بچہ اس وقت جاں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی کا تباہ حال انفرااسٹرکچر پیپلز پارٹی کی کراچی دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے، قابض میئر مرتضیٰ وہاب نے یکم ستمبر کو اعلان کیا تھا کہ 60 دن میں سڑکوں کی استرکاری مکمل ہوگی مگر 40 دن گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ کے ہمراہ ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہاکہ جہانگیر روڈ، ناتھا خان برج، ایس ایم توفیق روڈ، مرزا آدم خان روڈ، 7000 فٹ روڈ، نئی کراچی، ملیر ٹاؤن، ابراہیم حیدری، فور کے چورنگی سے چونگی تک ، چونگی سے نیا...

جیولری سیٹ رولز کے مطابق ادائیگی کرکے اپنے پاس رکھا، توشہ خانہ 2کیس میں بشریٰ بی بی نے بیان جمع کرادیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس ٹو میں 342 کا بیان جمع کرادیا ۔بشریٰ بی بی کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان میں کہا گیا ہےکہ بلغاری جیولری سیٹ رولز کے مطابق ادائیگی کرکے اپنے پاس رکھا۔ بشریٰ بی بی نے بیان میں کہا کہ انعام اللہ شاہ پہلے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پھر وزیراعظم ہاؤس میں بھی ملازم تھا، اسے دو جگہوں سے تنخواہیں لینے پر برطرف کیا گیا تھا۔بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ میں نے انعام اللہ شاہ کو صہیب عباسی سے کم قیمت لگانے کا کبھی نہیں کہا، فرض کریں انعام اللہ نے مجھے قیمت کم لگانے پر 3 ارب...

جو شخص یا گروہ کسی مجبوری یا فائدے کی وجہ سے خارجیوں کی سہولت کاری کررہا ہے اس کے پاس 3آپشن ہیں؛ڈی جی آئی ایس پی آر
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ جو شخص یا گروہ کسی مجبوری یا فائدے کی وجہ سے خارجیوں کی سہولت کاری کررہا ہے اس کے پاس 3آپشن ہیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے بعد سوالات کے جوابات دیتے ہوئے احمد شریف چودھری نے کہاکہ آپشن1،سہولت کاری کرنے والا خارجیوں کو ریاست کے حوالے کردے۔ آپشن2،دہشتگردی کیخلاف کارروائیوں میں ریاستی اداروں کے ساتھ ملکر اس ناسور کو اپنے انجام تک پہنچائے۔ اگر یہ دونوں کام نہیں کرنے تو خارجیوں کے سہولت کار ہوتے ہوئے ریاست کی طرف سے ایکشن کیلئے تیار رہیں ۔ وفاقی وزیر اطلاعات کے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر الزامات پرڈی جی آئی ایس پی آر...
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ملی کھلی چھوٹ سب کو چبھنے لگی تھی۔ شیری رحمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی اسرائیل کی سبکی ہوئی، اسرائیل کے بہت سارے اتحادیوں نے بھی اس پر بہت دباؤ ڈالا ہے۔انہوںنے کہاکہ جی سی سی ممالک پر حملہ کر کے اسرائیل نے ریڈ لائن کراس کی، اسرائیل نے خود اپنے پیر پر کلہاڑی ماری ہے، اسرائیل نے فلسطینیوں کی جانوں کو کچھ نہیں سمجھا۔نائب صدر پی پی نے کہاکہ ہم ہمیشہ پارلیمان کو پرامن طریقے سے چلانے کو ترجیح دیتے ہیں، ہمیں سمجھ نہیں آرہا تھا کہ ایسا کیا کردیا کہ پیپلز پارٹی پر الفاظ کی گولہ...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ملی کھلی چھوٹ سب کو چبھنے لگی تھی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی اسرائیل کی سبکی ہوئی، اسرائیل کے بہت سارے اتحادیوں نے بھی اس پر بہت دباؤ ڈالا ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ جی سی سی ممالک پر حملہ کر کے اسرائیل نے ریڈ لائن کراس کی، اسرائیل نے خود اپنے پیر پر کلہاڑی ماری ہے، اسرائیل نے فلسطینیوں کی جانوں کو کچھ نہیں سمجھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ پارلیمان کو پُرامن طریقے سے چلانےکو ترجیح دیتے...
اسرائیل کے دائیں بازو کے انتہاپسند وزیر اتمار بن گویر نے وزیرِاعظم نیتن یاہو کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حماس کو مکمل طور پر ختم نہ کیا گیا تو ان کی پارٹی حکومت گرانے کے لیے ووٹ دے گی۔ اتمار بن گویر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ غزہ امن معاہدے کی مخالفت کرتے ہیں، کیونکہ ایسے کسی معاہدے کی حمایت نہیں کی جا سکتی جس کے تحت فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر نیتن یاہو کی حکومت نے حماس کے وجود کو برقرار رہنے دیا تو ان کی پارٹی اتحادی حکومت سے علیحدگی اختیار کر لے گی۔ سیاسی ماہرین کے مطابق بن گویر کی یہ دھمکی...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی کشیدگی اور بیان بازی کے خاتمے پر اتفاقِ رائے کو خوش آئند اور ملک کے استحکام کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز کو درپیش معاشی، سیاسی اور سماجی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی یکجہتی اور سیاسی برداشت کی اشد ضرورت ہے۔ ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان محاذ آرائی کم ہونا ملک کے لیے نیک شگون ہے۔ حافظ عبدالکریم نے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کے کردار کو سراہا، جنہوں نے مصالحت کے عمل میں اہم اور متوازن کردار ادا کیا۔...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ، اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ جیل میں بیٹھا شخص دہشت گردوں کا چیف سپانسر ہے جس کے دور حکومت میں نیشنل ایکشن پلان کو ختم کرکے دہشت گردوں کو واپس لا کر بسایا گیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لندن کی عدالت کا فیصلہ پی ٹی آئی کی شکست ہے، ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کا ٹولہ دہشت گردوں کا سہولت کار ہے۔ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے شہداء کے لواحقین...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر آئینی بنچ میں دوران سماعت جسٹس جمال خان نے ریمارکس دئیے ہم پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں۔ ممکن ہے کوئی بہتر تجویز سامنے آ جائے۔ کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کی دی گئی ڈائریکشن کی پابند ہوتی ہے۔ 5 رکنی آئینی بنچ نے سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی، فروغ نسیم نے کہا کہ جو ڈائریکشن سپریم کورٹ دے، پارلیمنٹ اس کی پابند ہوتی ہے?جسٹس جمال خان نے ریمارکس دئیے کہ ہم پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں، ہو سکتا ہے کوئی اچھا مشورہ مل جائے۔ کیا کافی ہے کیا ناکافی، یہ فیصلہ...
اسلام آباد : نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امید ہے غزہ معاہدہ مستقل جنگ بندی اور دیرپا امن کا باعث بنے گا، ہم صدر ٹرمپ، قطر، مصر اور ترکی کی اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے منصوبے کے پہلے مرحلے پر اتفاق کا خیرمقدم کیا ہے، جس میں فوری طور پر جنگ بندی، یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی اور غزہ تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صدر ٹرمپ، قطر، مصر اور ترکی کی اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہیں۔...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارٹی میں بڑی تبدیلیوں کے حوالے زیر گردش خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ ساری افواہ ہے، ہماری پارٹی مضبوط ہے اور پارٹی چئیرمین شپ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک چیز بتاتا ہوں کہ یہ وہ لوگ کررہے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس عددی اکثریت ہے، واضح کردوں کہ میں اگر استعفیٰ بھی دے دوں تو ہماری پارٹی مکمل ختم ہوجائے گی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میری چئیرمین شپ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، اگر آج میں استعفی دو پی...
یہ ساری افواہ ہے، ہماری پارٹی مضبوط اورمیری پارٹی چیئرمین شپ کا کوئی مسئلہ نہیں ، میں اگر استعفیٰ بھی دے دوں تو سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہماری پارٹی مکمل ختم ہوجائے گی،بیرسٹر گوہر عمران خان کو علی امین گنڈا پور سے صوبے میں امن امان اور دہشت گردی کے معاملات پر تحفظات تھے،ہماری گورنر سے درخواست ہے وہ استعفیٰ قبول کریں، پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں،گفتگو علی امین گنڈاپور کے بعد بیرسٹر گوہر کی بھی چھٹی، تحریک انصاف کے ممکنہ نئے چئیرمین کا نام سامنے آ گیا، پارٹی میں کئی بڑی تبدیلیاں متوقع۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کے بعد اب مرکزی قیادت میں بھی بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ذرائع کے...

آگ اور پانی والا کھیل مزید قبول نہیں کیا جائے گا، دہشتگردی کو جڑ سے نہ اکھاڑا گیا تو تمام کوششیں ضائع ہو جائیں گی، شہباز شریف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ “آگ اور پانی” والا کھیل مزید قبول نہیں کیا جائے گا ۔ اگر دہشت گردی کو جڑ سے نہ اکھاڑا گیا تو ملک کی کی گئی تمام کوششیں ضائع ہو جائیں گی۔ انہوں نے وفاقی کابینہ سے خطاب میں تنبیہ کی کہ اگر دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات نہ کیے گئے تو قوم انہیں معاف نہیں کرے گی اور ان کے سہولت کار بھی اسی جرم میں شریک ہیں۔ ملک کے ہر حصے سے شہری پوچھ رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نے مسلح افواج کے عزم اور حوصلے کو سراہا اور کہا کہ عوام ایک صف میں ہیں اور مطلوبہ...
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پی ٹی آئی کا گڑھ ہے، بانی پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ کی حکومت کو کسی کی جرات نہیں کہ گرا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ جتنی مرضی تاخیر کر لیں، میں نے استعفیٰ دیا ہوا ہے۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پی ٹی آئی کا گڑھ ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نامزد وزیراعلیٰ کی حکومت کو کسی کی جرات نہیں کہ گرا سکے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 اکتوبر 2025ء ) ماہرقانون فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ علیمہ خانم کا علی امین کے استعفے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، گنڈاپور کی عدم اطمینان کارکردگی استعفے کی وجہ بنی۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خانم کا علی امین کے استعفے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، جو بھی جیل سے باہر آکر گفتگو کرتا ہے اس کو متنازع بنا دیا جاتا ہے لیکن بہنوں کی گفتگو کو متنازع نہیں بنایا جاتا، اس باہر آکر گفتگو کی ذمہ داری ان کو دی گئی ہے۔ علی امین کا پارٹی میں مخصوص گروپ ہے جن کے ساتھ وہ چلتے ہیں۔ اسد...
علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کا فیصلہ ہر طرح سے قبول ہے، اگر دوبارہ پیش کش ہوئی تو وزارت اعلیٰ قبول نہیں کروں گا اور یہ عمران خان کو واضح کرچکا ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی چیئرمین کا فیصلہ ہر طرح سے قبول ہے اور اُن کی ہدایت پر استعفیٰ دے چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ جو بھی کرتا ہے اس میں بہتری ہوتی ہے اور یہی ہمارا ایمان ہے، پارٹی ہمیشہ کی طرح متحد ہے اور میں انہیں چلینج کرتا ہوں کہ سیاسی طریقے سے ہماری حکومت گرا کر دکھا دیں۔ گنڈا پور نے...

پارٹی عمران خان کے فیصلے پر متحد ہے، وزارتِ اعلیٰ کی دوبارہ پیشکش قبول نہیں کروں گا: علی امین گنڈا پور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وہ بانی چیئرمین عمران خان کے فیصلے کو ہر حال میں تسلیم کرتے ہیں اور اگر وزارتِ اعلیٰ دوبارہ پیش کی گئی تو اسے قبول نہیں کریں گے۔ یہ بات پہلے ہی عمران خان کو صاف طور پر بتا چکے ہوں۔پشاور میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہوں نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دیا ہے، بانی چیئرمین کا فیصلہ ہمارے لیے حتمی اور قابلِ احترام ہے، جو وہ حکم دیں گے، وہی ہمارا راستہ ہوگا۔انہوں نے مزید...
خیبرپختونخوا کے سبکدوش وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وہ چیئرمین عمران خان کے فیصلے کو من و عن قبول کرتے ہیں اور پارٹی کے تمام ارکان نے ان کے مذکورہ فیصلے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کی شام پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ مستعفی ہوچکے ہیں اور اب عمران خان بھی کہیں تو وہ دوبارہ وزیراعلیٰ نہیں بنیں گے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف متحد ہے اور وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے پارٹی نے واضح لائحہ عمل طے کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی طرح کی سازش کو کامیاب نہیں...
تحریک انصاف نے پنجاب کی سٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا عندیہ دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نے تحریک انصاف نے پنجاب کی سٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا عندیہ دیدیا۔سینیٹر علی ظفر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ کافی دنوں بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی ٹھیک اور ہائی سپرٹ میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل مکمل ہوگیا ہے، 13 اکتوبر کو حتمی دلائل ہونگے امید ہے منگل بدھ تک فیصلہ آئے گا، بانی کے خلاف یہ پانچواں بوگس کیس ہے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر وہ استعفیٰ دے دیں تو سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق پارٹی ختم ہوجائے گی۔سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی چیئرمین شپ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، اگر آج وہ استعفیٰ دے دیں تو پی ٹی آئی پارٹی ہیڈ سے فارغ ہوجائے گی۔ بیرسٹر گوہر نے اپنے استعفے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ‘میں آج اگر استعفیٰ دوں تو پارٹی ودآﺅٹ ہیڈ (سربراہ کے بغیر) ہو جائے گی اور ہماری پارٹی مکمل ختم ہو جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ بانی نے علی امین کو وفادار ساتھی اور مضبوط...

تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان، پیپلزپارٹی کو اپوزیشن میں شمولیت کی دعوت
پنجاب میں پہلے ہی پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان لفظی گولہ باری جاری ہے، اس تناظر میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حیدر گیلانی یہ کہہ چکے ہیں کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں۔ اس بیان کے جواب میں پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف معین ریاض قریشی نے پیپلزپارٹی کو دعوت دی ہے کہ اگر وہ پنجاب کے عوام کے ساتھ سنجیدہ ہے تو اپوزیشن میں شامل ہو کر پنجاب میں جاری مظالم اور خودساختہ ترقی کے خلاف آواز بلند کرے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی سرکاری و نجی یونیورسٹیوں میں ایم پی ایز کی لازمی شمولیت، نیا قانون، نئی تنقید اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی ایسا قدم اٹھاتی ہے تو ہم اسے خوش...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہدا نے اپنے خون سے لکیر کھینچ دی ہے، اب فیصلے کا وقت آچکا ہے. اب دہشت گردی سے متعلق ٹھوس فیصلے کرنے ہیں۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں سپہ سالار کے ساتھ شہید کی نمازہ جنازہ میں شریک ہوا. لیفٹیننٹ کرنل جنیدشہید نے بہادری اور شجاعت کی تاریخ رقم کی، لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید نے فتنۃالخوارج کے 19 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔انہوں نے کہا کہ آج صبح شہید میجر سبطین حیدر کی نماز جنازہ میں شرکت کی، شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات میں ان کا جذبہ لائق تحسین تھا، شہداء کے اہل خانہ نے کہا ملک کی خاطر ہر قربانی دیں گے۔انہوں کہا...
جیل میں بیٹھا شخص دہشت گردوں کا چیف اسپانسر ہے جس نے دہشت گردوں کو واپس لاکر بسایا، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جیل میں بیٹھا شخص دہشت گردوں کا چیف اسپانسر ہے جس کے دور حکومت میں نیشنل ایکشن پلان کو ختم کرکے دہشت گردوں کو واپس لاکر بسایا گیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لندن کی عدالت کا فیصلہ پی ٹی آئی کی شکست ہے، ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی کا ٹولہ دہشت گردوں کا سہولت کار ہے۔ عطا...
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارٹی میں بڑی تبدیلیوں کے حوالے زیر گردش خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ ساری افواہ ہے، ہماری پارٹی مضبوط ہے اور پارٹی چئیرمین شپ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک چیز بتاتا ہوں کہ یہ وہ لوگ کررہے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس عددی اکثریت ہے، واضح کردوں کہ میں اگر استعفیٰ بھی دے دوں تو ہماری پارٹی مکمل ختم ہوجائے گی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میری چئیرمین شپ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھا کہ خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے...

سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت:کیا کافی ہے کیا ناکافی، یہ فیصلہ تو پارلیمنٹ نے ہی کرنا ہے۔جسٹس جمال مندوخیل
سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کے ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں، ہو سکتا ہے کوئی اچھا مشورہ مل جائے ۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی، جس میں کمپنیوں نے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جو ڈائریکشن سپریم کورٹ دے، پارلیمنٹ اس کی پابند ہوتی ہے۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ ہم پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں، ہو سکتا ہے کوئی اچھا مشورہ مل جائے ،کیا کافی ہے کیا ناکافی، یہ فیصلہ تو پارلیمنٹ نے ہی کرنا ہے،...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اکتوبر ۔2025 ) سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل خان نے ریمارکس دیئے کہ ہم پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں ہو سکتا ہے کوئی اچھا مشورہ مل جائے، کسی قانون کی افادیت یا ناکافی ہونے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرتی ہے .(جاری ہے) سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی 5 نے سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں سماعت کی، سماعت کے دوران بنچ اور وکلا کے درمیان آئینی، قانونی اور معاشی پہلوﺅ ں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا معروف قانون دان فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جو ڈائریکشن سپریم کورٹ دے، پارلیمنٹ اس کی پابند...
غزہ کے اس لڑکے کا نام عمر یاغی تھا۔ پیدا ہوا تو آس پاس سب کچھ عارضی تھا۔ گھر بھی، پانی بھی، بجلی بھی، امید بھی۔ کیمپ کے خیموں میں رہنے والے بچے عموماً بڑے نہیں ہوتے، بس پرانے ہو جاتے ہیں۔ لیکن یہ لڑکا ضدی تھا۔ اس نے کہا ’اگر میرے حصے میں زمین نہیں آئی، تو میں آسمان میں جگہ بناؤں گا۔‘ ماں پانی کے لیے قطار میں لگتی، باپ مزدوری کے لیے۔ اور عمر کسی ٹوٹی بوتل میں بارش کا پانی جمع کرتا، جیسے کوئی خزانہ ہو۔ پھر کہتا، ’ایک دن میں ہوا سے پانی نکالوں گا۔‘ لوگ ہنستے۔ کہ مہاجر کیمپ میں خواب دیکھنا بھی جرم سمجھا جاتا تھا۔ پھر ایک دن وہ چلا گیا ۔...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ معاہدہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن قائم کرنے کا ایک تاریخی موقع ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کیلئے معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہوں،امریکی صدر ٹرمپ کی قیادت، بات چیت اور مذاکرات کے پورے عمل کے دوران عالمی امن کیلئے اُن کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے،نہوں نے کہا کہ قطر، مصر اور ترکیہ کے رہنماؤں کو بھی معاہدہ طے کرنے کی مسلسل کوششوں پر خراجِ تحسین پیش کیا جانا چاہیے، سب سے بڑھ کر ہمیں فلسطینی قوم کو سلام پیش کرنا چاہیے،وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مسجد الاقصیٰ پر حالیہ اشتعال...
اسلام آباد: سپر ٹیکس کیس میں کمپنیوں کے وکیل فروغ نسم نے اپنے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کی دی گئی ڈائریکشن کی پابند ہوتی ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی، جس میں کمپنیوں نے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جو ڈائریکشن سپریم کورٹ دے، پارلیمنٹ اس کی پابند ہوتی ہےْ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ہم پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں، ہو سکتا ہے کوئی اچھا مشورہ مل جائے۔ کیا کافی ہے کیا ناکافی، یہ فیصلہ تو پارلیمنٹ نے ہی کرنا ہے۔ حکومت...
اسلام آ باد: وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی اور نسل کشی کے خاتمے کے لیے ہونے والے معاہدے کو مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کا ایک تاریخی موقع قرار دیا ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مذاکراتی عمل میں قیادت اور ان کا عالمی امن کے لیے غیر متزلزل عزم قابلِ تعریف ہے۔ وزیراعظم نے قطر، مصر اور ترکی کی قیادت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے معاہدے کے لیے انتھک محنت کی۔ شہباز شریف نے فلسطینیوں کو بھی زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بے مثال مصائب برداشت...
غزہ امن معاہدہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) شہباز شریف نے اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے غزہ امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے لیے طے پانے والے معاہدے کا اعلان مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کا ایک تاریخی موقع ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر اور ثالثی کرنے والے ممالک کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مکالمے اور مذاکرات کے پورے عمل کے دوران صدر ٹرمپ کی قیادت...
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے معاہدے کو تاریخی موقع قرار دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کی راہ ہموار کرے گا۔ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی عالمی امن کے لیے قیادت اور عزم کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا قطر، مصر اور ترکی کی قیادت نے امن معاہدے کے لیے قابلِ تحسین کردار ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے فلسطینی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ سونا مہنگا ہونے سے زیورات بننا بند، جیولرز کا کاروبار ٹھپ ہوگیا شہباز شریف نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام نے ناقابلِ بیان مظالم سہے، ایسا ظلم دوبارہ نہیں ہونا چاہیے۔ وزیراعظم نے مسجد...
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے لیے طے پانے والا معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں دائمی امن کے قیام کے لیے ایک تاریخی موقع ہے۔ یہ بھی پڑھیے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا، قطر نے تصدیق کر دی وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت اور مذاکراتی عمل میں اُن کا کردار عالمی امن کے لیے ان کی غیر متزلزل وابستگی کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قطر، مصر اور ترکیہ کی دانا اور ثابت قدم قیادت کو بھی اس تاریخی معاہدے کے حصول کے لیے ان کی انتھک اور قابلِ ستائش کوششوں پر خراجِ تحسین...
تقریباً 2 ہفتے پہلے کی بات ہے کہ صبح کے مصروف وقت میں مجھے ایک کال آئی جس کے ذریعے مجھے اطلاع دی گئی کہ ’میرا پارسل آیا ہے‘۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں سائبر کرائم ایجنسی کی کارروائی، بلیک میلنگ اسکینڈل بے نقاب میں آن لائن خریداری کرتی رہتی ہوں اس لیے ایک پل کے لیے مجھے لگا شاید میں نے واقعی کچھ آرڈر کیا ہوا تھا اور اب بھول گئی ہوں۔ مگر جب کال کرنے والے نے کہا کہ پارسل ’دراز‘ سے آیا ہے تو میری حیرت بڑھی۔ مجھے اپنے کسی بھی حالیہ آرڈر میں ایسی کوئی چیز یاد نہیں آئی جو میں نے دراز سے منگوانے کے لیے آرڈر کی ہو۔ یہ روداد وی نیوز کو سدرہ اسلم...
اسلام آباد: وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کو فوری طور پر ہٹانے یا ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی حلقے افواہیں پھیلا رہے ہیں، لیکن اجلاس میں نہ تو استعفے کا ذکر ہوا اور نہ ہی وزیراعظم آزاد کشمیر کو برطرف کرنے کی کوئی تجویز زیر غور آئی۔ طارق فضل چودھری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا اتحاد بدستور قائم ہے اور وزارتیں نہ لینے کے باوجود پیپلز پارٹی کا تعاون ان کی جمہوریت پسندی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد میں شامل دیگر جماعتیں بھی...
لاہور:۔ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ترجمان آفتاب حسین نے اخبارات میں شائع ہونے والی خبر “سرکاری یونیورسٹیوں سے طلبہ تنظیمیں ختم کرنے کا فیصلہ” پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ جمہوری اقدار، آئینی آزادیوں اور نوجوانوں کے مستقبل پر براہِ راست حملہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ طلبہ تنظیمیں دراصل جمہوریت کی نرسریاں ہیں، جو نوجوانوں میں قیادت، مکالمے، تنظیمی شعور اور برداشت کا جذبہ پیدا کرتی ہیں۔ ان کا خاتمہ قوم سے قیادت کے ایسے قیمتی درخت کو کاٹ دینے کے مترادف ہے جو آنے والے کل کو سنوار سکتا ہے۔ آفتاب حسین نے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام نہ صرف آئین کے آرٹیکل 17 کی کھلی خلاف ورزی...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے وفاقی اتحادی جماعتوں، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ، پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے سیاسی اختلافات کو ختم کریں اور سندھ اور پنجاب کی حکومتوں کے درمیان جاری تنازعے سے آگے بڑھیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ سیاسی قیادت کو چاہیے کہ وہ ایک میز پر بیٹھ کر اپنے سیاسی اختلافات حل کرے، اور اُنہیں حل کر کے آگے بڑھنے کا راستہ نکالے۔ انہوں نے بظاہر اسٹیبلشمنٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ ادھر سے کوئی مداخلت نہیں ہوگی’ اور مزید کہا کہ اگر سیاستدان اپنے معاملات خود حل کریں تو ’ وہ فریق مدد فراہم کرے گا‘۔ اس دوران اہم شخصیات...
کراچی پریس کلب کے دورے میں گفتگو کے دوران وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ عظمی بخاری سکھر آجائیں ان کو دورہ کرائیں گے، عظمی بخاری سندھ کے اسپتالوں کا دورہ کرلیں، سیاست میں گرماگرمی نہیں ہونی چاہیئے، چچا بھتیجی کے جھگڑے کا رنگ دیا جارہا ہے، اس کا نقصان وفاقی حکومت کو ہوگا، اب بڑی مشکل سے ملک بہتری کی طرف جارہا ہے جس میں فیلڈ مارشل، وزیراعظم اور صدر زرداری کا اہم کردار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پریس کلب کی رہائشی منصوبوں کے ترقیاتی کاموں کے لیے ٹینڈرز دیئے جا رہے ہیں، تمام ترقیاتی کام پریس کلب کی زیر نگرانی مکمل کیے جائیں گے، ایم ڈی اے میں 80۔20...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبر پختونخوا ( کے پی کے ) کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے وزارتِ اعلیٰ سے ہٹائے جانے کی خبروں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اب تک کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی۔میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ علی امین نے کہا کہ وزارتِ اعلیٰ پارٹی اور عمران خان کی امانت ہے، جب پارٹی قیادت کہے گی تو وہ فوراً عہدہ چھوڑ دیں گے، انہیں میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ پارٹی نے خیبر پختونخوا کی قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے انہیں نہ کوئی ہدایت دی گئی ہے اور نہ ہی کوئی سرکاری اطلاع موصول ہوئی ہے۔وزیر اعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا...
ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کی خبروں کے بعد علی امین گنڈا پور کا ردعمل سامنے آگیا۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہیں ابھی وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، وزارت اعلیٰ پارٹی اور عمران خان کی امانت ہے، جب کہیں گے چھوڑ دوں گا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب مجھے کہا جائے گا کہ وزارت اعلیٰ چھوڑ دو تو اس کی تعمیل کروں گا،انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں رہنماؤں کی ملاقات جاری ہے،ملاقات کے بعد پارٹی رہنما صورتحال واضح کر دیں گے۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن...

مریم نواز کے بیانات چھوٹی ذہنیت کی عکاس ہیں‘میرا پانی میری مرضی کی باتیں اچھی نہیں لگتیں. فیصل کریم کنڈی
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کہے گا میرا ڈیم، میری معدنیات تو کیا ہوگامیرا پانی میری مرضی کی باتیں عہدے کے ساتھ اچھی نہیں لگتیں صوبائیت کو ہوا نہیں دینی چاہیے گورنر ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ باجوڑ متاثرین کے لیے ہلال احمر کے ذریعے 50 ہزار فی خاندان دیں گے، پیسے دینے کا مقصد متاثرین کی باعزت واپسی ہے، اب تک 1700 فیملی کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا ہے اور کوشش ہے باقی متاثرین کو بھی اس میں شامل کیا جائے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے علی حیدر گیلانی سے سیکیورٹی کی واپسی...
کراچی: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 17سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے لیکن کراچی کے عوام کو پانی میسر نہیں، کیا ٹینکر مافیا ساری زندگی یہاں رہے گا؟ مفتاح اسماعیل کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرپور ماتھیلو میں صحافی کو قتل کردیا گیا، سندھ حکومت قاتلوں کی گرفتاری میں اپنا کردار ادا کرے، موجودہ ملکی محالات اچھے نہیں ہیں، گذشتہ چار سال سے معیشت میں اچھے حالات نہیں ہیں، ملک میں روزگار کے مواقع نہیں ہیں، حکومت کے پاس واضع پلان نہیں ہے۔ شاہد خاقان نے کہا کہ ملک میں آٹا مہنگا ہوتا جارہا ہے، عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، چینی بھی مہنگی ہورہی...

ن لیگ نے ریڈ لائنز کراس کرلیں، پیپلزپارٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر غور شروع کردیا
پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان لفظی محاذ آرائی شدت اختیار کر گئی ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما و رکنِ قومی اسمبلی علی قاسم گیلانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے سے متعلق فیصلہ پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو مریم نواز سے ناراض وی نیوز سے گفتگو میں علی قاسم گیلانی نے انکشاف کیا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیانات پر ’سخت غصے‘ میں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں مریم نواز معافی نہیں مانگیں گی لیکن وزیراعلٰی کے منصب سے بیان بازی کو طول نہ دیا جائے: نواز شریف کی ہدایت انہوں نے کہا...
جیکب آباد میں مختلف شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سات اکتوبر وہ دن ہے جب عرب و مسلم حکمرانوں کی قبلۂ اوّل سے خیانت کے مقابلے میں، خدا کے عاشقوں نے اسرائیلی ظلم و استکبار کیخلاف ایک عظیم تحریک کا آغاز کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہدائے راہ حق نے اپنے لہو کا نذرانہ دے کر دین حق کی پاسداری کی۔ ان شہداء کا پاکیزہ خون یزیدیت کی ذلت و رسوائی کا باعث بنا۔ شہداء ہمارے محسن ہیں، ہم ان کے مشن اور مقصد کو پایۂ تکمیل تک پہنچائیں گے۔...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی ہے مینیجنگ ڈائریکٹر ایس این جی پی ایل عامر طفیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ایل این جی کنکشنز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، اور اب صارفین کو گھروں میں گیس کی فراہمی دوبارہ ممکن ہو گئی ہے عامر طفیل نے بتایا کہ ایس این جی پی ایل کے ہیڈ آفس میں ایک خصوصی مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا گیا ہے جبکہ ریجنل سطح پر بھی مانیٹرنگ یونٹس تشکیل دے دئیے گئے ہیں تاکہ صارفین کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی جا سکے اس مقصد کے لیے کمپنی نے ایک ہیلپ...

پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات: وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا، پی ٹی آئی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کو تیار
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات: وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا، پی ٹی آئی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کو تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان کی دو بڑی اتحادی جماعتوں، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، جس کے باعث وفاقی سطح پر سیاسی تناؤ بڑھنے لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ن لیگ کے سینیئر رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک ہوں گے۔وزیر داخلہ محسن نقوی وزیراعظم سے علیحدہ ملاقات بھی کریں گے اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا خصوصی پیغام وزیراعظم کو پہنچائیں گے۔ اجلاس میں...
نائب امیر جماعت اسلامی نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے متعلق کہا کہ دونوں جماعتوں کی نورا کشتی صرف دکھاوا ہے، دراصل ان کے مفادات ایک ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے لیے اقتدار چھوڑنا ممکن نہیں، کیونکہ وہ عوامی خدمت کے بجائے ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے سیاست کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازع کشمیر کیلئے خطرناک ثابت ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے وزیراعظم شہباز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ امن منصوبہ تسلیم کر کے جنرل مشرف والی غلطی دہرائی ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط...
ایس این جی پی ایل کے مینیجنگ ڈائریکٹرعامر طفیل نے کہا کہ اب صارفین کو گھروں میں گیس کی فراہمی دوبارہ ممکن ہوگئی ہے اور ایل این جی کنکشنز کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس این جی پی ایل کے ہیڈ آفس میں ایک خصوصی مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ریجنل سطح پر بھی مانیٹرنگ یونٹس قائم کئے گئے ہیں تاکہ صارفین کی درخواستوں پر فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشنز پرعائد پابندی ختم کر دی ہے۔ ایس این جی پی ایل کے مینیجنگ ڈائریکٹرعامر طفیل نے کہا کہ اب صارفین کو گھروں میں گیس...
سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ مینیجنگ ڈائریکٹ ایس این جی پی ایل عامر طفیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایل این جی کنکشنز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، اور اب صارفین کو گھروں میں گیس کی فراہمی دوبارہ ممکن ہو گئی ہے۔ عامر طفیل نے بتایا کہ ایس این جی پی ایل کے ہیڈ آفس میں ایک خصوصی مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا گیا ہے جبکہ ریجنل سطح پر بھی مانیٹرنگ یونٹس تشکیل دے دیے گئے ہیں تاکہ صارفین کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی جا سکے۔ اس مقصد کے لیے کمپنی نے ایک ہیلپ لائن نمبر 0800 بھی مختص کر دیا ہے۔...
ہسپانوی وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز کی جانب سے غزہ میں نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہسپانوی وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم و بربریت فوری روکے۔ ہسپانوی وزیراعظم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اسرائیل کو عالمی کھیلوں سے باہر کر دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے۔ یاد رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیلی میں بالواسطہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے 20 نکات کے جواب میں حماس نے 6 مطالبات پیش کر دیے ہیں۔ حماس کے...
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازع کشمیر کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے وزیراعظم شہباز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ امن منصوبہ تسلیم کر کے جنرل مشرف والی غلطی دہرائی ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازعِ کشمیر کے لیے مہلک ثابت ہوگا اور اس کے اثرات مستقبل میں ملکی خارجہ پالیسی پر گہرے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کو متحد ہو کر آواز بلند کرنی چاہیے، مگر افسوس کہ موجودہ حکومت نے قومی مؤقف کو کمزور کیا...
ویب ڈیسک: سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ مینیجنگ ڈائریکٹر ایس این جی پی ایل عامر طفیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایل این جی کنکشنز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، اور اب صارفین کو گھروں میں گیس کی فراہمی دوبارہ ممکن ہو گئی ہے۔ عامر طفیل نے بتایا کہ ایس این جی پی ایل کے ہیڈ آفس میں ایک خصوصی مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا گیا ہے جبکہ ریجنل سطح پر بھی مانیٹرنگ یونٹس تشکیل دے دیے گئے ہیں تاکہ صارفین کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی جا سکے، اس مقصد کے لیے کمپنی نے ایک ہیلپ لائن...
سوئی ناردرن نے گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی، پہلی ترجیح کون سے صارفین ہوں گے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ مینیجنگ ڈائریکٹ ایس این جی پی ایل عامر طفیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایل این جی کنکشنز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، اور اب صارفین کو گھروں میں گیس کی فراہمی دوبارہ ممکن ہو گئی ہے۔ عامر طفیل نے بتایا کہ ایس این جی پی ایل کے ہیڈ آفس میں ایک خصوصی مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا گیا ہے جبکہ ریجنل...
پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان جاری تناؤ آج اس وقت شدت اختیار کر گیا، جب سینیٹر شیری رحمٰن نے اتحادی جماعت کو خبردار کیا کہ اگر پیپلز پارٹی کی ’ واضح حمایت‘ حاصل نہ ہوئی تو سینیٹ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے پی پی پی اور (ن) لیگ کی پنجاب قیادت کے درمیان سیلاب متاثرین کے معاوضے اور چولستان نہر منصوبے کے تناظر میں پانی کے حقوق جیسے مسائل پر زبانی جنگ جاری ہے، سندھ میں حکومت رکھنے والی پیپلزپارٹی، پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے بیانات پر خاص طور پر برہم ہے، جن کی جماعت وفاق میں بھی حکمران ہے۔نجی ٹی...
اسلام آباد(آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر کو عدم اعتماد کی بات کرنے سے پہلے اپنا گھر درست کرنا چاہیے۔اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان ایک دوسرے پرالزامات لگارہے ہیں، اسد قیصراپنے گھرکی خبر لیں، ہمارے گھر کو چھوڑدیں ہم اپنا گھرسنبھال لیں گے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نہروں کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوئے تھے جو مل کر طے کئے گئے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادت معاملات کو سنبھال لے گی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز پارٹی کی مستقبل کی قیادت ہیں،کشیدگی کو کم کرنے میں آصف زرداری ماہر ہیں،آصف زرداری کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق کو کمزور کرنے کے لیے پنجاب حکومت کو نشانہ بنا رہی ہے اور سمجھ نہیں آ رہا کہ ان کی نیت کیا ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے کئی معافیاں ادھار ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کس چیز کی معافی مانگیں؟ سندھ والے ہر معاملے میں صوبائیت کارڈ کھیلتے ہیں اور پنجاب کے معاملات میں دخل اندازی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی روزانہ پریس کانفرنسز کر رہی ہے اور سخت زبان استعمال کر رہی ہے، پنجاب حکومت بھی اپنے موقف کا جواب دے سکتی ہے، لیکن وقت کی کمی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی...
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد کسی کی ناک رگڑنا نہیں ہے، ہم حکومت کو کسی مہم میں نہیں ڈالنا چاہتے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران قمر زمان کائرہ نے کہا کہ یہ دیکھنا چاہیے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا حالیہ تنازع شروع کہاں سے ہوا۔ پیپلز پارٹی کو ہلکا نہ لیں، ندیم افضل چنپیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ہلکا نہ لیں، ذوالفقار علی اور بینظیر بھٹو نے عوام کے لیے جان دی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ کھڑی رہی اور اقدامات کو سپورٹ کیا، بلاول...
میڈیا سے گفتگو میں پی پی رہنما نے کہا کہ مودی ہماری دعوت پر نہیں آیا، آپ کی دعوت پر آیا تھا، بلاول بھٹو نے تو مودی کو گجرات کے قصائی کا لقب دیا، ہم نے ہمیشہ بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کی ہے، ہمیں بھارت کے ساتھ تجارت کا کوئی شوق نہیں، ہم کسی سرکاری گملے میں پیدا ہو کر نہیں آئے، ملک کے کسی بھی حصے میں لسانیت پر سیاست برداشت نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، سیلاب زدگان کی مدد کرنے میں ناکام ہو چکی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سیلاب میں کوئی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، وہ اپنی مدت مکمل کرکے سیدھے گھر چلے جائیں گے، نہ وزیراعظم ہاؤس جائیں گے، نہ ایوانِ صدر جائیں گے۔وہ کسی سیاسی عمل میں مداخلت نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف نے الیکشن سے قبل ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ اتحادی حکومت کی قیادت نہیں کریں گے۔ نواز شریف اگر وزیراعظم بننا چاہیں تو انہیں کسی سفارش یا حمایت کی ضرورت نہیں، وزیراعظم شہباز شریف خود وزارتِ عظمیٰ ان کے قدموں میں رکھ دیں گے۔ پیپلز...
پی پی پی کی سینیٹر پلوشہ خان—فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کو شہباز شریف وزیرِاعظم کی کرسی پر بیٹھے ذرا بھی اچھے نہیں لگتے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اپنے گھر کی لڑائی کو آپ ہمارے گلے نہ ڈالیں، پیپلز پارٹی اس لڑائی میں آنا نہیں چاہتی، آپ اپنی لڑائی اپنے گھر میں لڑیں، پیپلز پارٹی آپ کی اتحادی ہے، اس کے ووٹ سے آپ حکومت میں آئے ہیں، پیپلز پارٹی آپ کی غلام نہیں، اتحاد کا مطلب غلامی نہیں۔پلوشہ خان نے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو پر الزامات لگائے گئے، بلاول پر الزام لگانے والوں کو یاد ہونا چاہیے کہ جب ان...
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ہلکا نہ لیں، ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو نے عوام کے لیے جان دی۔جیو نیوز کےلیے پروگرام کیپٹل ٹاک میں ندیم افضل چن، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور پی ٹی آئی رہنما شفقت عباس اعوان نے شرکت کی۔ شعلےاگلتی زبانوں میں سیزفائر کی امید کیسے رکھی جاسکتی ہے؟ عظمیٰ بخاریوزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے استفسار کیا ہے کہ شعلے اگلتی زبانوں کے ساتھ ہم سے سیز فائر کی امید کیسے رکھی جاسکتی ہے؟ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لوگوں کی سیاسی جماعتوں سے توقعات ہوتی ہیں، بلاول بھٹو زرداری قصور آئے تو مریم نواز کی تعریف کی۔انہوں نے...
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں طارق فضل چوہدری، پیپلز پارٹی کے ندیم افضل چن اور پی ٹی آئی کے شفقت عباس اعوان نے شرکت کی۔ چچا کیخلاف بھتیجی سازش کررہی ہے، وقار مہدیپاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی نےکہا ہے کہ چچا کے خلاف بھتیجی سازش کر رہی ہے، یہ آپ کے گھر کی لڑائی ہے، پیپلز پارٹی کو نہ گھسیٹیں۔ اس دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا ملک کے بہتر مفاد میں یہ اتحاد قائم رہے گا، دونوں جماعتوں کی سینئر قیادت میں تعلق ہے کوئی دوری نہیں۔طارق فضل چوہدری...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وہ آج (منگل) کوالالمپور میں ملائیشین بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے، جس کی قیادت گروپ کے شریک بانی اور چیئرمین تھامس جی سائوکر رہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی بے پناہ استعداد موجود ہے۔ شہباز شریف نے اس امر کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان میں کاروباردوست ماحول بنانے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے...
لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حمایت سے حکومت بنی ملکی نظام میں بہتری کے لئے ن لیگ کا ساتھ دیا اگر قربانی کو تسلیم نہیں کیا جائے گا تو قیادت سے دراخوست جیالوں کی امنگوں کے مطابق فیصلہ کریں بولے ن لیگ نمبر پورے بھی کر لے پیپلز پارٹی کے بغیر یہ سسٹم نہیں چل سکتا۔ چرچ آف پاکستان کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین میں ریلیف پیکیج تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا آج کے دن تک بہت سے علاقے سیلاب میں ڈوبے ہےاللہ تعالیٰ کی طرف سے مشکل آئی جس سے ہم سب نے مل کر نکلنا ہے۔...